صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ راحتی امداد پر اَپ ڈیڈ
اب تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 17,755آکسیجن کنسنٹریٹر، 15,961آکسیجن سیلنڈر ،19آکسیجن جنریشن پلانٹ ، 12,913وینی لیٹر؍بی آئی پی اے پی،6.9لاکھ ریمڈیسویر انجکشن کو تیزی سے تقسیم کیا گیا؍بھیجا گیا ہے
Posted On:
24 MAY 2021 3:40PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کو 27 اپریل 2021ء سے مختلف ممالک ؍تنظیموں سے کووڈ -19طبی امداد سپلائی اور آلات کا بین الاقوامی تعاون مل رہا ہے۔ انہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو فوراً بھیجا ؍تقسیم کیاجارہا ہے۔
27اپریل 2021ء سے 23 مئی 2021ء تک کل ملاکر 17,755آکسیجن کنسنٹریٹر، 15,961آکسیجن سیلنڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹ، 12,913وینٹی لیٹر؍بی آئی پی اے پی، 6.9لاکھ ریمڈیسویر شیشیوں کو سڑک اور ہوائی راستوں کے توسط سے تقسیم کیا گیا؍بھیجا گیا ہے۔
اونٹاریوں(کنیڈا)برطانیہ، آسٹریلیا، ملیشیا، یو ایس آئی ایس پی ایف، بدھسٹ سنگھ(ویتنام)اور ایس اینڈ جے چیریٹیبل ٹرسٹ(برطانیہ) سے 23؍22مئی کو وصول کی گئی بڑی کھیپ۔
کھیپ
|
مقدار
|
آکسیجن کنسنٹریٹرز
|
1,125
|
وینٹی لیٹر؍بی آئی- پی اے پی؍سی پی اے پی
|
1,397
|
راحتی اشیاء کو ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں اور اداروں کو فوراً مختص اور منظم طورپر تقسیم کرنا ایک مسلسل کوشش ہے۔
مرکزی وزارت صحت مستقل بنیاد پر اس کی وسیع نگرانی کررہی ہے۔ امداد ، تعاون اور عطیے کی شکل میں بین الاقوامی تعاون کے طورپر غیر ملکی کووڈ راحتی اشیاء کی وصولیابی اور اس کے مختص کرنے میں تال میل کے لئے مرکزی وزارت صحت نے ایک وقف تال میل سیل بنایا گیا ہے۔ 26 اپریل 2021ء سے اس سیل نے اپنا کام شروع کردیا ہے، وہیں وزارت صحت نے ایک اسٹینڈرڈ آپریٹنگ ضابطہ بھی تیار کیا ہےاور 2 مئی 2021ء سے اسے نافذ کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ج ق۔ن ع
(24.05.2021)
(U: 4784)
(Release ID: 1721445)
Visitor Counter : 248