وزارت دفاع

ایم وی   ایکس – پریس پرل میں فضا میں آگ پر قابو پانے کے لیے بھارتی ساحلی گارڈ کی انتھک کوششیں

Posted On: 30 MAY 2021 7:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30مئی، 2021/بھارتی ساحلی محافظ (آئی سی جی)سری لنکا کی راجدھانی کولمبو سے کچھ دور کنٹینر جہاز ایم وی ایکس -پریس پرل  میں  بڑے پیمانے پر لگی ہوئی آگ کو بجھانے کی انتھک کوشش کر رہا ہے۔ چنوتی سے بھری آگ کو بجھانے کی یہ کارروائی 25 مئی ، 2021 سے جاری ہے۔ یہ کارروائی آئی سی جی ، سری لنکا کے حکام کے ساتھ مل کر انجام دے رہی ہے۔  اس کارروائی کو آپریشن ساگر آرکشا دوئم کا نام دیا گیا ہے۔ اس کارروائی سے بھارت اور سری لنکا کے درمیان بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا اظہار ہوتا ہے۔

فی الحال ، تین آئی سی جی جہاز اور چار کشتیاں سری لنکا نے اس کارروائی میں کام پر لگائی ہوئی ہیں اور وہ اے ایف ایف ایف  چھڑک کر لگاتار آگ کو بجھانے کا کام کر رہی ہے۔ وہ آگ بجھانے کے باہری نظام کا استعمال کرتے ہوئے سمندر کا پانی بھی استعمال کر رہی ہے۔ اِس نہ رکنے والی کوشش کا نتیجہ مثبت شکل میں ظاہر ہوا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ آگ پر قابو پایا جا رہا ہے۔  یہ آگ جہاز کے پچھلے حصے کے قریب ایک چھوٹے رقبے میں لگی ہے ۔

آئی سی جی جہاز ویبھو اور وجر ، کے علاوہ آگ بجھانے والے دیگر آلات کو بھی کام میں لیا جا رہا ہے ۔ 29 مئی، 2021 سے پی آر جہاز آئی سی جی ایس سمدر پرہری کی موجودگی سے مجموعی پی آر صلاحیتوں  میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی جی ڈورنیئر طیارے کی پروازیں بھی مدورئی سے روزانہ کی جا رہی ہیں۔ جن کے ذریعے صورتحال کا فضائی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

آئی سی جی جہاز اور سری لنکا کی کشتیاں جہاز کی دیواروں کو لگاتار ٹھنڈا کر رہی ہیں۔ اور جلتے ہوئے اس جہاز پر ڈی سی پی بیگس بھی جلائے جا رہے ہیں۔ یہ بیگ اس بھڑکتی ہوئی آگ کو بجھانے کےلیے سری لنکا کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گرائے جا رہے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان اسی طرح کی ایک اور مشترکہ کارروائی کو ستمبر 2020 میں ساگر آرکشا کا نام دیا گیا تھا جب سری لنکا کے مشرقی ساحل سے کچھ دور ایم ٹی نیو ڈائمنڈ نے آگ بجھانے کی ایک کارروائی میں آئی سی جی جہاز اور سری لنکا کے حکام شامل تھے۔  ایم ٹی نیو ڈائمنڈ 270000 میٹرک ٹن خام تیل لے جا رہا تھا کہ یہ حادثہ رونما ہوا۔ اور آئی سی جی اور سری لنکا کے حکام کی مشترکہ کوشش کے سبب تیل بکھرنے کا بڑا حادثہ ٹال دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001U531.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021FF8.jpg

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

30.05.2021

U –4995

 



(Release ID: 1723302) Visitor Counter : 233