کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت و صنعت کے وزیر نے کووڈ ویکسین کی پیداوار بڑھانے کی تدابیر پر یو ایس ٹی آر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا

Posted On: 14 MAY 2021 8:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 14 مئی

ریلوے ، تجارت اور صنعت اور صارفین سے متعلق امور ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم  کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے امریکی تجارتی نمائندے ، سفیر کیتھرین تائی کے ساتھ 14 مئی 2021 کو ورچوئل میٹنگ کے ذریعے بات چیت کی۔ اجلاس میں عالمی وبائی مرض کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے ویکسین کی دستیابی کو جامع اور یکساں انداز میں بڑھانے پر زور دیا گیا۔ ویکسین کی عالمی پیداوار میں اضافے کے لئے ٹرپس کے کچھ التزامات کو چھوٹ دینے کے بھارت کی تجویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس سے غریب سے غریب ترین افراد کو ٹیکے لگانے اور جان بچانے کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے ۔ وزیر موصوف نے یو ایس ٹی آر کو ہندوستان کی تجویز کی حمایت کرنے کا اعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ویکسین بنانے والوں کے لئے سپلائی چین کو کھلا اور بلاکسی رکاوٹ کے رکھا جانا چاہئے کیونکہ ساری دنیا کو ویکسین کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں ممالک ویکسین کی دستیابی بڑھانے اور لوگوں کی جانیں بچانے کے لئے مشترکہ قرار داد کی سمت میں  کام کرنے پر متفق ہوئے۔

ش ح۔ ع ح۔

U. NO. 4877

 



(Release ID: 1722107) Visitor Counter : 123