امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

آر ڈی ایس او (ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن) ایسا پہلا ادارہ بن گیا ہے جسے بی آئی ایس (بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ) سے متعلق ’’ایک ملک ایک معیار‘‘ مشن کے تحت ایس ڈی او قرار دیا گیا ہے



عالمی سطح کے معیار اختیار کرنے کے لئے ملک میں باقی تمام ممتاز تحقیق اور معیار کے فروغ کی تنظیموں کے لئے مثال قائم کی گئیں

ابتدائی مرحلے سے ہی معیار قائم کرنے کے عمل میں آئی آر سپلائی چین میں تعلیمی ادارے، استعمال کنندہ، منظور شدہ لیبز، ٹیسٹ ہاؤسز/ صنعت/ فروخت کنندہ/ ایم ایس ایم ای/ ٹکنالوجی ڈیولپر کی شرکت سے معیار تیار کرنے اور زمین پر ان کو اختیار کئے جانے کے درمیان کا وقت کم ہوگا

اس پہل سے ٹکنالوجی اور اختراع تیار کرنے کے مرحلے سے زمین پر حقیقی استعمال میں اس کی پہلے سے زیادہ تیز رفتار سے منتقلی ہوگی

بی آئی ایس سے منسلک معیارات تیار کرنے والے بین لاقوامی اداروں کے تحت ایس ڈی او کے طور پر اداروں کی منظوری اور عالمی سپلائی چین/ عالمی تجارت سے مربوط کئے جانے کے نتیجے میں متعلقہ شعبے میں عالمی سطح کے معیارات نافذ ہوں گے اور انہیں اختیار کیا جائے گا

Posted On: 01 JUN 2021 1:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم جونا 2021،    انڈین ریلوے کا آر ڈی ایس او  (ریسرچ ڈیزائن اینڈ اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن) ایسا پہلا ادارہ بن گیا ہے جسے امور صارفین کے محکمے  کے تحت  کام کرنے والےادارے    بی آئی ایس (بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ) سے متعلق  ’’ایک ملک ایک معیار‘‘ مشن  کے تحت ایس ڈی او قرار دیا گیا ہے۔

حکومت ہند کے تحت کام کرنے والے  دو اداوں  کی یہ منفرد پہل  ملک میں  تحقیق اور معیار کےفروغ سے متعلق  باقی تمام ممتاز تنظیموں  کے لئے عالمی سطح کےمعیارات  پر عمل کرنے اور انہیں اختیار کرنے  کے لئے  ایک مثال قائم کرے گی۔

قابل توجہ ہے کہ  حکومت ہند  کے  ’ایک ملک ایک معیار‘ وژن کو پورا کرنے کے لئے  معیارات سے متعلق قومی ادارے  بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)  نے  ایک اسکیم  شروع کی ہے جس میں ’’ایس ڈی او ک منظوری‘‘ کے لئے اہتمام ہے۔ اس  اسکیم کے تحت ڈی آئی ایس کا مقصد  ملک  میں  اپنے مخصوص شعبوں میں  معیارات  تیار کرنے کے کام کرنے والے مختلف اداروں   کے پاس  اپنے اداروں سے متعلق مخصوص مہارت  اور  موجودہ صلاحیتوں  کو یکجا اور مربوط کرنا   اور  ایک معاملے میں  ’’ایک قومی میعار‘‘ تیار کرنے سے متعلق تمام سرگرمیوں  میں تال میل قائم کرنا ہے۔

ریلوے کی وزارت کا واحد آر  اینڈ ڈی ونگ، آر ڈی ایس او، لکھنٔو، ریل کے شعبے کے لئے  معیار تیار کرنے کی ذمہ داری نبھانے والا  بھارت کا ایک ممتاز  معیار ساز ادارہ ہے۔

آر ڈی ایس او نے بی آئی ایس ، ایس ڈی او منظوی اسکیم  کے تحت  اسٹینڈر ڈیولپمنگ آرگنائزیشن (یس ڈی او) کے طور پر  منظوری حاصل کرنے کی پہل کی ہے۔اس عمل میں آر ڈی ایس او ۔ ٹی بی ٹی ’کوڈ آف گڈ پریکٹس‘ میں دیئے گئے  اور بی آئی ایس کے ذریعہ  ایس ڈی او کے طور پر منظور کے لئے ضروری قرار دیئے گئے  معیار  سازی  کے بہترین طریقہ کار  کے ساتھ مطابقت کرنے کے لئے  اپنے معیار سازی کے  طریقوں کا جائزہ لیا۔

بی آئی ایس نے  آر ڈی ایس او کے  معیار سازی کے طریقوں کا جائزہ لینے کے ساتھ  اس کو  24 مئی 2021 کو ایس ڈی او (اسٹینڈر ڈیولپمنٹ آرگنایزئشن )کے طور پر منظوری دی ہے۔ یہ منظوری تین سال کے لئےقابل قبول ہوگی اور  اس مدت کے گزرنے کے بعد  اس کی تجدید کرانی ہوگی۔

معیار سازی کے طریقے میں شفافیت، کھلا پن، غیر جانبداری،  موثر ہونے،  تال میل اور ترقیاتی جہت   کو برقرار رکھنے پر  مزید زور کے ساتھ  معیار سازی کے  چھ اصولوں  پر عمل کو یقینی بنائے جانے  سے  معیار قائم کرنے والےادارےیعنی آر ڈی ایس او  میں  صنعت اور ٹکنالوجی تیار کرنے والوں  کے مجموعی اعتماد  میں بہتری آئے گی اور اس سےملک میں  ریلوے کے شعبے کے لئے  معیار سازی میں تعاون کرنے والے تمام متعلقین کو  تحریک ملے گی۔ اس سے  معیار سازی میں کی سرگرمی  ہم آہنگی قائم کرنے مدد ملے گی  اور  قومی معیارات   تیار کرنے اور نافذ کرنے  میں تمام متعلقین کی  پہلے سے زیادہ شرکت  اور  ملک میں تیار کی جانے والی مصنوعات کےمعیار کے لئے  طویل مدت میں ایک برانڈ  انڈیا شناخت قائم کرنے کاموقع ملےگا۔

ابتدائی مراحل سے معیار سازی کے عمل میں تمام متعلقین کو شامل کرتے ہوئے معیارات تیار کرنے کے  شرکت والے نظریئے سے  معیارات تیار کرنے اور زمینی سطح پر ان کو اختیار کئے جانے کے درمیان   کے وقت میں کمی آئے گی۔

اس پہل سے ٹکنالوجی اور اختراع  تیار کرنے کے مرحلے سے زمین پر حقیقی استعمال میں  اس کی  پہلے سے زیادہ تیز رفتار سے منتقلی  ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5040                          



(Release ID: 1723559) Visitor Counter : 207