بجلی کی وزارت

پاور گرڈ نے جیسل میر کے ضلع اسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگایا

Posted On: 04 JUN 2021 4:55PM by PIB Delhi

 

پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (پاور گرڈ)، بجلی کی وزارت، حکومت ہند کے ماتحت ایک مہا رتن سی پی ایس یو، کے ذریعے جیسل میر کے ضلع اسپتال میں آکسیجن پلانٹ لگایا گیا ہے، جس کا افتتاح راجستھان کے وزیر اعلیٰ جناب اشوک گہلوت نے کیا۔ سی ایس آر پہل کے تحت، اس پلانٹ کو 1.11 کروڑ روپے کی تخمینی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ورچوئل پروگرام کی صدارت ڈاکٹر رگھو شرما، وزیر برائے طب و صحت، طبی تعلیم، آیوروید اور ڈی آئی پی آر، حکومت راجستھان نے ریاست کے وزراء، افسران اور پاور گرڈ کے عہدیداروں کی موجودگی میں کی۔

جیسل میر میں لگائے گئے پاور پلانٹ کی استعداد 850 لیٹر/منٹ ہے، جس سے  ریاست میں صحت عامہ کے بنیادی ڈھانچہ کو مضبوطی ملے گی۔ ابھی تک ضلع اسپتال تقریباً 30 آکسیجن بیڈ کے ساتھ کام کر رہا تھا اور پاور گرڈ کے ذریعے آکسیجن پلانٹ لگانے کے بعد سبھی 200 بیڈ آکسیجن سپورٹ سے لیس ہو چکے ہیں، جس سے جیسل میر ضلع اور اس کے آس پاس رہنے والے تقریباً 10 لاکھ لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ت  ع

U: 5143



(Release ID: 1724577) Visitor Counter : 150