وزارت دفاع

ہندوستانی بحریہ نے کیرالہ کے تمام سرکاری اسپتالوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کو انجام دینے میں مدد کی

Posted On: 21 MAY 2021 3:35PM by PIB Delhi

 

کیرالہ کےمختلف ضلعوں میں سرکاری اسپتالوں کے فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کے بارے میں حکومت کیرالہ کے چیف سکریٹری کی درخواست کے نتیجہ میں جنوبی بحریہ کے کمانڈ نے ایرناکولم ضلع کے مختلف اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرانے کے لیے 14 مئی 2021 کو پانچ ٹیموں کو تعینات کیا۔

ابتدائی تخمینہ کے بعد اور تمام ضلعوں میں واقع کل اسپتالوں میں کیے جانے والے آڈٹ کی بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیرالہ کے بقیہ 13 ضلعوں میں اسپتالوں کا آڈٹ شروع کرنے کے لیے 17 مئی 2021 سے 22 اضافی ٹیموں کو تعینات کیا گیا۔ کل 140 سرکاری/تعلقہ اسپتالوں اور دیگر معالجاتی مراکز/کووڈ معاملوں کو دیکھنے والے مراکز میں سے 101 کا آڈٹ پورا کر لیا گیا ہے اور ٹیموں کے بقیہ اسپتالوں کا آڈٹ 30 مئی 2021 تک پورا کر لیے جانے کا امکان ہے۔

کاسرگوڈ، کنور اور کوژی کوڈ ضلعوں میں واقع اسپتالوں کا آڈٹ کرنے کے لیے آئی این ایس جمورن اور ایژیمالا واقع انڈین نیوی اکیڈمی کی ٹیموں کو تعینات کیا گیا اور کوئمبٹور میں آئی این ایس اگرنی کی ٹیموں کو پلکڑ میں واقع اسپتالوں کا آڈٹ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا۔

ٹیموں نے سبھی جگہوں پر ضلع انتظامیہ کے ملازمین اور اسپتال کے عملہ سے بات چیت کی۔ ابتدائی نتائج اور سفارشوں کی اطلاع اسپتالوں اور ریاستی انتظامیہ کو دے دی گئی ہے۔ تمام مقررہ اسپتالوں کا آڈٹ پورا ہونے پر ایک تفصیلی رپورٹ بھیج دی جائے گی۔

*****

ش  ح –  ق ت –  ک ا

U:4762

 



(Release ID: 1721247) Visitor Counter : 173