صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 22 کروڑ سے زیادہ ویکسین ڈوزیز فراہم کی گئی


1.84 کروڑ ڈوزیز سے زیادہ اب بھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس ہے، جو لگائی جانی باقی ہے

Posted On: 27 MAY 2021 10:40AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،27/مئی2021،

ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طور پر بھارتی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ویکسین فراہم کررہی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی حکومت  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی براہ راست ویکسین کی خریداری میں بھی مدد کررہی ہے۔ ٹیکہ کاری بھارتی حکومت کی جامع حکمت عملی کا اہم ستون ہے، جس کے تحت  وباکی روک تھام اور بندوبست کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ، ٹریک، علاج اور کووڈ کے تعلق سے مناسب برتاؤ پر عمل کیا جاتا ہے۔

لبرلائز اور کووڈ 19 ٹیکہ کاری کی تیز تر تیسرے مرحلے کی حکمت عملی کا نفاذ یکم مئی 2021 سے شروع ہوا۔

اس حکمت عملی کے تحت ہر ماہ سینٹرل ڈرگ لیباریٹری (سی ڈی ایل) کے ذریعے منظور شدہ کسی بھی مینوفیکچرر کی 50 فیصد ڈوزیز بھارتی حکومت خریدے گی۔  حکومت ان ڈوزیز کو ریاستی حکومتوں کو بالکل مفت فراہم کراتی رہے گی، جیسا کہ اس نے پہلے کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے ابھی تک مفت کٹیگری اور  ریاستوں کے ذریعے براہ راست خرید کی کٹیگری دونوں کے تحت 22 کروڑ ویکسین ڈوزیز سے زیادہ  (221611940) ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں فراہم کیے ہیں۔

اس میں سے مجموعی کھپت، جس میں  ضائع ہونے والے ڈوزیز بھی شامل ہیں،201759768 ڈوزیز ہے۔

1.84 کروڑ سے زیادہ کے کووڈ ویکسین ڈوزیز( 18490522) اب بھی ٹیکہ کاری کے لیے  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس موجود ہیں۔

مزید براں 11 لاکھ (1142630) ویکسین ڈوزیز اب بھی تیاری کے مراحل میں ہیں اور آئندہ تین دن کے اندر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مل جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-4867

ش ح۔   ف ا ۔  ت ع۔

 


(Release ID: 1722084) Visitor Counter : 240