قبائیلی امور کی وزارت

مرکز کے زیر انتظام علاقے دادر اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں اس سال ون دھن یوجنا کی توسیع کی جائے گی

Posted On: 01 JUN 2021 6:09PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،1جون2021/ ون دھن یوجنا کے نفاذ کی پیش رفت  کا جائزہ لینے کے لئے ریاستی سطح پر منعقدہ ویبنار کی سیریزکےساتھ    آگے بڑھتے ہوئے  ٹرائفیڈ نے  حال ہی میں  مرکز کے زیر انتظام علاقے  دادر اور نگر حویلی نیز   دمن اور دیو ریاست کی ٹیموں  اور ون دھن  ترقی   مرکز –وی ڈی وی کے    کے ساتھ   ایک آؤٹ ریچ اجلاس کا انعقاد کیا۔ اس اجلاس کا    اہم مرکز پروجیکٹ کے نفاذ  کی پیش رفت  کے سلسلہ میں آئندہ منصوبہ  بنانا تھا۔  مختلف ایجنسیوں (ایس آئی اے، ایس این اے، وی ڈی وی کے سی  )کے حصہ داروں نے کہا کہ ، اس پروگرام کو   مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  سال کے آخر ہونے تک  فی الحال منظوری  ایک وی  ڈی وی کے  کلاسٹر سے بڑھا کر  دس  وی ڈی وی کے  کلیسٹر تک  بڑھانے کی تیاری  زوروں سے چل رہی ہے۔

ویبنار کی  شروعات ٹریفیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر  جناب  پروین کرشن کے خطاب کے ساتھ ہوئی۔  منیجنگ ڈائریکٹرنے این ایف پی ٹی اسکیم، ون دھن یوجنا   اور دیگر متعلقہ   اہم پروجیکٹوں کے لئے   ایم ایس پی کی  نفاذ کی  ضرورت  اور اہمیت کو  دوہرایا جو قبائلی لوگوں کے لئے  روزگار اور آمدنی  کے ذرائع پیدا کرنے میں کافی مدد گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ، وبا کے موجودہ دور کے دوران   ہمیں  مکمل  حفاظتی تدابیر  کو لازمی طور سے نافذکرنے کا خصوصی طور پر  دھیان رکھنا چاہئے۔

اس کے بعد علاقے کے  علاقائی  منیجر  کے ذریعہ   ایم ایف پی اسکیم  اور ون دھن یوجنا کے لئے کم سے کم  امدای قیمت کے نفاذ کی صورتحال پر ایک  تیز رفتار کارروائی  کرنے کا اعادہ کیا گیا۔اس میں حصہ لینے والی  نفاذی ایجنسیوں کے ساتھ   تبادلہ خیال کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ،   اس سال کم سے کم   دس  وی ڈی وی کے سی  کی تشکیل  کی جائے گی ،  جس کے لئے  اضافی  مشورے پیش کئے جائیں گے۔ اس کے تحت   2 کلسٹر   بھی  اسکیم کی  پائپ لائن میں ہیں۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ، مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ڈیری کوآپرٹیو ڈھانچہ کے   موجودہ    سیلف ہیلپ گروپوں کو ون دھن یوجنا سے  جوڑا جائے گا۔ ٹرائیفو پارک فروغ دینے کے    امکانات تلاشنے اور ایک نیا ٹرائبس انڈیا انڈیا آؤٹ لیٹ  شروع کرنے کا بھی   منصوبہ بنایا جائے گا۔

میٹنگ کے دوران پانچ مراحل والی اسکیم تیار کی جائے گی ۔ اس پانچ مراحل والے اسکیم کے پہلے مرحلے میں ہر ایک   وی ڈی وی کے سی میں   ایم ایف  پی ایف   کی خریداری کے  لئے اشیا کی پہنچان   اور خریداری کے مقام    اور گوداموں سمیت    بنیادی ڈھانچے کے  منصوبہ بند ترقی کے ساتھ   اسے مضبوطی   فراہم کرنا   شامل ہے۔ 

 اس ویبنار کا بقیہ حصہ  مقامی سرکاری ٹیموں  یا ون دھن  وکاس مرکزوں  یا  گروپوں سےمتعلق  سوالوں  کی وضاحت پر مرکوز تھا۔  کووڈ کے دوران  محفوظ  کام کے نظام کے بارےمیں    وی ڈی وی کے اراکین کی رہنمائی کرنے کے لئے  یونیسیف کے نمائندوں نےبھی  ویبنار میں  حصہ لیا۔

 ٹریفیڈ کے ذریعہ    10 سے 28 مئی 2021 کے دوران ملک بھر کے اسٹیک ہولڈرز   ی ریاستوں کے   اعلی افسران کے ساتھ ویبنار کے ایک سیریز کے انعقادکیا گیا ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5056

 



(Release ID: 1724064) Visitor Counter : 170