ریلوے کی وزارت

کووڈ چیلنجوں کے باوجود ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن؛ گزشتہ سال کے مقابلے کوئلے کی ڈھلائی سے ہونے والی آمدنی میں 54 فیصد اضافہ اور 20۔2019 کے مقابلے 1.4 فیصد اضافہ


لدائی اور آمدنی کے اعتبار سے ریلوے کی مال کی ڈھلائی سے ہونے والی آمدنی میں سب سے زیادہ اضافہ

رواں مالی سال میں اب تک انڈین ریلوے نے مجموعی طور پر 185.04 ملین ٹن (ایم ٹی) کی لدائی کی ہے، جوکہ سال 2019 کی اسی مدت کے لدائی کےاعداد و شمار (167.66 ایم ٹی)کے مقابلے میں 10.37 فیصد زیادہ ہے

جوکہ سال 2020 کی اسی مدت کے لدائی کےاعداد و شمار (116.1 ایم ٹی)کے مقابلے میں 59.38 فیصد زیادہ ہے

رواں مالی سال22۔2021 میں انڈین ریلویز مال کی لدائی سے حاصل آمدنی 18542.8 کروڑ روپے ہے ، جوکہ سال 2019 کی آمدنی (17674 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 4.92 فیصد زیادہ ہے اور سال 2020 کی اسی مدت کی آمدنی (10540.1 کروڑ روپے) سے 75.93 فیصد زیادہ ہے

ستمبر 2020 سے مئی 2021 تک کے مسلسل 9 ماہ میں سب سے زیادہ لدائی کی گئی

Posted On: 21 MAY 2021 5:57PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  21   مئی 2021،   کووڈ چیلنجوں کے باوجود انڈین ریلوے  نے مالی سال 22۔2021 میں ریکارڈ مال کی لدائی کے ساتھ ترقی کی اپنی رفتار کو جاری رکھا ہے ۔

اس مالی سال 22۔2021 میں  انڈین ریلویز کی لدائی  سال 2020 اور 2019 سے زیادہ رہی ہے۔ اس سال لدائی  185.04 ایم ٹی  رہی ہے جبکہ 2020 میں یہ 116.1 ایم ٹی اور 2019 میں 167.66 ایم ٹی تھی۔ اس سے بالترتیب 59.38 فیصد اور 10.37 فیصد اضافے کا پتہ چلتا ہے۔

اس مدت میں انڈین ریلویز کی مال کی لدائی سے حاصل آمدنی 18542.8  کروڑ روپے ہے ، جوکہ سال 2019 کی آمدنی 17674 کروڑ روپے  کے مقابلے میں 4.92  فیصد  زیادہ ہے اور سال 2020 کی اسی مدت کی آمدنی  (10540.1 کروڑ روپے) سے 75.93 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر 2020 سے مئی 2021 تک کے مسلسل 9 ماہ میں انڈینریلوے نے  پہلے سےزیادہ لدائی  کی اپنی رفتار کو  برقرار رکھا ہے۔

کوئلے کےشعبے میں  ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا گیا ہے۔ انڈین ریلوے نے  گزشتہ سال  2020 (57.23 ایم ٹی)کے مقابلے  مال سال 21۔2020 میں .54.03  فیصدکا  اضافہ  کرتے ہوئے 88.15 ایم ٹی کوئلے کی لدائی کی ہے جو کہ سال 2019  کی لدائی (86.94 ایم ٹی) سے 1.39  فیصد زیاہ ہے۔

ماہ مئی 2021 میں  (اب تک)  انڈین ریلویز نے  73.45 ملین ٹن  کی لدائی کی ہے جو کہ  گزشتہ سال کی اسی مدت کی لدائی (50.66 ملین ٹن)سے  44.99 فیصد زیادہ ہے۔ یہ سال 2019 کی اسی مدت کی لدائی (66.61 ایم ٹی) سے 10.27 فیصد زیادہ ہے۔

انڈین ریلوے نے  73.45 ملین ٹن کی لدائی کی ہے جس میں 35.62 ملین ٹن  کوئلہ، 9.77 ملین ٹن خام لوہا، 3.38 ملین ٹن اناج، 2.22 ملین ٹن فرٹیلائزر، 2.02 ملین ٹن معدنی تیل اور 3.15 ملین ٹین سیمنٹ (کلنکر کو چھوڑکر) شامل ہے۔

مئی 2021 میں  انڈین ریلوے کی مال کی ڈھلائی سے ہونے والی  آمدنی  7368.00 کرو ڑ روپے رہی جو کہ  گزشتہ سال کی اسی ماہ کی آمدنی  (4541.21 کروڑ روپے) سے  62.20 فیصد زیادہ اور  سال 2019 کی اسی مدت کی آمدنی  (7021.75 کروڑ روپے) سے  4.93 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ  انڈین ریلوے کے ذریعہ  دی جانے والی کئی طرح کی رعایتوں / چھوٹ  سے ریلوے کے ذریعہ مال کی ڈھلائی بہت ہی پرکشش ہوگئی ہے۔

قابل توجہ ہے کہ  موجودہ نیٹ ورک میں  مال گاڑیوں کی رفتار میں بھی  کافی اضافہ ہوا ہے۔

انڈین ریلوے نے  اپنی ہر طرح کی صلاحیتوں اور  کارگزاری کو بہتر بنانے کے لئے  کووڈ۔ 19 کو ایک موقع کے طور پر استعمال کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-4709                          



(Release ID: 1720753) Visitor Counter : 152