ریلوے کی وزارت

جنوبی ریاستوں تملناڈو اور کرناٹک کو آکسیجن ایکسپریس کے زریعے فی ریاست تین ہزار میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن موصول ہوئی


آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے زریعے ملک میں 26281میٹرک ٹن سے زیادہ آکسیجن پہنچائی گئی

376آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے ملک بھر میں آکسیجن پہنچانے کا عمل مکمل کر لیا

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک 1534 آکسیجن ٹینکرز پہنچائے ہیں جن سے پندرہ ریاستوں کو راحت ملی ہے

614 میٹرک ٹن آکسیجن مہاراشٹر میں اتاری گئی، اتر پردیش میں تقریبًا 3797میٹرک ٹن، 656ایم ٹی مدھیہ پردیش میں، 5790ایم ٹی دہلی میں، 2212 ایم ٹی ،ہریانہ میں،98ایم ٹی راجسھتان میں، 3097ایم ٹی کرناٹک میں، 320ایم ٹی اتراکھنڈ میں، 3237ایم ٹی تملناڈو میں، 2804ایم ٹی آندھرا پردیش میں، 225ایم ٹی پنجاب میں، کیرالہ میں 513 ایم ٹی، تلنگانہ میں 2474ایم ٹی، جھار کھنڈ میں 38ایم ٹی اور آسام میں 400میٹرک ٹن آکسیجن  اتاری گئی

Posted On: 06 JUN 2021 2:40PM by PIB Delhi

تمام  رکاوٹوں پر کابو پاتے ہوئے اور نئے حل نکال کر ہندستانی ریلویز ملک کی مختلف ریاستوں کو رقیق میڈیکل آکسیجن (LMO)پہنچانے کا اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔

آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے قوم کی خدمت کرتے ہوئے 26000میٹرک ٹن LMOپہنچانے نشانہ پار کر لیا ہے۔

 

اب تک ہندستانی ریلوے نے ملک بھر کی ریاستوں میں 1534ٹینکروں کے زریعے 26281ایم ٹی آکسیجن پہنچائی ہے ۔

قابل ذکر  ہے کہ 376 آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے اب تک اپنا سفر مکمل کر لیا ہے اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے ۔

اس ریلیز کے جاری ہونے تک 6آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں 26ٹینکروں میں 483ایم ٹی آکسیجن کے ساتھ سفر پر روانہ ہوئی تھیں۔

جنوبی ریاستوں تملناڈو اور کرناٹک کو آکسیجن ایکسپریس کے زریعے فی ریاست تین ہزار ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن حاصل ہوئی ۔

آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے آندھرا پردیش میں 28000میٹرک ٹن نے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی ۔

آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے 43دن قبل 24اپریل کو مہاراشٹر میں 126 ایم ٹی کی کھپت کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا تھا ۔

ہندستانی ریلویز کی کوشش ہے کہ ضرورت مند ریاستوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ آکسیجن پہنچائی جا سکے۔

آکسیجن ٹرینوں کے زریعے آکسیجن ریلیف پندرہ ریاستوں کو پہنچائی گئی جن میں اتراکھنڈ، کرناٹک مہاراشٹر، مدھیہ پردیش،  آندھرا پردیش، راجستھان ، تملناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب ، کیرالہ، دہلی، اتر پردیش، جھار کھنڈ اور آسام شامل ہیں۔

اس ریلیز کے وقت تک 614 میٹرک ٹن آکسیجن مہاراشٹر میں اتاری جا چکی ہے۔ تقریبًا 3797 ایم ٹی اتر پردیش میں، 656 ایم ٹی مدھیہ پردیش میں، 5790ایم ٹی دہلی میں، 2112ایم ٹی ہریانہ میں، 98ایم ٹی راجستھان میں، 3097ایم ٹی کرناٹک میں، 320ایم ٹی اترا کھنڈ ، 3237ایم ٹی تملناڈو میں، 2804ایم ٹی  آندھرا پردیش میں، 225ایم ٹی پنجاب میں، 513ایم ٹی کیرالہ  میں، تلنگانہ میں 2474ایم ٹی آکسیجن، جھارکھنڈ میں 38ایم ٹی اور آسام میں 400میٹرک ٹن آکسیجن اتاری گئی ۔

