اسٹیل کی وزارت
جناب دھرمیندر پردھان نے وشاکھاپٹنم میں راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ کے جمبو کووڈ کیئر سنٹر کا افتتاح کیا۔ اس کو تعاون پر مبنی وفاق کی علامت بتایا
Posted On:
30 MAY 2021 12:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی:30مئی، 2021۔پٹرولیم اور قدرتی گیس، نیز فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ، وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ ٹاؤن شپ میں آکسیجن سے لیس 300 بیڈس کی سہولت کے ساتھ جمبو کووڈ کیئر سنٹر کے پہلے مرحلے کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس ورچوئل افتتاحی تقریب میں فولاد کے وزیر مملکت جناب فگگن سنگھ کلستے، آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلی اور وزیر صحت جناب اے کالی کرشن شری نواس، آندھرا پردیش کے صنعت و تجارت کے وزیر کالی کرشنا سرینواس، آندھرا پردیش کے وزیر برائے صنعت و تجارت، جناب ایم گوتم ریڈی، آندھرا پردیش کے پنچایتی راج اور دیہی ترقیات، کانکنی اور جیولوجی کے وزیر پی رام چندر ریڈی، اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی، سکریٹری برائے وزارت فولاد کے علاوہ حکومت ہند اور حکومت آندھرا پردیش اور اسپات نگم لمیٹیڈ کے افسران بھی موجود تھے۔
راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ میں کووڈ کیئر سنٹر کے افتتاح کو کوآپریٹو وفاق کی ایک بہترین مثال قرار دیتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ جمہوریت میں حکومت لوگوں کی صحت و بہبود کے لئے ذمہ دار ہے۔ انہوں نے عالی مرتبت وزیر اعظم کے "جہاں بیمار، وہیں اپچار" کے نقطہ نظر کو جلد عمل میں لانے کے لئے سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو) کو مدد دینے میں ریاستی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون کی بھرپور تعریف کی۔ اسٹیل کے وزیر نے کہا کہ "وزیر اعظم کی اپیل کے بعد ہم نے اسٹیل کمپنیوں کو اسٹیل پلانٹ کے قریب آکسیجن کی فراہمی کے ساتھ جمبو کووڈ کیئر سنٹر بنانے کے لئے تیار کیا ہے۔"
جناب پردھان نے کہا کہ اس وقت ہم کووڈ کی دوسری لہر کے درمیان ہیں اور ہم نے آکسیجن، ریمڈیسویر اور دیگر ضروری ادویات کی دستیابی کے چیلنج کو کافی حد تک قابو کرلیا ہے۔ ہمارا اگلا چیلینج ملک کی وسیع آبادی کو ٹیکہ لگانا ہے۔ اسٹیل کے وزیر نے کہا کہ ہمارے گھریلو پروڈیوسروں نے عالمی سطح پر ویکسین پروڈیوسروں کے ساتھ پیداوار میں توسیع اور جاری مذاکرات کے ساتھ جون کے مہینے سے ویکسین کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ کرنے کا عہد کیا ہے۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ میں لوگوں کو ریاستی حکومت کے تعاون سے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ جناب پردھان نے کہا کہ میں آر آئی این ایل سے ریاستی حکومت کے اشتراک سے علاقے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین لگانے کے لئے زیادہ ویکسین خریدنے کا مطالبہ کرتا ہوں۔
مرکزی وزیر نے کووڈ 19 وبا کے دوران اسٹیل پلانٹوں کو لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی تعریف کی۔ جناب پردھان نے کہا کہ آر آئی این ایل نے ملک کے مختلف حصوں میں رقیق طبی آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض کی حدود سے باہر کام کیا ہے۔ راشٹریہ اسپات نگم لمیٹیڈ سے پہلی آکسیجن ایکسپریس 23 اپریل کو 100 ٹن رقیق طبی آکسیجن لے کر مہاراشٹر پہنچی۔ اس سال یکم اپریل سے 6500 ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن کی فراہمی کی گئی ہے اور مجموعی طور پر 15000 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن آر آئی این ایل کے ذریعہ فراہم کی گئی ہے جو اس مشکل وقت میں ایک بہترین خدمت ہے۔
جناب پردھان نے کہا کہ آج یہاں فراہم کردہ 300 بستروں کی سہولت محض ایک شروعات ہے اور کووڈ کیئر سنٹر موجودہ کووڈ 19 کی وبا کو دیکھتے ہوئے اس خطے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ فروغ دینے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے بی او او پلانٹ کو جلد سے جلد شروع کرنے کے عمل سے 100 میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسٹیل کے وزیر نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں 1000 بستروں کی فراہمی کے لئے کووڈ کیئر سنٹر کی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔
فی الحال 100 بیڈس ٹرینی ہاسٹل 1 میں اور 200 بیڈس گجراڈا کلاکشیترم میں لگائے گئے ہیں، جن میں سے سبھی گھر کے اندر تیار کئے گئے ہیں۔ گجرادہ کلاکشترم میں تمام پلنگوں پر آکسیجن پہنچانے والے مرکزی آکسیجن سپلائی نظام کو آر آئی این ایل ادارہ کے ملازمین نے ڈیزائن اور ترتیب دیا ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO:4981
(Release ID: 1723098)
Visitor Counter : 224