وزارت دفاع
دفاعی خریداری سے متعلق کوسنل نے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگ کی سر براہی میں 43ہزار کروڑ روپے کی ممکنہ لاگت سے چھ آبدوزوں کی تیاری کے لیے RFPکو منظوری دی
میک ان انڈیا کو فروغ دینے کی بابت یہ کلیدی نوعیت کی ساجھیداری ماڈل کے تحت اس طرح کی پہلی خریداری ہے
DACنے فوج کے لیے چھ ہزار کروڈ روپے کی لاگت سے ایئر ڈیفنس گن اور گولہ بارود کے لیے بھی منظوری کی
Posted On:
04 JUN 2021 3:37PM by PIB Delhi
دفاعی خریداری سے متعلق کونسل (DAC)چار جون 2021 کو ہوئی میٹنگ میں ملع افواج کے لیے اندازاً چھ سو کروڈ روپے لاگت کے مختلف آلات کی خریداری کی منظوری دی، جو فوج کو جدید بنانے اور اسکی کار وائیوں کی ضروریات کو پورا کرنےکے لیے ہونگے۔
اس کے علاوہ DAC نے چھ روایتی آبدوزوں کی تیار کے لیے RFPجاری کرنے کو بھی منظوری دی جو پروجیکٹ پی۔(75) (i)کلیدی نوعیت کی ساجھیداری ماڈل کے تحت ہے اس پروجیکٹ میں چھ روایتی طرز کی آبدوزوں کی تیاری اندرون ملک کی جائے گی۔ یہ آبدوزیں جدید ترین نظام اور آلات سے لیس ہونگی اور ان کی تیاری پر اندازاً43 ہزار کروڈ روپے کی لاگت آئے گی۔
یہ ایک انتہائی اہم منظوری ہے کیونکہ کلیدی نوعیت کی ساجھیداری ماڈل کے تحت نمئایا گیا یہ پہلا مامعاملہ ہے ۔ یہ سب سے بڑے میک ان انڈیا پروجیکٹوں میں سے ایک ہوگا اور ٹکنا لوجی کو خاطر خواہ طور پر اور تیزی سے اختیار کرنے اور اس سے ہندستان میں آبدوزوں کی تعمیر کے لیے ایک مرحلہ وار صنعتی ایکو سسٹم پیدا ہو سکے گا۔ اسٹریٹجک پہلو سے دیکھا جائے تو اس سے در آمد پر موجودہ انحصار کم ہوگا ۔
اس منظوری کے ساتھ ہی ملک آبدوزوں کی تعمیر کے 30سال کے پروگرام کی جانببڑھے گا جو حکومت نے ہندستان کے اندر آبدوزوں کی تیاری اور ڈیزائن کے لیے بنایا ہے، نئی ٹکنا لوجی اور اس صنعت کےکے لیے جدید ترین مینوفیکچرنگ صلاحیت کی دستیابی کے زریعے جدید طرز کی ادا ئیگی آبدوزوں کی تیاری اور پائدار سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہندستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔
ایس پی ماڈل کے تحت اس پروجیکٹ سے آبدوزوں کی تیاری کے لیے دور اس مواقع کا حصول ممکن ہوگا اور صنعت کو آبدوزوں کی تیاری میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملے گی۔ ہندستانی صنعتوں اور ممتاز غیر ملکی OEM کے درمیان سمجھوتوں سے ہندستان میں آبدوزوں کے لیے جدید ترین ٹکنالوجی اور اسلحہ جات دستیاب ہونگے۔
ہندستانی فوج میں طویل عرصے سے اسکی ائر ڈیفنس گن کی جدت کاری کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی۔ اس سے پہلے یہ صرف غیر ملکی زرائع سے حاصل کی جاتی تھیں۔ وزارت دفاع کی جانب سے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا پر لگاتار توجہ مرکوز کیے جانے سے ایک درجن کے قریب ہندستانی کمپنیوں نے حوصلہ افزائی جواب دیا۔ ان تمام کمپنیوں نے ہندستان میں ٹکنا لوجی کے امتزاج کے زریعے یہ پیچیدہ گن سسٹم اور اس سے متعلق کل پرزوں کی تیاری کے تئیں بے حد دلچسبی کا اظہار کیا ۔ اسی جانب قدم کے طور پر DAC نے خریدوا و ر بنائو (ہندستانی) درجے کے تحت اندازا ً چھ ہزارکروڈ روپے کی لاگت کے ائر ڈیفنس گن کی سرکاری خریدکے لیے منظوری دی۔
اس کے علاوہ مسلع افواج کو کاروائیوں سے متعلق آزمائشوں سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر لیس کرنے کے لیے اور مطلوبہ ہتھیار اور گولہ بارود کی خریداری کے لیے DACنے مسلع افواج کے مخصوصی اختیارات کے تحت کیپٹل حصولیابی کے لیے وقت کی حد 31اگست 2021تک بڑھا دی ہے۔ اس سے مسلع افواج کو اپنی انتہائی ضروری حصولیابی کو مکمل کرنے میں مدد ملے گی۔
ع س ، ج
U.No. : 5139
(Release ID: 1724675)
Visitor Counter : 240