سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی پی کی مدد والے سائنس پر مبنی اسٹارٹ اپس ، کووڈ – 19 سے نمٹنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں
نئی دہلی،29؍مئی : کووڈ - 19 سے نمٹنے کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال میں سائنس پر مبنی اسٹارٹ اپس اہم رول ادا کر رہے ہیں۔
Posted On:
29 MAY 2021 12:47PM by PIB Delhi
چونکہ محققین ،صنعت ماہرین اور چھوٹے صنعت کارو ں نے ہر محاذ پر بڑے پیمانے پر اس وبا سے لڑنے کے لئے اپنی صلاحیتوں اور کوششوں کو یکجہت کیا ہے۔ لہذا سائنس پر مبنی بہت سے اسٹارٹ اپس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں اور موجودہ ٹیکنالوجی کی تجدید کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے کام کاج کو بہتر بنا یا ہے اور حکومت کی طرف سے دی گئی مدد سے اسے اور زیادہ کاروباری شکل دی ہے۔
ملک میں اس وبا کے دوران ٹیکے تیار کرنے کے لئے موجودہ صلاحیتوں، بنیاد ڈھانچے اور وسائل کو پی پی ای کٹس ، ماسک ، جانچ سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور تحقیق میں اضافے کے لئے مناسب طریقے سے استعمال کیا گیا۔
سائنس و ٹیکنالوجی کے ایک قانونی ادارے ، ٹیکنالوجی کی ترقیاتی بورڈ (ٹی ڈی پی) کی مالی مدد سے بہت سے اسٹارٹ اپس کو فائدہ پہنچا کہ وہ جانچ کٹس، ماسک ، سینیٹائزر ، تھرمل اسکینرس اور طبی آلات جیسی اپنی مصنوعات کو کاروباری شکل دینے کے لئے ، کووڈ - 19 سے نمٹنے میں بھارت کی کوششوں میں معنی خیز تعاون دے سکیں۔ ایسا کرنے میں ان کمپنیوں کی طرف سے تجاویز طلب کئے جانے سے حوصلہ افزائی ہوئی۔ مدعو کئے جانے سے حوصلہ پاکر بہت سے اسٹارٹ اپس نے اختراعی تجاویز پیش کیں، جن سے چھوٹے اور سائنس پر مبنی اسٹارٹ اپ کی طرف سے بہت سی ٹیکنالوجیز کو کاروباری شکل دینے اور وبا سے لڑنے کے اختراعی طور طریقے اختیار کرنے میں مدد ملی ۔
پونے میں قائم مائی لیب ڈسکوری ،پہلی ایسی دیسی کمپنی ہے جس نے بروقت پی سی آر پر مبنی مولی کیولر تشخیصی کٹ تیار کی ہے ، جو ان لوگوں کے نمونوں کی جانچ کرتی ہے، جن میں بخار جیسی علامتی پائی جاتی ہیں۔ یہ کٹ آئی سی ایم آر اور سی ڈی ایس سی او کی طرف سے منظور شدہ ہے اور بہت ہی کم وقت میں کام میں لائی جانے لگی ہے۔ ٹی ڈی پی کی مدد سے کٹس کی تیاری میں بہت ہی کم وقت میں اضافہ کیا گیا۔ پہلے روزانہ محض 30 ہزار ٹیسٹ کئے جاتے تھے لیکن اب دو لاکھ ٹیسٹ روزانہ کئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ کمپنی نے انتہائی حساس اینٹی جنٹ کٹ تیار کی ہے اور ملک کے 2 کروڑ سے زیادہ دور دراز علاقوں میں رسائی حاصل کی ہے، جن کے پاس آر ٹی پی سی آر جانچ کی سہولت مہیا نہیں ہے۔ کمپنی نے خصوصی لیبس بھی تیار کی ہیں اور ان لیبس کی سہولیات مہاراشٹر اور گوا کے اندرونی علاقوں نیز ملک کے بہت سے علاقوں میں فراہم کی ہیں۔ دیہی اور شہری علاقوں میں دوسری لہر کے دوران موبائل آر ٹی پی سی آر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
ڈی ایس ٹی کے سکریٹری پروفیسر آشو توش شرما نے کہا ’’سائنس وٹیکنالوجی اس وقت بہترین کارکردگی انجام دیتے ہیں، جب ان سے معلومات کی تخلیق سے لے کر معلومات کے صرفے تک آر اینڈ ڈی سے لے کر اختراع تک اور نئے سماجی و اقتصادی موقعوں کی تشکیل تک ایک بلا رکاوٹ شروع سے آخر تک ویلیو چین تخلیق ہوتی ہے۔ بھارت کی تکنیکی مصنوعات کو تجارتی شکل دینے کی کہانیوں سے ، معلومات کو نئے موقعوں میں بدلنے کے لئے حوصلہ افزائی ملتی ہے۔
