وزارت دفاع

وائس ایڈ مرل سندیپ نیتھانی- اے وی ایس ایم ، وی  ایس ایم نے  چیف آف  میٹریل  کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 JUN 2021 11:27AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  یکم جون2021: وائس ایڈ مرل سندیپ نیتھانی - اے وی ایس ایم ، وی اے ایس ایم نے یکم جون 2021 کو بھارتی بحریہ کے آلات وسازوسامان سے متعلق محکمے کے سربراہ یعنی چیف آف میٹریل کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/COMECN2.jpg

انہوں نے نیشنل  ڈیفینس  اکیڈمی  ،کھڑک واسلا  ،پُنے سے گریجویشن کیا ہے ۔ انہیں  یکم جون  1985 کو بھارتی بحریہ کی بجلی سے متعلق شاخ میں کمیشن  ملاتھا۔ایڈمرل سندیپ  نے آئی آئی ٹی دلی سے راڈار  اور مواصلاتی  انجنئرنگ  میں پوسٹ  گریجویشن  کیا ہے اور وہ ڈیفینس سروسز  اسٹاف کالج  ( ڈی ایس ایس سی ) اور نیشنل  ڈیفینس  کالج  ( این ڈی سی ) کے سابق  ممتاز طالب علم ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/02QK4U.jpg

ایڈ مرل سندیپ ساڑھے تین دہائیوں   پر محیط اپنے شاندار بحری کیریئر  کے دوران مختلف چیلنجنگ   عہدوں  پر فرائض  انجام دے چکے ہیں۔ انہوں  نے  طیارہ  بردار   ،بحری جہا ز’’وراٹ ‘‘ پر مختلف حیثیتوں سے خدمات  انجام دی ہیں ۔ وہ  ممبئی اور وشاکھا پٹنم میں بحریہ کے ڈوک یارڈس   یعنی  بحری  جہازوں  کی مرمت  سے  متعلق  گودی  اوربحریہ  کے  ہیڈ کوارٹر س کے اسٹاف  ، عملے  اور آلات  وسازوسامان سے متعلق شاخوں  میں  اہم عہدوں  پر فائز رہ چکے ہیں۔ ایڈمرل  سندیپ  نے بحریہ  کے آئی این ایس  ولسورا  کے مقام پر بجلی کی تربیت  سے  متعلق  ممتاز  ادارے  کی بھی سربراہی کی ہے

فلیگ عہدیداروں  کی  حیثیت سے ، ایڈ مرل سندیپ  نیتھانی بحریہ کے  ہیڈ کوارٹرس میں آلات  ،سازوسامان  کی جدید کاری  سے متعلق  محکمے میں اسسٹنٹ چیف کی حیثیت سے،   ڈبلیو این سی  ہیڈ کوارٹرس  میں چیف اسٹاف  آفیسر  (تکنیکی)،  بحریہ کے ممبئی ڈوک یارڈس  کے ایڈ مرل سپرنٹنڈنٹ  ،ممبئی کے مقام پر بحری  پروجیکٹوں کے ڈائریکٹر جنرل ، اے ٹی وی پی ہیڈ کوارٹرس میں  پروگرام  ڈائریکٹر  اور بحریہ کے  ہیڈکوارٹرس   میں  جنگی  بحری جہازوں کی تیاری  اور حصولیابی  سے متعلق  محکمے کے کنٹرولر  کی حیثیت سے بھی فرائض  انجام دے چکے ہیں۔ان کی ممتاز اور غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں  ، ایڈ مرل کو اتی وششٹ   سیوا میڈل  اور وششٹ  میڈل سے سرفراز  کیا گیا ہے۔

بھارتی بحریہ میں  پرنسپل اسٹاف  آفیسر اورسب  سے سینئر تکنیکی  آفیسر  کی  حیثیت سے  ایڈمرل سندیپ  ،تمام  انجنئیرنگ  ، الیکٹریکل  ، الیکٹرونکس ،  ہتھیار،  سینسرس  اور اطلاعاتی  ٹکنالوجی آئی ٹی  سے متعلق آلات  وسازوسامان  کی دیکھ  بھال اوربندوبست سے متعلق تمام  پہلوؤں  اور بحری جہازوں  ، آبدوزوں  ، بحریہ کے  ضروری سازوسامان  کی ملک میں  ہی تیاری اور بحریہ کے بڑے تکنیکی  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وغیرہ   سے متعلق  امور کے انچارج   ہوں گے۔ وائس ایڈ مرل سندیپ نیتھانی نے وائس  ایڈ مرل ایس آر سرما ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایس ایم کی جگہ یہ عہدہ  سنبھالا ہے ، جو 31 مئی 2021 کو اپنےعہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔

*************

  م ن۔ع م ۔رم

U- 5035



(Release ID: 1723370) Visitor Counter : 260