وزارت دفاع

فوج کے سربراہ نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر امن و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا

Posted On: 03 JUN 2021 4:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 03 جون             وادی کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن  ، ہندوستانی فوج کے سربراہ (سی او اے ایس) ، جنرل ایم ایم نرونے نے لائن آف کنٹرول پر سیکیوریٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

فوج کے سربراہ  نے شمالی  کمان کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی اور چنار کور کمانڈر ،لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے  کے ہمراہ فورمیشن اور یونٹوں کا دورہ کیا ، جہاں مقامی کمانڈروں نے فوج کے سربراہ  کو امن و سلامتی  کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا  اور دہشت گردوں کے ذریعہ پاکستانی مقبوضہ جموں و کشمیر سے کی جانے والی دراندازی کی کوششوں کو  ناکام بنانے کے اقدامات کے بارے میں بھی  بتایا۔ فوج کے سربراہ  نے فوجیوں کے ساتھ بات چیت کی اور کاروائی سے متعلق ان کی اعلی سطحی تیاری نیز  حوصلہ  بنائے رکھنے کی ستائش کی ۔ لائن آف کنٹرول پر امن  وسلامتی کی موجودہ صورتحال کی تعریف کرتے ہوئے ، انہوں نے تمام کمانڈروں اور فوجیوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے فوجیوں کا حوصلہ بنائے رکھیں اور کسی بھی ابھرتے ہوئے حفاظتی چیلنجوں کو موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔ آرمی چیف نے تمام سرکاری اداروں کو  خطے میں امن و امان برقرار رکھنے اور کووڈ – 19 وبائی امراض کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے  لوگوں تک پہنچنے میں ان کی قریبی ہم آہنگی کے لئے  دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-06-03at15.49.52(1)ET8X.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-06-03at15.49.52FD0Q.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-5087



(Release ID: 1724201) Visitor Counter : 136