محنت اور روزگار کی وزارت
مرکزی حلقے کے ملازمین کے لئے کم از کم اجرتوں کی شرح پر نظر ثانی
Posted On:
21 MAY 2021 6:37PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 21 مئی /ایسے وقت میں ، جب کہ ملک کووڈ – 19 وباء کی دوسری لہر کا سامنا کر رہا ہے ، حکومتِ ہند کی محنت اور روز گار کی وزارت نے مرکزی حلقے میں مصروف مختلف ملازمتوں کے ورکروں کے مختلف زمروں کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے ویری ایبل مہنگائی بھتہ ( وی ڈی اے ) پر یکم اپریل ، 2021 ء سے نظر ثانی کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے ۔
وی ڈی اے پر یہ نظرِ ثانی لیبر بیورو کے ذریعے صنعتی ورکروں کی قیمتوں کے عدد اشاریہ ( سی پی آئی – آئی ڈبلیو ) کے اوسط کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ جولائی سے دسمبر ، 2020 ء کے دوران سی پی آئی – آئی ڈبلیو کی اوسط کو تازہ ترین وی ڈی اے پر نظر ثانی کے لئے استعمال کیا گیا ہے ۔
محنت اور روز گار کے مرکزی وزیر جناب سنتوش گنگوار نے کہا ہے کہ اس سے ملک بھر میں مرکزی حلقوں میں مختلف ملازمتوں میں شامل تقریباً 1.50 کروڑ ورکروں کو فائدہ ہو گا ۔ وی ڈی اے میں یہ اضافہ موجودہ وباء کے دور میں ، اِن ورکروں کے لئے بہت مددگار ہو گا ۔
جناب گنگوار نے یہ بھی کہا کہ اس کے نفاذ کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور یہ یکم اپریل ، 2021 ء سے نافذ ہو گا اور سی ایل سی ( سی ) کے ذریعے جاری کیا جائے گا ۔
ملازمین کے مختلف زمروں کے لئے اجرتوں کی شرحیں
شیڈول روز گار
|
ملازمین کے زمرے
|
وی ڈی اے سمیت مختلف علاقوں میں اجرتوں کی یومیہ شرحیں ( روپئے میں )
|
اے
|
بی
|
سی
|
سڑکوں یا رَن وے یا تعمیراتی کاموں میں مصروف
|
غیر تربیت یافہ
|
645
|
539
|
431
|
نیم تربیت یافتہ / غیر تربیت یافتہ سوپر وائزر
|
714
|
609
|
505
|
تربیت یافتہ / کلرک
|
784
|
714
|
609
|
زیادہ تربیت یافتہ
|
853
|
784
|
714
|
جھاڑو دینا اور صفائی ستھرائی
|
--
|
645
|
539
|
431
|
مال کے لادنے اور اتارنے والے ورکر
|
--
|
645
|
539
|
431
|
چوکیداری اور دیکھ بھال
|
ہتھیار کے بغیر
|
784
|
714
|
609
|
ہتھیار کے ساتھ
|
853
|
784
|
714
|
زراعت
|
غیر تربیت یافتہ
|
411
|
375
|
372
|
|
نیم تربیت یافتہ / غیر تربیت یافتہ سوپر وائزر
|
449
|
413
|
379
|
|
تربیت یافتہ / کلرک
|
488
|
449
|
412
|
|
زیادہ تربیت یافتہ
|
540
|
502
|
449
|
کانکنی سے متعلق ملازمین کے زمرے
زمرہ
|
زمین پر
|
زیر زمین
|
غیر تربیت یافہ
|
431
|
539
|
نیم تربیت یافتہ / غیر تربیت یافتہ سوپر وائزر
|
539
|
645
|
تربیت یافتہ / کلرک
|
645
|
752
|
زیادہ تربیت یافتہ
|
752
|
840
|
مرکزی حلقے میں شیڈول روز گار کے لئے مقررہ شرحیں مرکزی حکومت ، ریلوے انتظامیہ ، کانکنی ، تیل کے فیلڈ ، بڑی بندر گاہوں یا مرکزی حکومت کے ذریعے قائم کردہ کارپوریشن میں مرکزی حلقے کے ملازمین پر نافذ ہو گا ۔ یہ شرحیں کنٹریکٹ اور کیژوول ملازمین / ورکروں کے لئے یکساں طور پر نافذ ہوں گی ۔
مرکزی حلقے میں کم از کم اجرتوں کے قانون کے نفاذ کی یقین دہانی پورے ملک میں چیف لیبر کمشنر ( مرکزی ) انسپیکٹنگ افسران کے ذریعے کی جائے گی ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔21.05.2021 )
U.No. 4714
(Release ID: 1720800)
Visitor Counter : 280