امور داخلہ کی وزارت

2020-09-29 اور 2021-09-30 کی مدت کے درمیان ساقط ہوجانے والے غیر ملکی تعاون (انضباطی) قانون(ایف سی آر اے) 2020 کے تحت جاری رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے نفاذکی میعاد میں توسیع

Posted On: 19 MAY 2021 6:32PM by PIB Delhi

 

داخلی امور کی وزارت(ایم ایچ اے) نے غیر ملکی تعاون (انضباطی) سے متعلق قانون 2020 کے تحت جاری کئے گئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے نفاذ کی میعاد میں توسیع کی ہے۔ جو 2020-09-29 اور 2021-09-30 کی مدت کے دوران یا تو زائد المیعاد یا ساقط ہوگئے ہیں یا ہونے والے ہیں۔

داخلی امور کی وزارت نے ایک عوامی نوٹس میں کہا ہے(جو www.fcraonline.nic.in پردستیاب ہے) کہ کوویڈ-19 سے پیدا ہنگامی صورتحال اور ایف سی آر اے غیر سرکاری تنظیموں کے ذریعہ ترمیم شدہ ایف سی آر اے نظام کی خوش اسلوبی سے منتقلی کو یقینی بنانے کی غرض سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

*******

ش ح- ع م- م ش

 U: 4767

 


(Release ID: 1721213) Visitor Counter : 207