ریلوے کی وزارت
آکسیجن ایکسپریس گائڑیوں کے ذریعے ملک کی جنوبی ریاستوں کو رقیق آکسیجن ڈیلوری نے ایک ہزار میٹرک ٹن کا نشانہ پار کیا
آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں نے ملک میں 24840میٹرک ٹن سے زیادہ LMOپہنچائی ہے
359آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں سے اب تک LMOکے 1463ٹینکرز پہنچائے گئے اور اس سے زیادہ ریاستوں کی مدد ہوئی
جھاڑکھنڈ سے آسام کے لیے پانچویں آکسیجن ایکسپریس چار ٹینکروں میں 80مرٹرکٹن LMO لے کر روانہ ہوئی ہے
جنوبی ریاستوں میں آندھرا پردیش، تملناڈو اور کرناٹ کو فی ریاست 2500میٹرک ٹن LMOملی ہے
مہاراشٹر میں 614ایم ٹی آکسیجن پہنچائی گئی، اتر پردیش میں ترقیبًا 3797ایم ٹی، مدھیہ پردیش میں 656ایم ٹی، دہلی میں 5836ایم ٹی، ہریانہ میں 2135ایم ٹی، راجستھان میں 98ایم ٹی، کرناٹک میں 2870ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320ایم ٹی، تملناڈو میں 2711ایم ٹی، آندھرا پردیش میں 2528 ایم ٹی، پنجاب میں 225ایم ٹی، کیرالہ میں 513ایم ٹی، تلنگانہ میں 2184ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38ایم ٹی اور آسام میں 320ایم ٹی آکسیجن پہنچائی گئی ۔
Posted On:
04 JUN 2021 2:31PM by PIB Delhi
ہندستانی ریلویز نے تمام رکاوٹوں پر قابو پائے ہوئے اور نئے حل تلاش کرکے ملک بھر میں رقیق میڈیکل آکسیجن (LMO)پہنچا کر راحت رسائی کا اپنا سفر جاری رکھا ہے ۔ اب تک ہندستانی ریلویز نے 1463سے زیادہ ٹینکروں کے زریعے ملک کی مختلف ریاستوں میں 24840ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن پہنچائی ہے ۔
قابل ذکر بات ہے کہ 359آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اب تک اپنا سفر مکمل کر لیا ہے اور مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے ۔
اس ریلیز کے وقت تک 6آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے زریعے 30 ٹینکروں میں 587ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن پہنچائے جانے کے عمل میں ہے۔
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے زریعے ملک کی جنوبی ریاستوں کو دس ہزار ایم ٹی آکسیجن سے زیا بھیجی جا چکی ہے ۔
جنوبی ریاستوں میں آندھرا پردیش، تملناڈو اور کرناٹک کو آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے زریعے فی ریاست 2500ایم ٹی سے زیادہ آکسیجن حاصل ہوئی۔
آسام کے لیے پانچویں آکسیجن ایکسپریس جھاڑکھنڈ سے 80ایم ٹی رقیق میڈیکل آکسیجن (LMO)چار ٹینکروں کے زریعے لے کر روانہ ہوئے ہے۔
41روز قبل آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے 24اپریل کو مہاراشٹر میں 126میٹرک ٹن آکسیجن پہنچانے کے ساتھ یہ کا شروع کیا تھا ۔
ہندستانی ریلویز کی یہ کوشش رہی ہے کہ کم سے کم ممکنہ وقت کے اندر ضرورت مند ریاستوں کو زیادہ سے زیادہ آکسیجن پہنچائے جائے ۔
آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں کے زریعے اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تملناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ،دہلی، اتر پردیش، جھارکھنڈ اور آسام شامل ہیں۔
