نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

وزارت کھیل نے 2011 میں ارجن ایوارڈیافتہ وی تیجسوینی بائی کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری دی

Posted On: 21 MAY 2021 12:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 21 مئی، 2021: نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے کرناٹک کی وی تیجسوینی بائی کے لیے 2 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دی ہے، جنہوں نے 2011 میں ارجن ایوارڈ جیتا تھا۔ تیجسونی خواتین کبڈی ٹیم کی رکن تھیں جنہوں نے 2010 اور 2014 کے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغے جیتے تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J42C.jpg

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے مشترکہ طور پر مشترکہ اقدام کے حصے کے طور پر موجودہ کوویڈ-19 کے پیش نظر سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں اور کوچز کی مدد کے لیے پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل ویلفیئر فنڈ سے مالی امداد کی منظوری دی گئی ہے۔

تیجسوینی اور اس کے شوہر یکم مئی کو کوویڈ سے متاثر ہوگئے تھے۔ تیجسوینی کو ہلکی کھانسی ہے، لیکن وہ گھر میں صحت یاب ہو رہی ہیں جب کہ ان کے شوہر نوین 11 مئی کو اس وبا کا شکار ہوکر چل بسے تھے۔ تیجسونی نے بتایا کہ "وہ صرف 30 سال کے تھا، لیکن اپنے والد کی موت کے بعد وہ بہت گھبرا گئے تھے۔ خوف اور تناؤ کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی۔" مالی امداد حاصل کرنے پر انھوں نے کہا کہ مجھے اس کی توقع نہیں تھی لیکن وزارت کھیل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور اولمپک ایسوسی ایشن آف انڈیا نے امداد فراہم کرنے کے لیےیہ فیصلہ کرنے کے لیےبہت فوری کارروائی کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ہمیں اس طرح کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم جیسے بہت سے لوگوں کو معاشی مسائل درپیش ہیں اور اگر ہمیں مناسب مدد ملے تو اچھا لگتا ہے۔

تیجسوینی نے کہا کہ انھیں کرناٹک اسپورٹس کمیٹی کے رکن اور ارجن ایوارڈ جیتنے والے سابق رکن جناب ہوناپا گوڑا سے اس اقدام کے بارے میں معلوم ہوا ہے اور اب وہ اپنے بچے کے مستقبل کے تحفظ کے لیے رقم کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اپنے 5 ماہ کے بچے کی دیکھ بھال کرنی ہے اور اس رقم سے اس کے مستقبل کے لیے سرمایہ کاری کرنی ہے۔ تیجسوینی نے کہا کہ وہ اب انھیں اپنے بچے کی دیکھ بھال کے لیے اکیلے ہی کچھ کرنا ہے۔"

***

U No. 4701

(ش ح – ع ا – ر ا)



(Release ID: 1720811) Visitor Counter : 158