ریلوے کی وزارت

مشن موڈ پر آکسیجن ایکسپریس نے 224آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 884ٹینکرز سے زیادہ تقریباً 14500میٹرک ٹن لکویڈ میڈیکل آکسیجن(ایل ایم او) قوم کو فراہم کی


35ٹینکروں میں 563میٹرک ٹن ایل ایم او لے کر 8 عدد آکسیجن ایکسپریس اپنے مستقر پر گامزن ہیں

اب تک اُتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اُترپردیش جیسی 13 ریاستوں کو آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے آکسین ریلیف پہنچائی گئی ہے

اب تک مہاراشٹر میں614میٹرک ٹن ، اُترپردیش میں تقریباً3463میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 566 میٹرک ٹن، دہلی میں 4278میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1698میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، کرناٹک میں 943 میٹرک ٹن، اُتراکھنڈ میں 320 میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 769 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 571 میٹرک ٹن،کیرالہ میں 246میٹرک ٹن اور تلنگانہ میں 772 میٹرک ٹن آکسیجن پہنچائی گئی

Posted On: 22 MAY 2021 4:02PM by PIB Delhi

تمام رُکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے اور نئے حل تلاش  کرنے کےلئے ہندوستانی ریلوے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں لکویڈ میڈیکل آکسیجن (ایل ایم او)پہنچاکر ریلیف پہنچانے کے اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اب تک ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر کی مختلف ریاستوں میں 884 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 14500میٹرک ٹن لیکوڈ میڈیکل آکسیجن تقسیم کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اب تک 224 آکسیجن ایکسپریس نے اپنا سفر پورا کرکے مختلف ریاستوں کو ریلیف مہیا کیا ہے۔

اس ریلیز کے جاری ہونے کے وقت تک 8بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس 35 ٹینکروں میں 563میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او کے ساتھ اپنے مستقر کی طرف گامزن ہیں۔

آکسیجن ایکسپریس اب ہر روز ملک کو 800میٹرک ٹن سے زیادہ ایل ایم او پہنچا رہی ہے۔

یہ ہندوستانی ریلوے کی کوشش ہے کہ درخواست گزار ریاستوں کو ہر ممکن طریقے سے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ایل ایم او پہنچایا جائے۔

اب تک آکسیجن ایکسپریس کے ذریعے 13 ریاستوں ،جن کے نام یہ ہیں:اُتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اُترپردیش تک آکسیجن راحت پہنچائی جاچکی ہے۔

اس ریلیز کے جاری ہونے تک مہاراشٹر میں 614 میٹرک ٹن، اترپردیش میں تقریباً 3463 میٹرک ٹن، مدھیہ پردیش میں 566میٹرک ٹن، دہلی میں 4278میٹرک ٹن، ہریانہ میں 1698میٹرک ٹن، راجستھان میں 98 میٹرک ٹن، اترا کھنڈ میں 320میٹرک ٹن، تمل ناڈو میں 769 میٹرک ٹن، آندھرا پردیش میں 571میٹرک ٹن، پنجاب میں 153میٹرک ٹن، کیرالہ میں 266میٹرک ٹن اور تلنگانہ میں 772میٹرک ٹن  آکسیجن کی سپلائی کی جاچکی ہے۔

ریلوے نے آکسیجن سپلائی کے مقامات کے ساتھ مختلف راستوں کا خاکہ تیار کیا ہے اور ریاستوں کی اُبھرتی ہوئی ضرورت کے لئے خود کو تیار رکھتی ہے۔ایل ایم او لانے کے لئے ریاستیں ہندوستانی ریلوے کو ٹینکر مہیا کراتی ہیں۔

توجہ طلب بات یہ ہے کہ آکسیجن ایکسپریس نے 28 دن پہلے 24 اپریل کو مہاراشٹر میں 126میٹرک ٹن آکسیجن کی ساتھ اپنی ڈیلیوری کا آغاز کیا تھا۔

ہندوستانی ریلوے ملک بھر کے مختلف مقامات سے آکسیجن اُٹھا رہی ہیں۔اِن میں ہاپا، بڑودہ اور راؤر کیلا، درگا پور، ٹاٹانگر، اَنگُل جیسے مشرقی مقامات شامل ہیں اور پھر وہ اسے اُتراکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھراپردیش، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اُترپردیش جیسے پیچیدہ آپریشنل راستوں کے ذریعے مہیا کرا رہی ہے۔

یہ یقینی بنانے کےلئے کہ آکسیجن راحت تیزی سے پہنچے ، ریلوے آکسیجن ایکسپریس نئے معیارات قائم کررہا ہے اور آکسیجن ایکسپریس مال بردار ٹرینوں کو چلا کر غیر معمولی کارنامہ انجام دے رہی ہے۔طویل دوری  کے زیادہ تر معاملوں میں ان اہم مال گاڑیوں کی اوسط رفتار 55 سے اوپر ہے۔اعلیٰ اولیت والے گرین کوریڈور پر چلنے والی ٹرینوں کی رفتار زیادہ ہے۔

اعلیٰ انتہائی ضرورت کے ساتھ مختلف علاقوں کی کنٹرولر ٹیمیں انتہائی چیلنج والی صورتحال میں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آکسیجن زیادہ سے زیادہ تیز رفتاری کےساتھ کم وقت میں پہنچائی جاسکے۔مختلف زمروں میں کریو تبدیلی کے لئے تکنیکی ٹھہراؤ کو گھٹاکر ایک منٹ کردیا گیا ہے۔

پٹریوں کو کھلا رکھا جاتا ہے اور آکسیجن ایکسپریس مسلسل آگے بڑھتی رہے ، اس کےلئے اعلیٰ سطحی چوکسی برتی جاتی ہے۔

یہ سب اس طرح سے کیا جاتا ہےکہ دوسری مال بردار گاڑیوں کی رفتار بھی کم نہ ہو۔

نئی آکسیجن ایکسپریس کا چلنا ایک انتہائی اہم تجربہ ہے اور اعدادو شمار ہر وقت اَپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں۔ مزید بھری ہوئی آکسیجن ایکسپریس کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ وہ رات گئے تک اپنا سفر اپنے مستقر کی طرف شروع کریں گی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع 

(U: 4723)



(Release ID: 1720931) Visitor Counter : 211