وزارت دفاع

عالمی یوم ماحولیات 2021


بھارتی بحریہ – گرین فٹ پرنٹ کے ساتھ بلیو واٹر آپریشنز

Posted On: 05 JUN 2021 12:47PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5/جون2021 ۔ بحریہ، خود اپنے آپ طریقے سے متحرک اور ماحولیاتی اعتبار سے ذمے دار فورس ہونے کے ناطے، ہمیشہ ماحولیاتی تحفظ اور سبز اقدامات کے تئیں پابند عہد رہی ہے۔ سمندروں کی محافظ کے طور پر بحریہ متعدد جہازوں، آبدوزوں اور ایئر کرافٹس کی تعیناتی کرتی ہے، جن میں اعلیٰ توانائی والی شدت ہوتی ہے۔ فوسل توانائی کے وسائل میں ہورہی کمی کی وجہ سے اس بات کی ضرورت ہے کہ بحریہ کے ہر آپریشن اور طریقہ کار میں کم کھپت والی توانائی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اسی ضمن میں بحریہ نے ایک جامع ’انڈین نیوی انوائرمنٹ کنزرویشن روڈمیپ (آئی این ای سی آر) تیار کیا ہے، تاکہ ’بلیو واٹر آپریشنز ود اے گرین فٹ پرنٹ‘ کے ساتھ ہم آہنگی قائم کی جاسکے۔

توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ کے مقصد سے کئی پالیسیوں کی تعمیر اور نفاذ کے متعلق بحریہ کی ٹھوس کوششوں کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں، جن کا اظہار بحریہ کے سبھی اداروں میں ہوتا ہے۔ ’کلین اینڈ گرین نیوی‘ کی سمت میں کچھ قابل ذکر اقدامات جن میں سماجی دوری / کووڈ-19 پروٹوکول شامل ہیں، کو ذیل کے پیراگرافوں میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ نے جولائی 2020 میں انڈین نیول اکیڈمی (آئی این اے، ایژھی مالا میں 3 میگاواٹ کی صلاحیت والے اپنے سب سے بڑے شمسی پلانٹوں میں سے ایک کو چالو کیا۔جولائی 2020 میں ممبئی کے نیول اسٹیشن کرنجا میں ایک اور 2 میگاواٹ کا شمسی توانائی پلانٹ قائم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی نیول اسٹیشنوں پر تنصیب شدہ شمسی پلانٹوں کی بحیثیت مجموعی صلاحیت 11 میگاواٹ ہے۔ یہ پلانٹ کمپیوٹرائزڈ نگرانی اور کنٹرول کے ساتھ جدید ترین سنگل ایکسس سن ٹریکنگ تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے گرڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ایس پی وی کا قیام بھارت سرکار کے ’جواہر لال نہرو قومی شمسی مشن (جے این این ایس ایم)‘ کی تکمیل سے متعلق بحریہ کےمقصد کے مطابق ہے۔

گزشتہ کچھ برسوں کے دوران 30 ہزار پودے لگائے گئے ہیں، تاکہ سالانہ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں 630 ٹن کی تخمینہ کمی لائی جاسکے۔ اس کے علاوہ شہری جنگلاتی تصورات جیسے کہ میاواکی جنگلات، ساحلی شجرکاری سمیت مینگروز کی بحالی  کی عملیت پر زور دیا جارہا ہے، تاکہ عالمی یوم ماحولیات 2021 کی تھیم – ’ایکوسسٹم کی بحالی‘ سے ہم آہنگی قائم ہوسکے۔

عالمی یوم ندی کے موقع پر کیرالہ کے محکمہ جنگلات کے تعاون سے جنوبی بحری کمان، کوچی کے ذریعے ویندوروتھی چینل کے متوازی ایک مینگرو شجرکاری مہم چلائی گئی، جس کے تحت تقریباً 200 پودے لگائے گئے۔ آئی این ایس ویندوروتھی کی قیادت میں ایچ کیو ایس این سی ہمیشہ ماحولیات اور توانائی تحفظ کے کام میں لگا ہوا ہے، جس نے اسٹیشن کو سرکاری (دفاعی) شعبے میں سال 2020 کے لئے باوقار ’گولڈن پیکاک انوائرمنٹ مینجمنٹ ایوارڈ (جی پی ای ایم اے)‘ سے نوازا ہے۔

’سوچھتا سیوا‘ مہم کے ایک جزو کے طور پر نیول اسٹیشنوں نے صفائی مہم چلائی، طوفان / بارش کے پانی کی نکاسی کی، باڑوں کی چھٹائی اور باغیچوں کا رکھ رکھاؤ کیا۔ اس کے علاوہ ’انٹرنیشنل کوسٹل کلین اپ ڈے‘ کے ایک جزو کے طور پر متعدد نیول اکائیوں نے کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ساحلی صفائی مہم چلائی۔

انسانوں اور اشیاء کے نقل و حمل کے لئے بیٹری سے چلنے والی ای – گاڑیوں کو اپنانے سے فوسل ایندھن پر انحصار میں کمی آئی ہے، جس کا نتیجہ کاربن کے اخراج میں کمی کی شکل میں برآمد ہوا ہے۔ اس کے علاوہ فوسل ایندھن پر مبنی گاڑیوں پر انحصار کو کم کرنے کے لئے یہ اکائیاں مستقل طور پر ’نوہیکل ڈے‘ مناتی ہیں۔

بحریہ کی بندرگاہوں پر تیل کے رساؤ سے نمٹنے کے لئے ایکو فرینڈلی میرین بایو - ریمیڈیل ایجنٹس کو این ایم آر ایل کے توسط سے دیسی طریقے پر فروغ دیا گیا ہے۔ سمندری علاقوں میں جدید ترین تکنیک کا استعمال لاثانی ہے۔ مصنوعات میں مائیکرو – آرگنزم اور ان کے گروتھ اسٹیمولینٹ کا انضمام ہوتا ہے، جو مختلف قسم کے کھیلوں جیسے ڈیژل، چکنائی، گندے تیل وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح سے وہ کسی بھی طرح کی تیل سے ہونے والی آلودگی سے سمندری پانی کی صفائی کرتے ہیں اور نتیجتاً اس سے سمندری ماحولیات کو نقصان پہنچتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو جون 2020 میں بھارتی بحریہ میں شامل کیا گیا۔

اوور آل کاربن فٹ پرنٹ کو کم کرنے اور گلوبل وارمنگ کے اثرات میں کمی لانے کے نقطہ نظر سے بھارتی بحریہ سبز اقدامات  کو اپنانے کی سمت میں آگے بڑھنے کے لئے تیار اور پابند عہد ہے، تاکہ آئندہ نسلوں کے لئے قومی مقصد کو عملی شکل دینے کے لئے ایک نسبتاً زیادہ شاداب اور صاف ستھرے مستقبل کو یقینی بنایا جاسکے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.5158



(Release ID: 1724757) Visitor Counter : 188