وزارت آیوش

برکس ممالک نے روایتی ادویات سازی کی پیداوار کے ضوابط میں ہم آہنگی قائم کرنے پر ویبنار کاانعقاد کیا

Posted On: 04 JUN 2021 9:38AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی ،4 جو ن2021: حالیہ دنوں آیوش کی وزارت نے  بھارت کی  صدارت میں  برکس 2021 کے تحت  برکس ممالک کے روایتی طبی مصنوعات کے  معیاری ضابطہ کو ہم آہنگ بنانے پر ایک ویبنار کاانعقاد کیا تھا۔ اس پروگرام میں بھارت ، چین، جنوبی افریقہ، روس اوربرازیل کے  روایتی طب کے شعبے میں معروف ماہرین اور  اسٹیک ہولڈروں نے حصہ لیا۔ 24،26 فروری کو منعقد ‘‘برکس  شیرپاؤ کی پہلی میٹنگ ’’ کے دوران آیوش وزارت نے ایک ایسا ویبنار منعقد کرنے کی تجویز رکھی جس پر رکن ممالک کے ذریعہ  اتفاق کیا گیا۔  آیوش کی وزارت نے 25 مارچ 2021 کو  ‘‘روایتی  طب میں  برکس ماہرین’’ کی ایک ورچوئل میٹنگ منعقد کی تھی۔

  آیوش وزارت کے مشیر (آیوش) منوج نیسری نے تقریب کی صدارت کی  اور  افتتاحی کلمات پیش کئے۔  ویبنار کی جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر نیسری نے برکس تعاون کو مزیر بڑھانے کے تعلق سے  روایتی طب کے شعبے میں بھارت کے برکس 2021 کی ترجیحات  اور تقسیم پر زور دیا۔  بھارت کی تجویز میں روایتی طب میں برکس تعاون پر  مفاہمت نامہ اور روایتی طب پر برکس فورم (بی ایف ٹی ایم)  کاقیام شامل ہے۔ انہوں نے برکس ممالک میں روایتی ادویہ سازی کی پیداوار کے ضوابط میں ہم  آہنگی قائم کرنے کی ضرورت کی نشاندہی کی۔انہوں نے آیوش  کے طریقہ علاج کے ذریعہ  کووڈ-19 کے قہر کو کم کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی نشاندہی کی۔

ویبنار کے پہلے اجلاس کے دوران برکس ممالک کے نمائندوں نے دوا کے ضوابط، خدمات کے معیارات اور  اس کے ضوابط پر بات چیت کی۔ اپنے اپنے ممالک میں روایتی  ادویات پر  پرزنٹیشن دی۔  بھارت سے  ‘‘آیوش ضوابط اور ادویات کے رہنما ہدایات’’ ویبنار کے دوسرے اجلاس کے دوران برکس ممالک میں روایتی طب کے شعبے میں صنعت کے اسٹیک ہولڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی۔ بھارت اور چین میں  روایتی ادویات کی انڈسٹری کے نمائندوں نے  وسیع طور پر پرزنٹیشن دی۔  برکس ممالک کے روایتی طبی ماہرین اوراسٹیک ہولڈروں نے برکس ممالک کے ساتھ عالمی سطح پر روایتی طب کو فروغ دینے کے بھارت کی کوششوں اور اقدامات کی ستائش کی اوران کے تعاون اورمدد کاوعدہ کیا۔

 

***************

)ش ح ۔ ع ح۔رض)

U-5126



(Release ID: 1724362) Visitor Counter : 134