بجلی کی وزارت

پاور گرِڈ نے بنگلورو میں کووڈ-19ٹیکہ کاری کیمپ لگایا

Posted On: 26 MAY 2021 3:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26؍مئی2021:

وزارت توانائی کے تحت حکومت ہند مہارتن پبلک سیکٹر کے ادارے (سی پی ایس یو)پاور گرِڈ کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ(پاور گرِڈ)اپنے ملازمین اور ان کے کنبوں کو کووڈ-19 وباء سے بچانے کےلئے ملک بھر میں متعدد ٹیکہ کاری مہم چلا رہی ہے۔ پاور گرِڈ کے سبھی اداروں میں ٹیکہ کاری کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

علاقائی ہیڈکوارٹر کے ملازمین کنبے کے افراد ؍غیر کنبے کے ممبروں کے فائدے کے لئے جنوبی زون –IIعلاقائی ہیڈ کوارٹر بنگلوروں میں ایک ٹیکہ کاری کیمپ لگایا گیا، وہیں حفاظتی ملازمین ، ڈرائیوروں، کینٹین اور ٹرانزٹ کیمپ کارکنان کے لئے اے ایم سی کے ساتھ یلہنکا سب اسٹیشن،بدادی سب اسٹیشن، سومن ہلّی سب اسٹیشن، تمکور سب اسٹیشن میں ٹیکہ کاری کیمپ لگایا گیا ہے۔

بنگلوروں میں واقع منی پال اسپتال کے تعاون سے منعقد کیمپ میں پاور سسٹم آپریشن (پوسوکو) اور جنوبی علاقائی توانائی کمیٹی (ایس آر پی سی)کے تقریباً 110 ملازمین ، کنبے کے ممبروں اور معاہدے والے ملازمین شامل ہوئے۔اس کیمپ میں 250 ٹیکے کی خوراک دی گئی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4848)



(Release ID: 1722003) Visitor Counter : 156