اسٹیل کی وزارت
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے سیل کے درگا پور اسٹیل پلانٹ میں جمبو کووڈ کیئر فیسیلیٹی کا افتتاح کیا، اسے وزیراعظم کے سب کا ساتھ سب کا وکاس ،سب کاو شواس کے منتر کے مطابق بتایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 MAY 2021 7:49PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج سیل کے درگا پور اسٹیل پلانٹ میں جمبو کووڈ کیئر فیسیلیٹی کا افتتاح کیا۔ فولاد کے وزیرمملکت جناب فگن سنگھ کلستے مغربی بنگال کے وزیر قانون اور پبلک ورکس کے وزیر جناب مولیو گھٹک، ممبر پارلیمنٹ جناب ایس ایس اہلوالیہ، اسمبلی ارکان، ریاستی سرکار کے فولاد کی وزارت کے افسروں اور سیل افسران بھی اس ورچوئل تقریب میں موجود تھے۔
اس طرح کے جمبو کووڈ کیئر فیسلیٹی کے تحت درگا پور اسٹیل پلانٹ میں 200 بیڈ کی کووڈ کیئر فیسلیٹی شروع ہوگئی ہے۔یہ کووڈ سینٹر گیس آمیزآکسیجن کی سہولت سے آراستہ ہے۔ جسے ایک ڈیڈی کیٹڈ پائپ لائن کے ذریعہ سے سیدھے پلانٹس سے نکالا جائے گا۔ جس سے مریضوں کے لئے بلا رکاوٹ آکسیجن کی سپلائی کو یقینی بنایاجاسکے۔ کووڈ اسپتال کے لئے ایک دو منزلہ عمارت کو موڈی فائی کیا گیا ہے اور اس میں سبھی ضروری انسٹالیشن( تنصیب) اور طبی آلات لگائے گئے ہیں۔ یہ سینٹر قومی شاہراہ جی ٹی روڈ کی بغل میں واقع ہے اس سینٹر کے ہونے سے اس علاقے کے کووڈ کے مریضوں کو اسپتال تک پہنچانا اور آسان ہوگیا ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ مرکز اس خطے میں کووڈ سے متعلق طبی بنیادی ڈھانچے کو فروغ دے گا اور اس خطے کے مریضوں کو ضروری مدد فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں درگا پور اور برن پور میں سیل کے دونوں اسٹیل پلانٹس ریاست کو کووڈ -19 عالمی وبا سے لڑنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔سیل نے اس عالمی وبا سے لڑنے میں بنگال کو مضبوطی فراہم کی ہے۔حال ہی میں برن پور میں ایک 200 بستر والے کووڈ کیئر فیسیلیٹی کو ملک کی خدمت کے لئے وقف کیا گیا ہے۔ سیل کے ذریعہ فاسٹ ٹریک موڈ میں قائم کی جارہی ہے جمبو کیئر فیسیلیٹی سیریز کا یہ پہلا مرکز تھا۔
جناب پردھان نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں گیس آمیز آکسیجن کو وسیلے سے بروکار لانے کا نظریہ مرتب کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ درگا پور کی فیسیلیٹی بھی وزیراعظم کی سوچ پر مبنی ہے جہاں بیمار وہی اْپچار، اس کے ساتھ ہی یہ سینٹر وزیر اعظم کے منتر سب کاساتھ سب کاوکاس، سب کا وشواس کے مطابق بھی ہے۔
کووڈ-19 عالمی وبا کے خلاف ٹیکہ کاری کو سب سے طاقت ور ہتھیار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں ویکسین تیار کرنے والے یعنی مینو فیکچررس اپنی صلاحیت کو خاطر خواہ بڑھانے کے عمل سے گزررہے ہیں۔دوسرے ملکوں میں دستیاب ٹیکے ہندوستان میں بھی پہنچنے شروع ہوگئے ہیں۔جناب پردھان نے صنعت سے اپیل کی کہ وہ سبھی فریقوں اور ان کے کنبے کے افراد کو1+2 کے منترسے ٹیکہ لگانے کی اپیل کی۔یعنی ہر ملازم کے ساتھ دو غیر ملازمین کو بھی ٹیکہ لگایاجانا چاہئے جس میں ٹیکے پر کام کرنے والے مزدور اور اس کے گھر کے افراد شامل ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس عالمی وبا کے دوران اسٹیل اور پیٹرولیم کے سیکٹر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ملک میں رقیق طبی آکسیجن کی ضرورت کو پورا کرنے میں نمایاں رول ادا کیا ہے۔ دو مہینے میں رقیق طبی آکسیجن کی ضرورت محض 1300 میٹرک ٹن تھی لیکن دوسری لہر سے اس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے جو مئی کے پہلے ہفتے میں یومیہ 10 ہزار میٹرک ٹن سے تجاوز کرگئی۔ بیشتر ضرورت اسٹیل پلانٹس کے ذریعہ پوری کی گئی۔
وزیرموصوف نے کہا کہ کووڈ-19 عالمی وبا ہمارےصدی میں ایک بار آنے والا چیلنج ہے جس کا سامنا ہمارا ملک بھی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بحران کے ہر پہلو سے نمٹنے کے لئے لگاتار کام کررہی ہے۔ جناب پردھان نے کہا کہ اس چیلنج کے وقت میں ملک نے دکھا دیا ہے کہ وہ ایک ساتھ آسکتا ہے ۔ ہندوستان اس نہ دکھائی دینے والے دشمن سے یقینی طور پر جیت حاصل کرسکے گا۔
******
( ش ح ۔ح ا ۔رض)
U- 5035
(ریلیز آئی ڈی: 1723351)
وزیٹر کاؤنٹر : 201