وزارت دفاع
آپریشن سمندر سیتوINS-II جلشوا،برونئی اور سنگاپور سے آکسیجن سلینڈرس اور وینٹی لیٹرس سمیت کوویڈ -19 سے متعلق اہم ریلیف کا سامان لےکر وشاکھا پٹنم پہنچا
Posted On:
23 MAY 2021 7:10PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے ذریعہ شرو ع کئے گئے کوویڈ سے متعلق ریلیف کے جاری ’’سمندر سیتو۔II‘‘ کے حصہ کے طور پر آئی این ایس جلشوا برونئی اور سنگاپور سے 18 کرایو جینک آکسیجن ٹینکرس اور 3650 آکسیجن سلینڈرس اور 39 وینٹی لیٹرس سمیت کوویڈ سے متعلق دیگر طبی سازو سامان لےکر 23 مئی 2021 کو وشاکھا پٹنم پہنچا۔ 18 میں سے 15 کرایو جینک آکسیجن ٹینکس میں رقیق طبی آکسیجن بھری ہوئی ہے۔
آکسیجن کینٹنرس اور وینٹی لیٹرس سمیت کوویڈ سے متعلق ریلیف کے سامان کیلئے بھارت کے مشنوں نے سہولت فراہم کی ہے اور سامان کی اس کھیپ کو مختلف ریاستوں میں سرکاری ایجنسیوں اور غیر ساری تنظیموں کے سپرد کیا جارہا ہے۔
*******
ش ح- ع م- م ش
U: 4759
(Release ID: 1721210)
Visitor Counter : 168