اس ریلیز کے وقت تک مہاراشٹر میں 614میٹرک ٹن آکسیجن اترای جا چکی ہے، اتر پردیش میں 3797ایم ٹی کے قریب آکسیجن، مدھیہ پردیش میں 656ایم ٹی، دہلی میں 5826 ایمٹی، ہریانہ میں 2135 ایم ٹی، راجستھان میں 98ایم ٹی ، کرناٹک میں 2870ایم ٹی، اتراکھنڈ میں 320ایم ٹی، تملناڈو میں 2711 ایم ٹی، کیرالہ میں 513ایم ٹی، تلنگانہ میں 2184ایم ٹی، جھارکھنڈ میں 38ایم ٹی اور آسام میں 320 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ۔
اب تک آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے زریعے ملک بھر میں مختلف ریاستوں کے ان تقریبًا 39شہروں، قصبوں میں آکسیجن پہنچائی گئے ہے۔ لکھنئو، وارانسی، کانپور، بری، گورکھپور اور آگرہ (اتر پردیش)، مدھیہ پردیش کے ساگر، جبل پور، کٹنی اور بھوپال، مہاراشٹر میں ناگپور، ناسک، پنے، ممبئی اور شولاپور، تلنگانہ میں یدراباد، ہریانہ میں فرید آباد اور گرو گرام، دہلی میں تغلق آباد، دہلی کینٹ اور اوکھلا، راجستھان میں کوٹا اور کنک پاڈا، کرناٹک میں بینگلورو، اتراکھنڈ میں دہراہ دون، آندھرا پردیش میں نیلور، گنتور، تاڈی پتری اور وشاکھاپٹنم ، کیرالا میں ارنکولم ، تامل ناڈو میں ترووالور، چنئی ، ٹوٹی کورن، کوئمبٹور اور مدورائی، پنجاب میں بھٹندا اور پھلور، آسام میں کامروپ اورجھارکھنڈ میں رانچی۔
ہندستانی ریلویز نے آکسیجن سپلائی کے مقامات سے مختلف راستوں کو نشان دہ کر لیا ہے تاکہ کسی بھی ریاست سے مانگ ہونے پر آسانی سے آکسیجن فراہم کی جا سکے۔ ریاستیں ہندستانی ریلویز کو LMO لانے کے لیے ٹینکر مہیا کراتی ہیں۔
اس کام میں ہندستانی ریلویز ہاپا، بڑودا، مندرا مغرب میں اور مشرق میں رائو کیلہ درگا پور، ٹاٹا نگر، نگل جیسے مقامات سے آکسیجن لے کر اسے پیچیدہ کاروائیوں سے متعلق راستوں کی منصوبہ بندی کے زریعے جن ریاستوں تک پہنچائی ہے ان میں اتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی، اتر پردیش اور آسام شامل ہیں۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ آکسیجن کی ریلیف انتہائی تیزی سے مطلوبہ مقامات تک پہنچائی جا سکے، ہندستانی ریلویز نئے معیارات طے کر رہا ہے اور نئے نظیر اقدامات کر کے آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیاں چلا رہا ہے ۔ اعلی ترجیحی گرین کوریڈور گئے ہیںمختلف زون کی کاروائی ٹیمیئں دن رات کام پر لگی ہوئی ہیں اور تکنیکی اسٹاپ مبیاں عملے کی تبدیلی وغیرہ ہوئے ہے اسے کم کرکے ایک منٹ کا اسٹاپ کر دیا گیا ہے ۔
پٹریوں کو تیار رکھا گیا ہے اور انتہائی چوکسی برتی جا رہی ہے کہ آکسیجن ایکسپریس مال گاڑیاں بلا رکاوٹ گزر جائیں۔
یہ سارا کام اس طرح سے کیا جا رہا ہے کہ مال برداری کی دیگر کاروائیوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور ان کی معمول کی رفتار رہے ۔
آکسیجن کی ترسیل کا یہ کام انتہائی مایرانہ اور سرگرم عمل ہے۔
مزید آکسیجن ایکسپریس گاڑیاں آکسیجن لے کر رات میں اپنی اپنی منزل مقصود کی طرف روانہ ہونے والی ہیں ۔
ع س ، ج
5137 :سیریل نمبر
(Release ID: 1724673)
Visitor Counter : 196