بجلی کی وزارت

 NHPCنے عالمی یوم ماحولیات منایا

Posted On: 05 JUN 2021 7:37PM by PIB Delhi

پاور کی وزارت کے تحت ہندستان ممتاز  ہائیڈرو پاور کمپنی ، NHPCلمیٹڈ نے  رہائشی کالونی، فرید آباد میں پانچ  جون 2021 کوانتہائی  جوش وخروش کے ساتھ ‘عالمی یوم ماحولیات’ منایا۔

تقریب کے دوران شجرکاری کی خصوصی مہم چلائی گئی جس میں گھنے سایہ دار درختوں اور پھل دینے والے درختوں  کے ساٹھ سے زیادہ پودے مثلاً پیپل، اشوک، آم انار، جامن، چیکو، موسمبی، لیموں اور امرود کی NHPCکالوں میں شرجرکاری کی گئی ۔ اس سال عالمی یوم ماحولیات کے مرکزی  خیال"قدرت کے ساتھ ہمارے تعلقات کی تجددید" کے عین مطابق کالونی کے پورے علاقے میں درختوں پر چڑیوں کے گھر اور گلہریوں کے گھر لگائے گئے ۔ ان گھروں سے چڑیوں کو ان کے لیے مناسب جگہ اور محفوظ ماحول حاصل ہوگا۔ جس سے چڑیوں کی تعداد بڑھے گی۔ ماحولیاتی تحفظ کے تئیں بیداری بڑھانے کے لیے NHPC ملازمین کے بچوں میں ماحولیات کے لیے ساز گار سامان منگاپھلوں اور سبزیوں کے بیجوں والی پینسلیں اور بانس سے تیار ٹوتھ برش تقسیم کیے گئے۔ NHPC کے تمام ریجنل دفاتر، بجلی گھروں اور پروجیکٹوں کے مقامات پر عالمی یوم 2021 کے موقع پر بڑے پیمانے پر شجر کاری کی مہم منعقد کی گئی۔ عالمی وباء کے پیش نظر تمام منعقدہ ضابطوں کی پائداری کے ساتھ بہت محدود تعداد میں لوگوں نے اس پرو گرام میں حصہ لیا ۔

 

<><><><><>

 

ع س، ج

U.No. : 5186



(Release ID: 1725001) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu