بجلی کی وزارت

این ٹی پی سی ونگائی گاؤں میں کووڈ کیئر سینٹر شروع

Posted On: 26 MAY 2021 10:30AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍مئی2021:

وزارت توانائی کے ماتحت پبلک سیکٹر کی ایک مہارتن کمپنی این ٹی پی سی کووڈ سے مسلسل جنگ کررہی ہے۔پیشہ وروں کی ایک وقف ٹیم اس وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی ہے۔کووڈ کے خلاف کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے این ٹی پی سی بنگائی گاؤں میڈیکل سیل نے اپولو ٹیلی ہیلتھ سروسز کے تعاون سے آج سے این ٹی پی سی بنگائی گاؤں کووڈ کیئر سینٹر شروع کردیا ہے۔سینٹر کا افتتاح کل 25 مئی 2021ء کو سی جی ایم جناب سبرت منڈل نے کیا۔انہوں نے سینٹر میں موجود سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

 

01.jpg

 

دور دراز کے کووڈ معاملوں کی دیکھ بھال کے لئے اس سینٹر میں شاندار ٹیکنالوجی موجود ہے۔ کووڈ کیئر سینٹر میں 10 کووڈ بیڈ موجود ہیں۔ ہر بیڈ پر جسم کا درجہ حرارت ، اس پی او -2، دل کی رفتار ، بلڈ پریشر  اور ریسپی ریٹریریٹ کی مانیٹرنگ کے لئے آلات لگائے گئے ہیں۔

 

02.jpg

 

سینٹر میں ایک ای-آئی سی یو ہے، جو انویسیو وینٹی لیٹر ، ملٹی چینل بیڈ سائیڈ مانیٹر ، ویب کیم اور ایل ای ڈی ٹیلی ویژن سے لیس ہے، جو اپولو اسپتال چنئی سے جڑا ہے، تاکہ حقیقی وقت میں خطرناک حد تک بیمار مریضوں کی نگرانی ہوسکے۔اس کے علاوہ دو بائی پیپ مشینیں ہیں، جو نان انویسیو وینٹی لیٹر کے لئے ہیں۔ ساتھ میں سات آکسیجن کنسنٹریٹر اور آکسیجن سیلنڈر بھی ہیں، تاکہ آکسیجن کی ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جاسکے۔ ڈی ڈائمر ، ٹروپونن ، سی آر پی، اے بی جی اور ای سی جی کی جانچ کرنے کی سہولت ہر جگہ آسانی سے پہنچنے والی دو ٹرالیاں بھی ہیں، جن پر پلس آکسیمیٹر، آئی آر تھرمامیٹر وغیرہ جیسے آلات رکھتے جاتے ہیں۔ اس طرح سینٹر ہر قسم کی آفات کا سامنا کرنے میں اہل ہے۔ اس کے علاوہ نمونے لینے کے لئے دو کیواسک ، چھ ڈاکٹر  اور دس نرسیں 24 گھنٹے مریضوں کی خدمت میں تیار رہتے ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4850)


(Release ID: 1722004) Visitor Counter : 249