صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ٹیکہ کاری سے جڑی افواہوں کی تردید
حکومت ہند مکمل آبادی کے فوری ٹیکہ کاری کےلئے ٹیکوں کی درآمدکی کوشش کررہی ہے
وافر مقدار میں ویکسین کی تیارکرنے کی صلاحیت کوئی مسئلہ نہیں ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 MAY 2021 9:22PM by PIB Delhi
حکومت ہند اس سال جنوری سے جامع حکومت حکمت عملی کے تحت ٹیکہ کاری میں کووڈ مریضوں کے مؤثر نظم کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی کوششوں میں معاونت کررہی ہے۔
کووڈ کے عالمی اثرات والی ایک وباء ہونے کے ناطے تمام ممالک میں ٹیکوں کی بین الاقوامی مانگ بہت اُونچی بنی ہوئی ہے، کیونکہ محدود پیداواری صلاحیت کے ساتھ مینوفیکچررز کی تعداد بھی محدود ہے۔1.4ارب آبادی کے ساتھ ہندوستان میں عالمی آبادی جو عالمی بینک کے مطابق 7.7ارب ہے ، کا ایک بڑا حصہ رہتا ہے۔
ہندوستان میں جنوری 2021ء میں قانونی اداروں نے جو ٹیکوں کی اپنی منظوری دی تھی، ان دونوں مینوفیکچررز سیرم انسٹی ٹیوٹ اور بھارت بایوٹیک کے پاس دسمبر 2020ء کے مہینے میں ٹیکے کی تقریباً ایک کروڑ خوراک دستیاب کرانے کی صلاحیت تھی۔
نیشنل ایکسپرٹ گروپ آن ویکسین ایڈمنسٹریشن فار کووڈ-19(این ای جی وی اے سی)کو اگست 2020ءمیں ہی تشکیل دے دیا گیا تھا، تاکہ ٹیکہ کاری کے لئے مستفیدین کی اولیت کو طے کرنے ، ٹیکے کی خرید و انتخاب کرنے اور اس کی سپلائی سمیت ٹیکہ کاری کو شروع کرنے سے متعلق تمام پہلوؤں پر صلاح مل سکے۔
ہندوستان میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کے لئے مستفیدین کی اولیت کو موجود سائنسی شواہد ، ڈبلیو ایچ او کے بتائے گئے اصول و ضوابط ، عالمی مثالوں اور دیگر ممالک میں اپنائی گئی تکنیک کے تجزیے کی بنیاد پر طے کیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد اس طرح ہے:
صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اور فرنٹ ورکرس کو تحفظ دینا اور اس طرح وباء کا مقابلہ کرنےو الے سسٹم کو بچانا۔
کووڈ-19کی وجہ سے ہونے والی اموات کو روکنا اور زیادہ خطرے و مرض کے چلتے جوکھم والے افراد کو تحفظ دینا۔
اس کے مطابق ہمارے ملک میں اولیت والے گروپوں کو شامل کرنے کے لئے ٹیکہ کاری مہم کو اولیت کے طورپر وسعت دی گئی ہے۔ اسے 16جنوری 2021ء کو صحت کی دیکھ بھال کرنے والے ملازمین (ایس سی ڈبلیو)کے ساتھ شروع کیاگیا ۔اس کے بعد اس میں 2 فروری 2021ء کے سے فرنٹ لائن ورکرس (ایس ایل ڈبلیو)کو یکم مارچ 2021ء سے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، 20نشان زد امراض سے متاثر 59-45سال کی عمر کے افراد کو شامل کیا گیا۔اس کے بعد یکم اپریل 2021ء سے 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام افراد ٹیکہ کاری کے لئے اہل ہے۔
اس نظریے نے بڑے مثبت نتائج دیئے ہیں۔ اس سے اندراج شدہ ایچ سی ڈبلیو کے درمیان پہلی خوراک کے ساتھ ٹیکہ کاری کوریج 90 فیصد سے زیادہ اور اندراج شدہ ایف ایل ڈبلیو کے درمیان پہلی خوراک سے ساتھ ٹیکہ کاری کوریج تقریباً 84فیصد کا نشانہ حاصل ہوچکا ہے، جس سے ان گروپوں کو تحفظ ملا ہے، جو کووڈ-19کی دوسری لہر کے دوران صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور روک تھام کی سرگرمیاں چلانے میں شامل ہیں۔
اسی طرح اموات شرح کو کم کرنے پر توجہ دینے کے ساتھ یکم مارچ 2021ء سے اگلے مرحلےمیں 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد اور مختلف بیماریوں سے متاثر 59-45سال کی عمر کے لوگوں کو ٹیکہ کاری میں شامل کیاگیا۔اس کے بعد یکم اپریل 2021ء سے 45 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں کو ٹیکہ کاری میں شامل کیا گیا۔
آج کی تاریخ میں ہندوستان اپنی ٹیکہ کاری مہم میں کووڈ-19 کے خلاف تین ٹیکوں کا استعمال کررہا ہے۔ان میں سے دو ٹیکے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے کووی شیلڈ اور بھارت بایوٹیک کا کوویکسین ہندوستان میں ہی بنےہیں۔جنہوں نے مئی 2021ء کے مہینے میں ٹیکے کی تقریباً 7.92کروڑخوراک کی سپلائی کی ہے۔
ٹیکے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے۔ ایک نامیاتی مصنوعات ہونے کی وجہ سے ٹیکے کے تیار ہونے اور اس کی کوالٹی کی جانچ کرنے میں وقت لگتا ہے۔ ایک محفوظ مصنوعات یقینی کرنے کے ساتھ اسے راتوں رات نہیں کیا جاسکتا ۔ اس طرح پیداواری صلاحیت میں اضافے کو بھی ایک بہت ہی حساس عمل کی ضرورت ہوتی ہے۔
تیسرا ٹیکہ روسی اسپُتنک-وی ہے، جسے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا ڈی جی سی آئی سے ایمرجنسی کی حالت میں محدود استعمال کی اجازت ملی ہے۔اس کا کچھ نجی اسپتالوں میں استعمال کیاجارہا ہے، جس کے آنے والے دنوں میں بڑھنے کی امید ہے۔
ملک میں کووڈ -19کے ٹیکے دستیاب کرانے کے لئے حکومت سرکار این ای جی وی ایس وی اے سی کے توسط سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ویکسین مینوفیکچررز جیسے فائزر اور ماڈرنا وغیرہ کےساتھ مستقل طورپر بات چیت کررہی ہے۔
ٹھوس کارروائیاں اس بات کا مضبوط اشارہ ہے کہ حکومت ہند ملک میں ٹیکے کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ویکسین مینوفیکچررز کو اپنی طرف راغب کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے، تاکہ قومی کووڈ ٹیکہ کاری پروگرام کے لئے ضروری ٹیکے کی خوراک کی سپلائی کی جاسکے۔
ٹیکوں کی دستیابی میں رکاوٹوں کے باوجود ہندوستان نے محض 130دنوں میں 20کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری کرکے بہترین مظاہرہ کیا ہے، جو عالمی سطح پر تیسری سب سے بڑی کوریج ہے۔
**********
ش ح۔ج ق۔ن ع
(29.05.2021)
(U: 4952)
(ریلیز آئی ڈی: 1722816)
وزیٹر کاؤنٹر : 197