وزارت خزانہ

مالی سال 21-2020 کے لئے بھارت کی مرکزی سرکار کے بہی کھاتے (عبوری اور غیر آڈٹ شدہ)

Posted On: 31 MAY 2021 5:06PM by PIB Delhi

مالی سال 21-2020 کے لئے بھارت سرکار کے بہی کھاتے (عبوری، غیر آڈٹ شدہ) مستحکم کردیے گئے ہیں اور رپورٹ شائع کردی گئی ہے۔ اس کی اہم جھلکیاں نیچے دی گئی ہیں۔

بھارت سرکار کو مالی سال 21-2020 کے دوران 1689720 کروڑ روپے (کل وصولیوں کے متعلق آر ای کا 105.50 فیصد) حاصل ہوئے ہیں جن میں 1424035 کروڑ روپے کا ٹیکس مالیہ (مرکز کے لئے کل نیٹ رقم) 208059 کروڑ روپے کا غیر ٹیکس مالیہ اور 57626 کروڑ روپے کی غیر قرض والی پونجی وصولیاں شامل ہیں اور غیر قرض والی پونجی وصولیوں میں قرضوں کی وصولی 19729 کروڑ روپے) اور ڈس انویسٹمینٹ سے حاصل رقم (37897 کروڑ روپے) شامل ہے۔ اس مدت تک بھارت سرکار کے ذریعے ٹیکسوں میں حصے داری کے فرق کی شکل میں ریاستی سرکاروں کو 594997 کروڑ روپے منتقل کئے گئے ہیں جو  پچھلے سال کے مقابلے میں 55680 کروڑ روپے کم ہیں۔

بھارت سرکار کے ذریعے خرچ کی گئی کل رقم 3511181 کروڑ روپے ہے۔ (متعلق آر ای 21-2020 کا 101.76 فیصد) ہے جن میں سے 3086360 کروڑ روپے ریونیو کھاتے میں اور 424821 کروڑ روپے پونجی کھاتے میں ہیں۔ کل مالی خرچ میں سے 682079 کروڑ روپے سود کی ادائیگی کی مد میں اور 689545 کروڑ روپے مختلف اہم سبسڈی کی مد میں ہیں۔

...............................................................

 

ش ح،ح ا، ع ر

                                                                                                                U-5014



(Release ID: 1723364) Visitor Counter : 106