وزارت دفاع
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے کووڈ- 19 کی دوسری لہر سے لڑنے کے لئے وزارت دفاع ، مسلح افواج ، ڈی آر ڈی او اور دیگر دفاعی اداروں کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
ریاستوں میں طبی آکسیجن کی فراہمی اور صحت شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے کے لئے لاجسٹک سپورٹ کا جائزہ لیا
Posted On:
17 MAY 2021 5:36PM by PIB Delhi
نئی دہلی 31 مئی، 2021 : وزیردفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ملک کی موجودہ کووڈ- 19 کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے وزارت دفاع (ایم او ڈی) ، فوج کی تینوں شاخوں ، دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) اور دیگر دفاعی تنظیموں کی کوششوں کا جائزہ لیا۔ 17 مئی 2021 کو ایک ویڈیو کانفرنس میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، سیکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ ، چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ، چیف آف آرمی اسٹاف نے شرکت کی۔ جنرل ایم ایم نرونے ، سیکریٹری محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیئرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر جی ستیش ریڈی ، ایڈیشنل سیکرٹری (دفاعی پیداوار) شری سنجے جاجو ، اے ڈی جی آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز (اے ایف ایم ایس) اور وزارت دفاع کے دیگر اعلی عہدیدار میٹنگ شامل ہوئے۔
میٹنگ میں ڈی آر ڈی او کے ذریعہ مختلف ریاستوں میں قائم کیے جانے والے خصوصی کوڈ اسپتالوں ، فوجی اسپتالوں میں اضافی بسترلگانے ،پی ایم کیئرز فنڈ کے تحت پریشر سوئنگ ایڈسورپشن (پی ایس اے) آکسیجن پلانٹس کی فراہمی اور ڈاکٹروں اور دیگر ماہرین صحت کی تعداد کی بڑھانے پر زور دیا گیا ۔ ڈی آر ڈی او کے چیئرمین ڈاکٹر آر جی ستیش ریڈی نے جانکاری دی کہ دہلی ، لکھنؤ ، وارانسی ، احمد آباد اور پٹنہ میں قائم کئے گئے اسپتال کام کررہے ہیں اور کوڈ مریضوںکا علاج کررہے ہیں۔ اتراکھنڈ، جموں اور سری نگر میں متعلقہ مقامی / ریاست / یو ٹی حکام کی درخواست پر اسی طرح کی سہولیات رشی کیش اور ہلدوانی میں قائم کی جارہی ہیں۔
ڈی آر ڈی او نے پانچ پی ایس اے آکسیجن پلانٹس (دہلی میں چار اور ہریانہ میں ایک) کا قیام مکمل کرلیا ہے اور اس ماہ کے آخر تک 175-150 مزید ایسے پلانٹس لگانے کا کام جاری ہے۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے سویلین انتظامیہ کو اعانت فراہم کرنے کے لئے تینوں افواج کے مابین بہترین کوآرڈینیشن کی تعریف کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوج نے مقامی سول انتظامیہ کی مدد کے لئے اور دور دراز علاقوں میں صحت سہولیات کا قیام عمل میں لایا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل منوج مِکند نرونے نے یقین دلایا کہ کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں فوج کی کاوشوں میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی گئی ہے ۔ انہوں نے وزیر دفاع کو بتایا کہ شناخت شدہ مقامات پر فوجی اسپتالوں میں سویلین کووڈ-19 مریضوں کے علاج کے لئے بیڈس رکھے گئے ہیں۔ نئی دہلی کے بیس اسپتال میں صلاحیتوں کو بھی بڑھاوا دیا جارہا ہے۔ ان اسپتالوں میں طبی انفراسٹرکچر اور آکسیجن سپلائی کو تقویت دینے کے لئے اضافی آکسیجن پلانٹس اور سلنڈرز کی خریداری کی جارہی ہے۔
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل کرمبیر سنگھ نے جناب راج ناتھ سنگھ کوبھارتی بحری جہازوں سے میڈیکل آکسیجن کنٹینرز اور دیگر صحت کے سازوسامان بیرون ملک منتقل کرنے میں لاجسٹک سپورٹ کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سویلین کووڈ مریضوں کے علاج معالجے کے لئےبھارتی بحریہ کے ذریعہ مختلف مقامات پر بنائے گئے خصوصی صحت سحلیات کا بھی ذکر کیا ۔
چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا نے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے آکسیجن کنٹینرز اور دیگر صحت سازوسامان کی نقل و حمل کے لئے مختلف مشنوں میں ملک اور بیرون ملک دونوںپر مشتمل 990 اڈانیں مکمل کرلی ہیں۔
سکریٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار نے تینوں افواج کے ذریعہ فراہم کی جانے والی امداد کی ستائش کی اور مزید کہا کہ صحت کے پیشہ ور افراد کی کمی کو پورا کرنے کے لئے 800 کے قریب ڈاکٹروں کو مختلف اقدامات کے ذریعے متحرک کیا گیا ہے۔
ڈیفنس پی ایس یو کو بھی تعاون دینے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نے لکھنؤ اور بنگلورو میں 250 بستروں والے اسپتال قائم کیے ہیں ۔ اسی طرح ، پی ایس یو بھی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) فنڈز کا استعمال کرکے آکسیجن پلانٹس لگانے میں مصروف ہیں۔
وزیر دفاع نے کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے2- ڈی جی دوا تیار کرنے میں ڈی آر ڈی او کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال کووڈ- 19 معاملات کم ہورہے ہیں لیکن سب کو چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وزارت دفاع کی تینوں شاخوں اور دیگر تنظیموں کو ہدایت کی کہ کووڈ -19 چیلنجوں کے باوجود اپنے باقاعدہ کام کو جاری رکھیں۔
وزارت دفاع اور دیگر دفاعی تنظیموں کی ذریعہ دی گئی مدد کے سلسلے میں وزیر دفاع کی 20 اپریل 2021 سے لے کر اب تک یہ چوتھی جائزہ میٹنگ تھی ۔ پہلی تین میٹنگیں 20 اپریل ، 24 اپریل اور یکم مئی کو ہوئی تھیں۔
-----------------------
ش ح۔م م۔ر ب
5004U NO:
(Release ID: 1723119)
Visitor Counter : 211