آرٹی پی سی آر ٹسٹ کٹ: پیتھو ڈیٹیکٹ ریپیڈ اینٹی جن ٹسٹ کٹ: پیتھو کیچ
موبائل آر ٹی پی سی آر لیبس سیلف ڈائیگنوسٹک کٹ: کو وی سیلف
میسرز مائی لیبس ڈسکوری پرائیویٹ لمیٹڈ، پونے پروڈکٹس
دہلی میں قائم کمپنی ہے ، جسے نینو کلین گلوبل کہا جاتا ہے۔ اس کمپنی نے این -95 ماسک تیار کرنے والی مشین کے کل پرزے جوڑ کر نصب کیا ہے۔ یہ مشین نیم خود کار ہے۔ اس نے این – 95 ماسک کی تجارتی پیمانے پر تیاری شروع کی۔ کمپنی نے دہلی پولیس کو ایک لاکھ این – 95 ماسک سپلائی کئے۔
دہلی پولیس کے لئے این -95 ماسک
پونے میں قائم تھنکر ٹیکنالوجی بھارت میں تیار کی گئی کم لاگت اور عمدہ ماسک بنانے والی کمپنی ہے ۔ ان ماسک پر این ٹی وائرل مادہ لگا ہوتا ہے، جس سے یہ کووڈ - 19 اور دیگر وائرس کو پھیلنے سے روکتی ہے اور اس سے حفاظت فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی ماسک پر این ٹی وائرل مادوں کی پرت چڑھاتی ہے اور ان پر تھری ڈی پرنٹنگ کرتی ہے۔ کمپنی نے 6000 ماسک ملک کی مختلف سرکاری تنظیموں کو فراہم کئے ہیں۔
این جی او کے ذریعے مختلف تنظیموں کو این ٹی وائرل ماسک کی تقسیم
ایوبی آٹو میشنز بینگلور نے دو مختلف انداز کے الٹرا وائلٹ سینٹائزرس تیار کئے ہیں، جن میں سے ایک پورٹیبل ہے اور ممبئی و ملک کے مختلف سرکاری اسکولوں میں نیز مختلف اسپتالوں میں سپلائی کئے گئے ہیں۔ کمپنی نے 500 سے زیادہ یو وی سینیٹائزر باکس فروخت کئے ہیں اور اسے مختلف تنظیموں کی طرف سے آرڈر مل رہے ہیں۔
مختلف تنظیموں کو یو وی سینیٹائزیشن باکس کی تقسیم
کوئمبٹور میں قائم آیاٹوم الیکٹرک انڈیا نے ایک پورٹیبل ایکسرے مشین تیار کی ہے، جس میں ڈیجیٹل ایمیجنگ اور بیٹری بیک اپ ہے۔ اس کا استعمال کووڈ - 19 کے الگ تھلگ وارڈز اور انٹینسو کیئر یونٹوں میں کیا جاتا ہے۔ اس سے ایسی دور دراز اور دیہی علاقوں میں ایکسرے کی سہولت دستیاب ہو جاتی ہے، جن میں یا تو بجلی نہیں ہے یا بجلی کی محدود سپلائی ہے۔
موبائل ڈیجیٹل ایکسرے کا تجربہ
پونے میں قائم برائیوٹا ٹیکنالوجیز نے ایک کم لاگت والا ڈیجیٹل اسپائرو میٹر ’’اسپائرو پرو‘‘ تیار کیا ہے، جو پھیپھڑوں کی گنجائش کی پیمائش کرتا ہے اور ان کی کارکردگی پر نظر رکھتا ہے۔ پھیپھڑوں کے انفیکشن کی تشخیص کرتا ہے اور پھیپھڑوں کی گنجائش پر اس کے اثرات کے بارے میں بتاتا ہے۔ یہ اسپائرو میٹر ایک موبائل ایپ نیہا کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ہاتھ سے پکڑنے والا اسپائرو میٹر ’اسپائرو پرو‘: میسرز برائیوٹا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ پونے
بینگلور میں قائم کوکوز لیبس انوویٹو سولیوشنز نے جسم کے بڑے ہوئے درجہ حرارت کا پتہ لگانے کے لئے کاروباری انداز کا بالکل صحیح اور بغیر رابطے والا تھرمل انالیٹکس آلہ تیار کیا ہے۔ اس آلے کی مدد سے فیس ماسک اور سماجی دوری کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ بھارت میں یہ پہلی کمپنی ہے ، جس نے تھرمل انالیٹکس آلہ تیار کیا ہے۔ اس آلے کی مدد سے بخار کی آٹو میٹک چیکنگ کی جاسکتی ہے۔
ٹی ڈی پی کی مالی مدد سے کمپنی کے وسائل کو نئے طریقہ کار ایجاد کرنے پر استعمال کیا جانے لگا ہے۔
تھرمل اسکیننگ کیمرا سافٹ ویئر آؤٹ پٹ تصویر
میسرز کوکاز لیبس انوویٹو سولیو شنز پرائیویٹ لمیٹڈ بینگلور۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا س- ق ر)
U-5000
(Release ID: 1723064)
Visitor Counter : 234