سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مائع آکسیجن (ایل او ایکس ) کی نقل و حمل کی ضرورت میں اضافے کے پیش نظر روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے کہا ہے کہ "پر خطر کارگو" کی نقل و حمل کے لئے تربیت یافتہ ڈرائیوروں کا ایک گروپ بنایا جائے

Posted On: 22 MAY 2021 12:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 22 مئی         جاری کووڈ 19 وبا کے دوران ، ملک کے مختلف حصوں میں مائع آکسیجن (ایل او ایکس) کی تیز اور ہموار نقل و حمل پر خاص طور پر توجہ مرکوز رہی ہے۔ اس سلسلے میں ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعہ یہ بات سامنے لائی گئی ہے کہ موجودہ قوانین کے مطابق اور سی ایم وی آر ، 1989 کے مطابق ، اس معاملے میں مناسب تربیت رکھنے  کے ساتھ ساتھ 'پر خطر کارگو' لائسنس رکھنے والے صرف تربیت یافتہ ڈرائیوروں کو ہی  مائع آکسیجن (ایل او ایکس) ٹرک کو چلانے کی اجازت ہے۔ لہذا ، تربیت یافتہ ڈرائیوروں کا ایک بڑا گروپ دستیاب کرانے کی ضرورت ہے جو24x7 آپریشن کو مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ ڈرائیوروں کی تکمیل  یا انہیں بدلنے میں معاون ہو سکے۔

اس تناظر میں ، وزارت نے ریاستوں اور مرکزی ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تربیت یافتہ ڈرائیوروں کا ایک گروپ تیار کرے اور ایسے 500 تربیت یافتہ ڈرائیوروں کو فوری طور پر دستیاب کرائے اور اگلے دو ماہ میں ان ڈرائیوروں کی تعداد 2500 کردی جائے۔
نیز ، اس حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر ، جو ایک اضافی گروپ بنانے کے لئے اختیار کیا جاسکتا ہے ، مندرجہ ذیل تجویز دی گئی ہے:

  • ایک مختصر پروگرام اور اپرنٹس شپ کے ذریعہ مضر  کیمیکلز اور ایل ایم او  کے مینجمنٹ میں ٹریننگ کے ساتھ فوری طور پر ایک ہنر مندڈرائیور
  • تین –چار دن کے مختصر پروگرام اور  اپرنٹس شپ کے ذریعہ مضر کیمیکل اور ایل ایم ایم ہینڈلنگ میں ماہر ایچ ایم وی لائسنس رکھنے والے

اس طرح کے تربیتی ماڈیول کو لاجسٹک سیکٹر اسکل کونسل (ایل ایس ایس سی) ، انڈین کیمیکل کونسل (آئی سی سی) ، نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ڈی سی) اور میڈیکل آکسیجن تیار کرنے والوں کی مدد سے تیار کیے گئے ہیں۔

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں سے ان تربیتی پروگراموں کو چلانے کے لیے ایچ ایم وی / مضر کیمیکل والے کچھ مقامی ڈرائیوروں کی سفارش کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیز ، تمام ہنر مند ڈرائیوروں کی ایک فہرست ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب کرائی  جائے گی اور ان تربیت یافتہ ڈرائیوروں کی خدمات کو کریوجنک ایل ایم او ٹینکر لے جانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ ایل او ایکس ٹینکر ڈرائیوروں کوایک مخصوص کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے اور کووڈ – 19 سے متاثر پائے جانے کی صورت میں انہیں اسپتالوں میں داخلہ اور علاج میں ترجیح دی جاسکتی ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-4727



(Release ID: 1720952) Visitor Counter : 201