محنت اور روزگار کی وزارت

مرکز نے نرسنگ ماؤں (دودھ پلانے والی ماؤں) کے لئے گھر سے کام کرنے کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے  ریاستی /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے لئے  مشاورت جاری کی

Posted On: 01 JUN 2021 7:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،1جون2021/ جاری کووڈ-19 وبا کے دوران  کام پر خصوصی طور سے  نرسنگ ماؤں (دودھ پلانے والی ماؤں)کےمفاد  کے تحفظ کے لئے  کی گئی  ایک تازہ ترین  تبدیلی میں، حکومت نے تمام ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو  نرسنگ ماؤں کے لئے  گھر سے کام  کرنے کی  حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ایک مشورہ یا صلاح جاری کی ہے۔ میٹرنیٹی بنیفٹ (ترمیمی) ایکٹ 2017 کی دفعہ 5(5) کے تحت  نرسنگ ماؤں کے لئے  ورک فروم  ہوم کی اجازت  کی تجویز  رکھی ہے۔ ایکٹ میں تجویز ہے کہ  جہاں کسی خاتون  کو  سونپے گئے کام کی فطرت  ایسی ہے کہ وہ گھر سے  کام کرسکتی ہے  ، تو آجر اسے ایسی مدت کے لئے میٹرنیٹی بنیفٹ فراہم کرنے کے بعد ایسا کرنے کی   اجازت  دے سکتا ہے اور ایسی  شرطوں پر جو آجر اور خاتون کی آپسی رضا مندی پر مبنی ہوسکتی ہے۔

کووڈ وبا کے دوران نرسنگ ماؤں اور  ان کے بچوں کے غیرمحفوظ ہونے کو دھیان میں رکھتے  ہوئے اور انہیں  کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچانے کے لئے  محنت اور روزگار کی وزارت نے تمام ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی   حکومتوں کو  آجروں کو   ایسی اجازت دینے کے لئے ترغیب دینے کی صلاح   جاری کی ہے۔ جہاں بھی کام کی فطرت اجازت دیتی ہے وہاں نرسنگ مائیں  گھر سے کام کریں۔ ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی ہے کہ  خاتون کارکنان  اور آجروں کے درمیان مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 5(5) کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے  قدم اٹھائے جائیں۔ ریاستی حکومتوں اور  مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مزید درخواست کی گئی ہےکہ   جہاں کہیں بھی کام کی   فطرت اجازت دیتی ہے، ایکٹ کی دفعہ  5(5)  کے مطابق   زیادہ  سے زیادہ   نرسنگ ماؤں کو  گھر سے کام کرنے کی  اجازت دینے کے لئے   آجروں کو   صلاح /مشورہ  جاری کیا جاسکتا ہے۔ یہ اطلاع دی گئی ہے کہ آجروں کو   مشورہ دیا جائے کہ وہ  بچہ کی پیدائش کی تاریخ سے  کم سے کم ایک سا ل کی مدت کے لئے  نرسنگ ماؤں کو   گھر سے کام کرنے کی  اجازت دیں، جہاں کہیں بھی کام کی فطرت یہ اجازت دیتی ہو۔

کووڈ کے دوران نرسنگ ماؤں کی  حفاظت کرنے کے علاوہ،جہاں بھی کام کی  فطرت ایسا کرنا کی   اجازت دیتی ہے، وہاں گھر سے کام کرنے کی  سہولت دینے کے علاوہ  یہ قدم  نرسنگ ماؤں کو نوکری یا روزگار میں بنے رہنے میں  اہل  بنائے گا۔ اس طرح،اس تجویز کا  نفاذ کرے گا۔ لیبر فورس میں  خواتین کی  حصہ داری بڑھانے میں ایک  اہل  آلے کے طور پر کام کرے گا۔ یہ ایک خوشحال  ورک فورس  بنانےمیں بھی تعاون دے گا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-5054



(Release ID: 1723816) Visitor Counter : 167