جل شکتی وزارت

مرکزی حکومت نے جل جیون مشن کے تحت  22۔2021 کے لئے گجرات کو 3411 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی


پہلی قسط 852.65 کروڑ روپے کی جاری کی گئی

ریاست  کا منصوبہ ہےکہ  سال 2022 تک  تمام دیہی گھروں میں  ٹیپ واٹر سپلائی  فراہم کرانے کا منصوبہ ہے

Posted On: 31 MAY 2021 3:30PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  29   مئی 2021،   ’ہر گھر جل‘ یعنی مستقل اور طویل مدتی بنیاد پر  یقینی ٹیپ واٹر سپلائی  ہر گھر کو مہیا کرانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے  حکومت ہند کی جل شکتی کی وزارت کے نیشنل جل جیون مشن  نے  سال 22۔2021 کے لئے  جل جیون مشن کے تحت گجرات ریاست کو  3410.61 کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی ہے جس میں سے 852.65 کروڑ روپے کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے۔  مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے  پانی کی سپلائی کے لئے گجرات ریاست کی گرانٹ میں  4 گنا اضافے کو منظوری دی ہے۔ مرکزی حکومت نے سال 20۔2021 کے لئے 390.31 کروڑ روپے مختص کئے تھے جو کہ  سال 21۔2020 میں بڑھ کر 883.08 کروڑ روپے ہوگئے تھے۔

وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے  15اگست 2019ء کو گاؤوں میں رہنے والے لوگوں خصوصی طور پر خواتین اور لڑکیوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے 2024ء تک ہر دیہی گھر میں ٹیپ واٹر کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے  زندگی تبدیل کرنے والا ’جل جیون مشن۔  ہر گھر جل‘  کا آغاز کیا تھا۔ گجرات میں 21۔2020 کے دوران  10.94 دیہی گھروں کو ٹیپ واٹر کنکشن  فراہم کرایا گیا تھا۔ ریاست کا  10 لاکھ مزید گھروں کو  ٹیپ واٹر کنکشن فراہم کرانے کامنصوبہ ہے۔ گجرات میں 92.92 لاکھ دیہی گھر ہیں، جن میں سے  اب  77.21 لاکھ  (83 فیصد) گھروں میں نل سے پانی کی سپلائی موجود ہے۔

گزشتہ سال جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت سے ایک جائزہ میٹنگ کے دوران  گجرات کے وزیراعلی  جناب وجے روپانی نے  تیز رفتار کے ساتھ  قومی نشانے سے دو سال قبل 2022 تک ریاست میں  ہر دیہی گھر  کو ٹیپ واٹر سپلائی یقینی بنانے کے لئے  تیز رفتار کے ساتھ   جل جیون مشن نافذ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس  پر زور دیا ہے۔ جل جیون مشن اس اصول کی ایک بہترین مثال ہے اور اس کی کوشش  گاؤں میں ہر گھر  ٹیپ واٹر سپلائی پہنچانے کی ہے۔گجرات میں  تقریباً 18000 گاؤں میں سے  67000 سے زیادہ گاؤں میں  ہر گھر کو  ٹیپ واٹر سپلائی کو یقینی بنایا گیا ہے۔21۔2020 میں ہر گھر میں  کام کرنے والا ٹیپ واٹر کنکشن  فراہم کراتے ہوئے  تقریباً 5900 گاؤوں کو ہر گھر جل  کے زمرے میں لایا گیا ہے۔  ریاست کے 5 اضلاع میں ہر ایک دیہی گاؤ ں میں  ٹیپ واٹر کی سپلائی کی جارہی ہے۔

ریاست کے سالانہ ایکشن پلان کے مطابق  نیشنل جل جیون مشن  کے  ذریعہ  دیگر 18 اضلاع  منظور کئے گئے اور  6400 مزید گاؤں کو  ٹیپ واٹر سپلائی کے لئے  100 فیصد کوریج  دی جائے گی۔وزیراعظم نریندر مودی   کے ’کوئی بھی پیچھےنہ رہ جائے‘  کے وژن کے مطابق  نیشنل جل جیون مشن  تمام گاؤوں میں نل کے ذریعہ  پانی کی سپلائی کے نظام کو  یقینی بنانے کے واسطے ریاستی حکومت کے ساتھ  مل کر کام کررہا ہے۔ تاکہ ہر گھر کو ترجیح کی بنیاد پر  ٹیپ واٹر کنکشن مہیا کرایا جائے۔ توقع ہے کہ آئندہ چند ماہ میں گجرات کے  12000 سے زیادہ گاؤں اور 23 اضلاع  ہر گھر ولیجیز بن جائیں گے یعنی ہر گھر میں ٹیپ واٹر سپلائی ہوگی۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کے اعلان کے مطابق 100 دن کی مہم کے تحت  اسکولوں، آنگن واڑی مراکز اور آشرم شالاؤں میں ٹیپ واٹر سپلائی فراہم کرانے کے لئے  2 اکتوبر 2020 سے مہم شرو کی گئی تھی۔ ریاستی حکومت نے  تمام 29754 دیہی اسکولوں  اور 42279 آنگن واڑی مراکز میں  ٹیپ واٹر کنکشن کو یقینی بنایا 98.05 فیصد اسکولوں اور تقریباً 91 فیصد آنگن واڑی مراکز میں  ہاتھ دھونےکی سہولت بھی فراہم کرائی گئی۔

ریاست  مقامی عوام   کو تحریک و تربیت دینے کے لئے  پروگرام نافذ کرنے والی معاون ایجنسی (آئی ایس اے) کے طور پر کام کرنے کے لئے این جی اوز/ سی جی اوز  کے ساتھ شراکت داری کررہی ے۔ فی الحال ایسے 21 آئی ایس اے کام کررہی ہیں اور مزید 25 کو  کام میں لگانے کا منصوب ہے۔ ہر ایک گھر کو ٹیپ واٹر کنکشن فراہم کرانے اور  پانی سپلائی کی اسکیموں کے کام کاج کو یقینی بنانے کے لئے  پانی سمیتی،   پبلک ہیلتھ انجینئروں  ، آئی ایس اے وغیرہ  8000سے زیادہ لوگوں کو تربیت دینے کا منصوبہ ہے۔ اس سے ریاست میں ہر خاندان کو  پانی کا تحفظ فراہم کرانے کےمقصد کے حصول پر  طویل مدتی اثر پڑے گا۔

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں ک شراکت داری میں  نافذ کیا جانے والا جل جیون مشن  گاؤں میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کررہا ہے اور    اس سال دیہی پینے کے پانی کی سپلائی کے شعبے میں  ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری  (جس میں 22۔2021 میں جل جیون مشن کےلئے 50 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ اور ریاست کی جانب سے اتنی ہی رقم  کا انتظام اور  پی آر آئی کو پانی اور صفائی ستھرائی کے لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن  کی جانب سے 26940 کروڑ روپے کا فنڈ   شامل ہے)سے  دیہی معیشت کو فروغ ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-5006



(Release ID: 1723173) Visitor Counter : 176