سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

جناب تھاور چند گہلوت نے بھارت کے بزرگوں کے لیے ایس اے جی ای (سینئر کیئر ایجنگ گروتھ انجن) پروگرام اور ایس اے جی ای پورٹل لانچ کیا


بھروسہ مند اسٹارٹ اپ کے ذریعے ایس اے جی ای سے بزرگوں کے لیے مصنوعات اور خدمات مہیا کرائی جائیں گی  اور یہ ایک ون اسٹاپ ایکسس ہوگا

Posted On: 04 JUN 2021 4:28PM by PIB Delhi

وزیر برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات، جناب تھاور چند گہلوت نے آج وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب رام داس اٹھاولے اور جناب رتن لال کٹاریا کی موجودگی میں بزرگوں کے لیے ایس اے جی ای (سینئر کیئر ایجنگ گروتھ انجن) پروگرام اور ایس اے جی ای پورٹل کو ورچوئل طریقے سے لانچ کیا۔ اس موقع پر محکمہ سماجی انصاف کے سکریٹری جناب آر سبرامنیم نے تعارفی اجلاس میں اپنی باتیں کہیں۔

ایس اے جی ای پورٹل بھروسہ مند اسٹارٹ اپ کے ذریعے بزرگوں کی دیکھ بھال میں استعمال ہونے والی مصنوعات اور خدمات کو فراہم کرنے والا ’’ون اسٹاپ ایکسس‘‘ ہوگا۔ ایس اے جی ای پورٹل 5 جون، 2021 سے درخواستوں کے لیے کھلے گا۔ اسٹارٹ اپ کا انتخاب جدید مصنوعات اور خدمات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس کے تحت انہیں مالی، غذائی اور پیسے کے انتظام اور قانونی صلاح اور ان سے وابستہ تکنیکی خدمات فراہم کرنے کے علاوہ صحت، رہائش، دیکھ بھال کے مراکز کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001XL5L.jpg

جناب تھاور چند گہلوت نے آج پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے سماج کے مختلف طبقوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس‘ کے جذبے کے ساتھ مرکزی حکومت ہر عمر اور زمرے کے لیے ایکشن پلان بنا رہی ہے۔

جناب گہلوت نے بتایا کہ ہمارے ملک میں بزرگوں کی تعداد لگاتار بڑھ رہی ہے، اس لیے اس بات کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے کہ بزرگ خوش، صحت مند اور اقتصادی و جسمانی طور پر سرگرم رہیں، جس کے لیے 2016 میں سینئر سٹیزن ویلفیئر فنڈ شروع کیا گیا تھا۔ بزرگ شہریوں سے متعلق سروس پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے، سینئر کیئر ایجنگ گروتھ انجن (ایس اے جی ای) پورٹل آج لانچ کیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے خدمات فراہم کرنے کے شعبہ میں صنعت کاری میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو تعاون فراہم کرنے کے لیے ایس اے جی ای پروگرام اور ایس اے جی ای پورٹل شروع کیا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SAWP.jpg

جناب تھاور چند گہلوت نے اس سلسلے میں دیگر معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سفارش پر، بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے اسٹارٹ اپ کو 1 کروڑ روپے تک دیے جائیں گے۔ انہوں نے بزرگوں سے آگے آنے اور اسٹارٹ اپ کے ذریعے دی جا رہی خدمات کا فائدہ اٹھانے کی اپیل کی، جس سے وہ سماج میں سرگرم رہ کر عزت کی زندگی بسر کر سکیں۔

اس موقع پر جناب رام داس اٹھاولے نے کہا کہ وزرات لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس سلسلے میں بزرگوں کے لیے یہ پورٹل لانچ کیا گیا ہے۔

جناب اٹھاولے نے کہا کہ حکومت نے سینئر شہریوں اور بزرگوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لی ہے۔ اس لیے ہماری وزارت سینئر شہریوں کے لیے نئی اسکیمیں بنانے کی کوشش کرتی رہے گی اور ایس اے جی ای اس سمت میں ایک انوکھی پہل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003V5VQ.jpg

اس موقع پر بولتے ہوئے، جناب رتن لال کٹاریا نے کہا کہ بھارت میں خاص طور سے کووڈ کے بعد کے دور میں بزرگوں کی دیکھ بھال کا ایک زیادہ مضبوط ایکو سسٹم بنانے کی فوری ضرورت ہے۔

اسی ضرورت کے مدنظر اقتصادی کے فروغ کے لیے 100 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ایس اے جی ای کے تحت منتخب کیے گئے اسٹارٹ اپ وہ ہوں گے جو صحت، سفر، مالیات، قانونی، رہائش، غذا جیسے مختلف شعبوں میں بزرگ افراد کو نئی اور اختراعی اشیاء اور خدمات فراہم کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004MTFC.jpg

تعارفی اجلاس میں بولتے ہوئے جناب آر سبرامنیم نے بتایا کہ اب حکومت نہ صرف غیر سرکاری تنظیموں کے توسط سے، بلکہ جدید طریقوں کے توسط سے بزرگوں کی مدد کرنے کے اپنے دائرے کو بڑھائے گی۔ وزارت نے بزرگوں کے لیے اسٹارٹ اپ پر با اختیار کمیٹی کے مشوروں کے مطابق نوجوانوں کی حصہ داری اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے ان کے اختراعی خیالات کے لیے ایس اے جی ای پروگرام تیار کیا ہے۔ سکریٹری نے کہا کہ اس سے بزرگوں کی دیکھ بھال کے پروگراموں کو صرف ایک سرکاری پروگرام کی بجائے ایک قومی تحریک بنانے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005GRQ3.jpg

رواں مالی سال یعنی 22-2021 میں ایس اے جی ای پروجیکٹ کے لیے 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ایس اے جی ای پروگرام بزرگوں کے لیے اسٹارٹ اپ پر با اختیار ماہرین کی کمیٹی (ای ای سی) کی رپورٹ کی سفارشات کی بنیادپر بنایا گیا ہے۔ آج کے لانچ کی تقریب میں ماہرین کی کمیٹی کے رکن کے طور پر ایجنگ کے عالمی سفیر، ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے میتھیو چیرئن، وزارت تعلیم کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر ابھے جیرے، ایموہا ایلڈر کیئر کے شریک کار بانی اور سی ای او سومیہ جیت رائے، وزارت تعلیم کے اسسٹنٹ انوویشن ڈائرکٹر ڈاکٹر کے ایلنگوون اور قومی سماجی تحفظ ادارہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر (سینئر سٹیزن ڈپارٹمنٹ) ڈاکٹر ایچ سی شری دھر ریڈی اور این ای اے ٹی کے سی ای او جناب چندر شیکھر بدھ موجود تھے۔

ایس اے جی ای پی پی ٹی کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں

ای ای سی کی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ اس شعبہ میں تجارت کے مواقع سماجی صنعتوں (غیر منافع بخش، غیر روایتی نیٹ ورک)، ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ (فن ٹیک، ایڈوٹیک، فوڈ ٹیک، ہیلتھ ٹیک، ویلتھ ٹیک)، قانونی اور مالی خدمات (پلاننگ کا حل، بیمہ، قانونی و طبی)، انفراسٹرکچر اور انتظام شدہ دیکھ بھال کے نظام (بزرگ شہریوں کے لیے رہائش گاہ، رہنے کی سہولت، دیکھ بھال کے مراکز) جیسے شعبوں میں ہیں۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5141

 



(Release ID: 1724618) Visitor Counter : 269