اب تک آکسیجن ٹرینوں کے زریعے ملک بھر کی پندرہ  ریاستوں کے 39سینٹروں/قصبوں میں آکسیجن پہنچائی ہے جن کے نام ہیں ۔ اتر پردیش  میں لکھنؤ ، وارانسی، کانپور، بریلی، گورکھپور اور آگرہ ، مدھیہ پردیش میں ساگر، جبلپور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پنے، ممبئی اور شولہ پور،  تلنگانہ میں حیدراباد، ہریانہ  میں فریدآباد  اور گروگرام ، دہلی میں تغلق آباد ، دہلی کینٹ اور اوکھلا ، راجستھان میں کوٹا اور کنک پاڑا ، کرناٹک میں بیگلورو، اتراکھنڈ میں دہرہدون، آندھرا پردیش میں گنتور ، تاڈی پتری اور وشاکھاپٹنم ، کیرالہ میں ارنا کلم ، تملناڈو میں تیروولور، چنئی، ٹوٹی کوان، کوئمبٹور اور مدورائی، پنجاب میں بھٹنڈہ اور پھلور ، آسام میں کام روپ اور جھار کھنڈ میں رانچی۔

ہندستانی ریلویز نے آکسیجن سپلائی کے مقامات سے مختلف راستوںکا خاکہ تیار کر لیا ہے اور ریاستوں کی جانب سے کسی بھی  مانگ کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ ریاستیں LMO لانے کے لیے ہندستانی ریلویز کو ٹینکرز مہیا کراتی ہیں۔

ملک بھر سے گزرتے ہوئے ہندستانی ریلویز  مغربی ہاپا، بڑودہ ، مندرا اور مشرق میں راؤ کیلا، درگا پور، ٹاٹا نگر اور انگل سے آکسیجن لے کر سنجیدہ کاروائیوں کے تحت منصوبہ بندی کے زریعے جن ریاستوں تک پہنچائی ہیں وہ ہیں اترا کھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان ، تملناڈو، ہریانہ ، تلنگانہ ، پنجاب ، کیرالہ ، دہلی، اتر پردیش اور آسام۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آکسیجن کی ریلیف انتہائی تیزی سے مطلوبہ مقامات تک پہنچائی جا سکے، ہندستانی ریلویز نئے معیارات  طے کر رہا ہے اور نئے نظیر اقدامات کر کے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیاں چلا رہا ہے ۔ اعلی ترجیحی گرین کوریڈور گئے ہیںمختلف زون کی کاروائی ٹیمیئں دن رات کام پر لگی ہوئی ہیں اور تکنیکی اسٹاپ مبیاں عملے کی تبدیلی وغیرہ ہوئے ہے اسے کم کرکے ایک منٹ کا اسٹاپ کر دیا گیا ہے ۔

پٹریوں کو تیار رکھا گیا ہے اور انتہائی چوکسی برتی جا رہی ہے کہ آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیاں بلا رکاوٹ گزر جائیں۔

یہ سارا کام اس طرح سے کیا جا رہا ہے کہ مال برداری کی دیگر کاروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور ان کی معمول کی رفتار رہے ۔

یہ سارا کام اس طرح سے کیا جا رہا ہے کہ مال برداری کی کاروائیوں کی رفتار متاثر نہ ہو۔

نئی آکسیجن کی ترسیل ایک سنجیدہ عمل ہے اور ہر وقت اعداد شمار کو تازہ  بہ تازہ کیا جاتا ہے رات میں مزید لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں اپنا سفر شروع کرنے والی ہیں ۔

<><><><><>

 

 

ع س، ج

U.No. : 5184



(Release ID: 1725003) Visitor Counter : 187