وزارت دفاع

مسلح افواج نے سمندری طوفان ’یاس‘  کے اثرات سے  نمٹنے   کیلئے تیاری شروع کی

Posted On: 23 MAY 2021 6:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی:23مئی،2021۔مسلح افواج نے سمندری طوفان یاس کے اثرات سے نمٹنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ امکان ہے کہ یہ طوفان بدھ 26 مئی 2021 کو مغربی ساحل پر پنچے گا۔ بھارتی فضائیہ کے 15 مال بردار جہازوں نے جام نگر، وارانسی، پٹنہ اور ارناکولم سے قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی فورس کے 950 اہلکاروں اور 75 ٹن سامان کو کولکاتا، بھوبنیشوراور پورٹ بلئیر پہنچایا ہے۔ 16 ایئرکرافٹ اور 26 ہیلی کاپٹر فوری تعیناتی کیلئے تیار رکھے گئے ہیں۔بھارتی بحریہ جو مغربی ساحل پر امکانی امداد اور آفات ریلیف (ایچ اے ڈی آر) اور بچاؤ مہم سے نمٹ کے آئی تھی ، نے  انسانی امداد اور آفات راحتی سامان کی دس کھیپ بھوبنیشور اور کولکاتا بھیجی ہے۔ پانچ کھیپ  پورٹ بلیئر پر تیار رکھی گئی ہیں۔، مشرقی کمانڈ اور انڈمان ونکوبار کمانڈ کے آٹھ جہاز راحت پہنچانے کیلئے مہیاکرائے گئے ہیں۔ چار غوطہ  خور اور دس  راحتی دستے کولکاتا، بھوبنیشور اور چلکا میں تعینات  کئے گئے ہیں۔ یہ دستے بہت کم وقت میں بلانے پر سول انتظامیہ کو دستیاب ہوں گے۔

سات سیلاب راحتی ٹیم اور دو غوطہ خور ٹیم انڈمان ونکوبار جزائر پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الگ الگ مقامات پر تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی بحریہ کے ائیرکرافٹ اور ہیلی کاپٹر راحت اور بچا  ؤ  کارروائی کرنے کیلئے وشاکھاپٹنم اور پورٹ بلیر میں تیار رکھے گئے ہیں۔ برّی فوج کی آٹھ سیلاب اور راحت  اور انجینئر ٹاسک فورس کے تین دستے سول انتظامیہ کی درخواست پر تعینات کرنے کیلئے تیار کیے گئے ہیں۔ مسلح افواج متاثرہ ریاستوں میں سول انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔ مسلح افواج کی ٹیمیں کووڈ -19 اسپتالوں میں علاج کیلئے ضروری زندگی بچانے والی آکسیجن  اور دواؤں کی بلارکاوٹ سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے سڑک اور ریل  راستوں کو کھلا رکھنے کی ضرورت سے بھی  واقف ہیں۔ مسلح افواج سمندری طوفان یاس کے اثرات کو کم کرنے، جان ومال کی حفاظت کرنےاور شہریوں کو ہرممکن مدد دستیاب کرانےکیلئے تیار ہیں۔

 

 

*******

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:4756



(Release ID: 1721188) Visitor Counter : 148