مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

کابینہ نے بھارت اور جاپان کے درمیان  پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں  تعاون کے میمورنڈم کو منظوری دی

Posted On: 02 JUN 2021 12:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 3 جون 2021،       وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے   حکومت ہند کی  مکانات اور شہری امور کی وزارت  اور حکومت جاپان کی  زمین، بنیادی ڈھانچے، ٹرانسپورٹ اور سیاحت  کی وزارت کےدرمیان  شہری ترقی سے متعلق  2007 کے موجودہ مفاہمت نامے  کو درکار کرتے ہوئے پائیدار شہری ترقی سےمتعلق  تعاون کے میمورنڈم  پر دستخط کئےجانے کو منظوری دی۔

نفاذ کی حکمت عملی:

تعاون کے میمورنڈم کے  خاکےکےتحت تعاون کے پروگراموں  کی حکمت عملی تیار کرنے اور انہیں نافذ کرنے  کے لئے  ایک مشترکہ ورکنگ گروپ  (جے ڈبلیو جی)  کی تشکیل کی جائے گی۔ یہ مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں ایک بار  کبھی جاپان اور کبھی بھارت میں  میٹنگ کرے گا۔

تعاون کے اس میمورنڈم کے تحت دستخط کئے جانے کی تاریخ سے ہی تعاون شروع ہوجائے گا اور  یہ پانچ سال کی مدت تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد ایک بار میں آئندہ پانچ سال کی مدت میں اس کی اپنےآپ تجدید ہوسکتی ہے۔

اہم اثرات:

تعاون کے اس میمورنڈم سے  دونوں ممالک کے درمیان  پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں  مضبوط ، گہرے اور طویل مدتی  دو طرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔

فوائد:

تعاون کے اس میمورنڈم سے  پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں  روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ان میں  شہری منصوبہ بندی، اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ ، سستے مکانات (کرائے کےمکانات سمیت)،  شہری سیلاب کا بندوبست ، سیوریج اور  گندے پانی کا انتظام، شہری ٹرانسپورٹ  (انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹ منیجمنٹ سسٹم، ٹرانزٹ اوریئنٹیڈ ڈیولپمنٹ اور ملٹی ماڈل انٹی گریشن سمیت ) اور آفت  کا سامنا کرنے سےمتعلق ڈیولپمنٹ   شامل ہیں۔

تفصیلات:

تعاون کے اس میمورنڈم  کے مقاصد میں  شہری منصوبہ بندی، اسمارٹ سٹی ڈیولپمنٹ ، سستے مکانات (کرائے کےمکانات سمیت)،  شہری سیلاب کا بندوبست ، سیوریج اور  گندے پانی کا انتظام،انٹلی جنٹ ٹرانسپورٹ منیجمنٹ سسٹم، ٹرانزٹ اوریئنٹیڈ ڈیولپمنٹ اور ملٹی ماڈل انٹی گریشن ، آفت  کا سامنا کرنے سےمتعلق ڈیولپمنٹ اور دونوں جانب سے  باہمی طور پر شناخت کئے گئے دیگر شعبوں سمیت  پائیدار شہری ترقی کے شعبے میں بھارت۔ جاپان تکنیکی تعاون  کی سہولت فراہم کرانا اور اس کو مضبوط کرنا  شامل ہیں۔ تعاوم لئ اس  مجوزہ میمورنڈم سے  مذکورہ بالا شعبوں میں  کلیدی معلومات اور بہترین طریقہ کار کا تبادلہ بھی ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5074

                          



(Release ID: 1723892) Visitor Counter : 118