سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

برکس ورکنگ گروپ کی میٹنگ میں اعلیٰ کارکردگی  کا مظاہرہ کرنے والی کمپیوٹنگ (ایچ پی سی)  اور اطلاعاتی مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) پر تبادلہ خیال کیا گیا

Posted On: 30 MAY 2021 9:56AM by PIB Delhi

نئی دہلی:30مئی،2021۔برکس  ورکنگ گروپ کی حالیہ اختتام پذیر میٹنگ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپیوٹنگ (ایچ پی سی) اور اس کے موسم – آب وہوا کی تبدیلی ایپلی کیشن ، دواسازی، آرٹی فیشیل انٹلی جنس  اور ایچ پی سی پر مبنی بہترین دوا  اور صحت عامہ، بالخصوص وبا سے لڑنے میں جیوانفارمیٹکس جیسے شعبوں میں تحقیق اور پائیدار ترقی کیلئے سُپرکمپیوٹر کے استعمال کیلئے مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی ٹریک کے تحت اعلیٰ کارکردگی والی کمپیوٹنگ (ایچ پی سی) اور اطلاعاتی مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) پر برکس ورکنگ گروپ کی یہ پانچویں میٹنگ تھی جو 28-27 مئی 2021 کو جنوبی افریقہ کے ذریعے آن لائن موڈ میں منعقد کی گئی تھی۔

اس میٹنگ میں سبھی پانچ برکس ملکوں برازیل، روس، بھارت ، چین  اور جنوبی افریقہ نے حصہ لیا۔ میٹنگ میں ان ملکوں کے محققین، ماہرین تعلیم اور سرکاری افسران سمیت 50 سے زیادہ شرکاء نے حصہ لیا۔

جناب سنجیو کمار ورشنی ، مشیر اور سربراہ محکمہ برائے بین الاقوامی اشتراک وتعاون،محکمہ برائے سائنس وٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) ،جنہوں نے بھارت  کی جانب سے اس میٹنگ کی قیادت کی، نے آرٹی فیشیل انٹلی جنس بگ ڈیٹا، مشین لرننگ جیسے نئے مضامین کے اُبھرنے اور میڈیکل سائنس ، زراعت، ارضیاتی سائنسزماڈلنگ اور سیمولیشن جیسے شعبوں میں اس کے ممکنہ استعمال کو دیکھتے ہوئے ان سبھی کی ضرورت بتائی۔ انہوں نے برکس کثیر رخی پروجیکٹوں کی حمایت کرنے کیلئے مالی امداد سمیت وسائل کے مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے بھارت کی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔ ہر ملک نے برکس اشتراک وتعاون کو آگے بڑھانے  کیلئے ایچ پی سی بنیادی ڈھانچہ نیٹ ورک اور دلچسپی کے شعبوں کی تعمیر میں اپنے ملک میں ہوئی پیش رفت کاتبادلہ کیا۔

بھارت کے وفد کی جانب سے سی-ڈیک کے چیف ڈائرکٹر ڈاکٹر سنجے وانڈکر نے قومی سُپر کمپیوٹنگ مشن کے تحت سُپر کمپیوٹروں کے اندرون ملک تیاری کی۔ بھارت کی پہل اور سیلاب کی پہلے سے وارننگ کے ایک صارفین کے موافق اور وسیع ابتدائی وارننگ نظام  تیار کرنے اور تعینات کرنے کیلئے دوا ڈیزائن میں ان کے ایپلی کیشن کو پیش کیا۔

بھارت صحت، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں  وسیع ٹیکنالوجی میں برکس اسٹارٹ اپس کے درمیان اشتراک پر تصوراتی نوٹس کا اشتراک کیا۔ چین نے اے آئی+ ایچ پی سی+5 جی پر مبنی ڈیجیٹل دوہری پلیٹ فارم اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ ، صحت سے متعلق کاشتکاری اور صحت سے متعلق دوائی کیلئے اوپن سورس ماحولیاتی نظام کی تجویز پیش کی۔ برازیل اور جنوبی افریقہ نے ڈیجیٹل کرۂ ارض پر اہم پروجیکٹوں کی تجویز رکھی۔

ورکنگ گروپ کی جن سفارشات  پر سبھی برکس ملکوں نے اتفاق رائے سے رضامندی کا اظہار کیا انہیں اگلے برکس کال  کیلئے میٹنگ (برکس کال فار پروپوزل) میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ برکس کال ڈائریکٹوریٹ کے مندوب نے اشاریہ دیا ہے کہ 2021 کی دوسری ششماہی میں اگلی میٹنگ کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

بی آرآئی سی ایس (برکس) اعلیٰ کارکردگی کمپیوٹنگ   (ایچ پی سی) اور اطلاعاتی مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) ورکنگ گروپ اپنے رکن ملکوں کے محققین کیلئے آپسی مفادات کے شعبوں پر بات چیت اور تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے تاکہ اشتراک قائم کرنے اور سماجی چیلنجوں جیسے  کفایتی حفظان صحت خدمات، پائیدار زراعت، سخت موسم کے حالات موسم اور ماحولیات ماڈلنگ وغیرہ کے واقعات   وسیع ٹیکنالوجی  پر مبنی حل تیار کیاجاسکے۔

برکس ملکوں سے حصہ لینے والے سائنسدانوں اداروں  نے بھارت سے محکمہ برائے  سائنس و ٹیکنالوجی(ڈی ایس ٹی)، الیکٹرانک اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) ، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ایڈوانس کمپیوٹنگ (سی- ڈیک)، برازیل سے نیشنل لیباریٹری آف سائنٹفک کمپیوٹیشن (ایل این سی سی) ، برازیل سینائی سیمٹیک، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ، برازیل ،  ریسرچ کمپیوٹنگ سینٹر، ماسکو ، اسٹیک یونیورسٹی (آر سی سی  ایم ایس یو) ، روس، چین کے گوانزہو یونیورسٹی ، سن  یٹ سین یونیورسٹی، چین اور ڈپارٹمنٹ آف سائنس اینڈ انوویشن ، جنوبی افریقہ ، نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (این آر ایف) جنوبی افریقہ ، ساؤتھ افریقن ویدر سروس، جنوبی افریقہ نے حصہ لیا۔

یہ میٹنگ سبھی برکس ملکوں کے ذریعے برکس سائنس ، ٹیکنالوجی اور اختراعی کلینڈر کیلئے  21-2020 کیلئے اپنائے کلینڈر کا ایک حصہ ہے۔ بھارت اس سال جنوری 2021 سے  برکس کا صدر بنا ہے۔ برکس 2021 کلینڈر کے ایک حصے کے طور پر وزرائے کی سطح کی میٹنگوں، اعلیٰ افسران کی میٹنگوں اور شعبہ جاتی میٹنگوں / کانفرنسوں سمیت تقریباً 100 پروگراموں کاانعقاد کیا جائیگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FWQY.jpg

 

 

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4982


(Release ID: 1723163) Visitor Counter : 248