بجلی کی وزارت
پاور گرڈ نے آکسیجن پلانٹ اور آس پاس کے علاقوں کو بھروسہ مند بجلی کی سپلائی کے لئے ریفرل ہاسپٹل سب اسٹیشن ناگالینڈ میں ٹرانسفارمر شروع کیا
Posted On:
24 MAY 2021 1:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 24 مئی 2021، بجلی کی وزارت کے تحت حکومت ہند کی مہا رتن مرکزی سرکاری شعبے کی کمپنی پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (پاور گرڈ) عالمی وبا کے دوران اپنے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے ذریعہ بجلی کی بھروسہ مند سپلائی کو یقینی بنانے کےلئے ہفتے میں ساتوں دن چوبیس گھنٹے فعال طریقے سے کام کررہی ہے۔
سپلائی میں روکاوٹ کے معاملات میں کمی لانے کے لئے اور ناگالینڈ کےواحد آکسیجن پلانٹ کو کارگر طریقے سےبجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے مقصد سے حکومت ناگالینڈ اور ناگالینڈ کے بجلی کے محکمے نے پاور گرڈ سے اپیل کی تھی کہ وہ دیما پور میں ریفرل ہاسپٹل سب اسٹیشن میں 10 میگا وولٹ ایمپیئر (ایم وی اے) کا ایک ٹرانسفارمر لگائے۔
اس اپیل کے جواب میں پاور گرڈ کی ٹیم حرکت میں آئی اور دو دن کے اندر 22 مئی 2021 کو شام سات بجکر 30 پر پاور ٹرانسفارمر کامیابی کے ساتھ شروع کیا گیا، جس کے ذریعہ آکسیجن پلانٹ اور آس پاس کے علاقے کے لئے بھروسے مند بجلی کی سپلائی کی جاسکے گی۔
یہ کام پاور گرڈ کے انجینئروں نے کووڈ 19 پروٹوکول کی وجہ سے لگائے گئے سخت لاک ڈاؤن کے دوران شمال مشرقی خطے میں بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے پروجیکٹ (این ای آر پی ایس آئی پی) کے ایک حصے کے طور پر مکمل کیا۔ این ای آر پی ایس آئی پی حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کی مرکزی شعبےکی ایک اسکیم ہے جو کہ ملک کے شمال مشرقی خطےکی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے شروع کی گئی ہے ۔
یہ اسکیم پاور گرڈ کے ذریعہ چھ استفادہ کنندہ شمال مشرقی ریاستوں یعنی آسام، منی پور، میگھالیہ ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ کے تعاون سے نافذ کی جارہی ہے۔اس پروجیکٹ کا اصل مقصد شمالی مشرقی خطے کی مکمل اقتصادی ترقی کے لئے حکومت ہند کی عہد بندی کور پورا کرنا اور شمال مشرقی خطے میں اندرون ریاست ٹرانسمیشن اور تقسیم کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا ہے۔ اس اسکیم کو نافذ کئے جانے سے ایک بھروسے مند پاور گرڈ تیار ہوگا اور شمال مشرقی خطے کی ریاستوں کی تیار کئے گئےجانے والے لوڈ سینٹروں کےساتھ کنکٹی وٹی بہتر ہوگی اور اس طرح شمال مشرقی خطے میں تمام زمروں کے صارفین کو گرڈ سےمنسلک پاور کا فائدہ پہنچایا جاسکےگا۔ ٹیم پاور گرڈ ملک کی خدمت کی اپنی عہد بندی کےایک حصے کے طور پر عالمی وبا کے دوران پاور گرڈ ٹرانسمیشن کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-4941
(Release ID: 1722658)
Visitor Counter : 191