صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی تازہ ترین صورتحال
24 کروڑ سے زیادہ ٹیکے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کئے گئے
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی 1.93 کروڑ سے زیادہ ٹیکے باقی بچے ہوئے ہیں جنہیں کہ ابھی لگایا جانا ہے
Posted On:
04 JUN 2021 10:33AM by PIB Delhi
حکومت ہند، ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے حصے کے طور پر ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ-19 سے بچاؤ کے ٹیکے بالکل مفت فراہم کرکے ان کی مدد کررہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ہند ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں کے ذریعہ ٹیکوں کی براہ راست خریداری میں بھی سہولت پیدا کررہی ہے۔ عالمی وبا پر قابو پانے اور بندوبست کیلئے، طبی جانچ،متاثرہ افراد کا پتہ لگانے اور کووڈ سے بچاؤ کی غرض سے مناسب طور طریقے اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ،ٹیکہ کاری، حکومت ہند کی جامع حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے ۔
یکم مئی 2021 کو کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے ٹیکہ کاری کے اصلاح شدہ اور تیز تر تیسرے مرحلے کی حکمت عملی کے تحت ،حکومت ہند کسی بھی مینو فیکچررکے ،سینٹرل ڈرگس لیباریٹری(سی ڈی ایل) کے ذریعہ منظور شدہ کل ٹیکوں میں سے ہر ماہ 50 فیصد ٹیکوں کی خریداری کرے گی حکومت ہند ان ٹیکوں کو ریاستی حکومتوں کو مفت فراہم کرنا جاری رکھے گی۔جیسا کہ وہ اس سے پہلے سے کررہی ہے۔
حکومت ہند نے،بالکل مفت زمرے اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست خریداری کے ذریعہ دونوں زمروں کے تحت اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 24 کروڑ سے زیادہ ٹیکے 242129250 فراہم کئے ہیں۔
ان میں سے ضائع ہوجانے والے ٹیکوں سمیت کل 222733963 ٹیکوں کی کھپت ہوئی ہے۔ (آج صبح آٹھ بجے تک موصولہ اعداد و شمارکے مطابق)۔
ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس اب بھی کووڈ سے بچاؤ کے 1.93 کروڑ سے زیادہ ٹیکے باقی بچے ہوئے ہیں جنہیں کہ ابھی لوگوں کو لگایا جانا ہے۔
*************
ش ح-ع م- م ش
U. No.5121
(Release ID: 1724344)
Visitor Counter : 209
Read this release in:
Tamil
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam