سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

محفوظ اور صحت مند پینے کا پانی فراہم کرنے کے لئے/ جدید ٹکنالوجی اور ہندوستانی روائتی معلومات یکجا

Posted On: 02 JUN 2021 9:47AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  02 جون2021: مکمل طور پر غیر آلودہ پانی اور قدرتی  تیل  کے ممکنہ صحت سے متعلق  فوائد  کے حل کے لئے ،جدید ٹکنالوجی اور آیوروید کی  ہندوستانی روائتی  معلومات کو یکجا کیا گیا ہے۔

پانی کو آلودگی سے پاک کرنا ،مرض  کے پیداکرنے والے ان وسیلوں  کے نامیہ کےخاتمے کے لئے   لازم ہے ،جو بڑی تعداد میں  پانی میں  پیدا ہونےوالی بیماریوں کا باعث ہوتے ہیں البتہ کلوری نیشن  جیسے کیمیائی طریقہ کار کے عام نقصانات میں  ،  نقصان  پہنچانے و الے نیز کارسی نوجینک  جراثیم کش  مصنوعات کی تشکیل شامل ہے ۔لہٰذا  یہ ضروری ہے کہ ایسی ٹکنالوجی تیار کی جائے ، جو  کم لاگت  پر محفوظ اور صحت مند پینے کا پانی فراہم کرے اور جس میں  آپریشن  ،  کارروائی  کرنے کی آسانی کے ساتھ ساتھ  نقصان دہ جراثیم کش  مصنوعات کے بغیر کام کیا جاسکے ۔

سی ایس آئی آر – این سی ایل  پونے میں ڈاکٹر وی ایم بھنڈاری اور ان کے گروپ نے  ،  حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے  ( ڈی ایس ٹی ) کے آبی ٹکنالوجی  اقدام کی  مدد کے ساتھ  ’ سواستک ‘ نامی  ایک بہترین  ہائی برڈ  ٹکنالوجی تیار کی ہے، جس میں  دباؤ کی تخفیف  ( کیویٹیشن )  کے نتیجے میں  کسی  طرح کے محلول کو ابالنا شامل ہے اور یہ ان قدرتی  تیلو ں  کا استعمال  بھی کرتی ہے ، جن میں  جراثیم کش اجز ا شامل ہوتے ہیں۔ یہ ٹکنالوجی کم لاگت پر   نقصان دینے والے جراثیم کا خاتمہ کرسکتی ہے ، جس میں   اینٹی مائیکرو بائل  -رسسٹنٹ جراثیم بھی شامل ہیں۔ یہ نہ صرف پانی کو آلودگی سے مکمل طور پر صاف کرنے کے لئے  ،آیوروید کی ہندوستان کی روائتی معلومات کو مستحکم کرتی ہے بلکہ یہ قدرتی تیل  کے ممکنہ صحت فوائد  بھی فراہم کرتی ہے۔

ہائیڈرو ڈائنامک  کیویٹیشن  نامی استعمال کی جانے والی تکنیک میں  کیمسٹری ، بایو لوجی  اور کیمکل انجنئیرنگ کے ساتھ ساتھ قدرتی تیل   اور پیڑ پودوں  کے عرق  کی شکل میں  قدرتی وسائل  بھی یکجا ہوتے ہیں ۔یہ عمل  ،جو ہندوستانی روائتی معلومات سے  حاصل ہوا ہے ، اس سے پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے کارکردگی میں  بہتری آئی ہے اور لاگت میں کمی ہوئی ہے۔ٹیم  نے گرام – منفی  ای  ، کولی اور گرام – مثبت  ایس ، اُوریس  بکٹیریا  اور یہاں تک کہ اے ایم آر بکٹیریا /تیز  نقصان  پہنچانے والےتولیدی بکٹیریا  کا  پانچ سے دس منٹ کے اندر  مکمل خاتمے کا مقصد حاصل کرلیا ہے۔ اس  بات کا مشاہدہ کیا گیا کہ دیگر ایڈوانس   پانی صاف کرنے کے عوامل کے مقابلے میں  تیل کو استعمال کرتے ہوئے، آلودگی ختم کرنے کی زیادہ شرح سے،  وسیع  پیمانے پر، کارروائی کی مدت میں  تخفیف ہوتی ہے اور اس کے نتیجے میں  اس پر لاگت کم آتی ہے۔سواستک  ( ہندوستانی معلوماتی  بنیاد سے  محفوظ پانی اور پائیدار ٹکنالوجی کا اقدام ) کی شاندار حکمت عملی  ، محفوظ پانی فراہم کرنے کے ضمن میں  نمایاں فوائد فراہم کرسکتی ہے نیز یہ ممکنہ صحت کے ایسے فوائد  بھی فراہم کرسکتی ہے ،جس سے قوت مدافعت میں  استحکام  بھی  آتا ہے، جو کہ موجودہ  کووڈ -19  کے تناظر میں  انتہائی اہم  پہلو ہے ۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BWML.png

گھریلو  استعمال اور پانی کو صاف کرنے کے کارپوریشن کے   پلانٹ  کے لئے  پروسس فلو ڈائگرام  اور ممکنہ پروٹو  ٹائپ

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002OEAQ.png

قدرتی تیلوں کا استعمال کرتے ہوئے نئی ہائی برڈ کیویٹیشن ٹکنالوجی کا طریقہ کار

 

 

Description: D:\VMB-Office\Official Photos\Misister visit-9 Sept 2019-1.jpg Description: D:\VMB-Office\Official Photos\IITB Techfest-4.jpg

 

طلبا ، این سی ایل اور آئی آئی ٹی بامبے- ٹیک فیسٹ  -2020 میں  ہائی برڈ کیویٹیشن ٹکنالوجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۔

 

*************

  م ن۔اع ۔رم

U- 5059



(Release ID: 1723664) Visitor Counter : 669