شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ-19 وبا کے علاج میں اپنے نسخے  اپنانے سے بچنے کو کہا


شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے اپنے  افسران اور ملازمین کو کووڈ -19 پر بیدار کرنے کے لئے  ایک پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 20 MAY 2021 6:03PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20مئی 2021/ شمال مشرقی  ریاست کے فروغ کے   وزیر (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر میں  وزیر مملکت ،   عملے ، عوامی شکایات ، پنشن، اور ایٹمی توانائی   اور خلائی امور کے وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دہلی میں واقع  وگیان بھون میں افسران کے لئے آج منعقدہ  کووڈ بیداری پروگرام میں  حصہ لیا، جس میں وبا سے متعلق   برتاؤ کے پہلوؤں پر    تبادلہ خیال  کے علاوہ   ایک ویڈیو پیش کش   دی گئی۔ اس موقع پر   ڈاکٹر سنگھ نے کووڈ-19 سےمتعلقہ مریضوں  کو اپنی خود کے نسخوں سے  علاج کرنے کے خلاف  انہیں  بیدار کیا۔

شمال مشرقی خطے کی  ترقی کی وزارت کے افسران اور کارکنان کے لئے  بیداری مہم سے متعلق  ایک  میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے انہوں نے  متاثرہ  لوگوں کا   ماہر طبی کارکنان کے مشورہ  کے مطابق ہی  علاج کرنے  کامشورہ دیا۔ انہوں نے عوام سے حقائق کی جانچ کئے بغیر  کووڈ علاج سےمتعلق  پیغامات کی تشہیر نہ کرنے کو کہا۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  کے 18 سال سے زیادہ عمر کے کارکنان اور   افسران کی  ٹیکہ کاری کےلئے وزارت نے   جلد ہی   ٹیکہ کاری کیمپ  کا انعقاد کئے جانے کےلئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وزارت کے  سینئر حکام کو  ہدایات دیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکہ کاری کیمپ  لوگوں کی سہولت کے مطابق  منعقد کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کارکنان اور افسران کے کنبے کے ارکان کی ٹیکہ کاری کے لئے بھی   کیمپ منعقد کئے جانے کے  امکانات  کا پتہ لگانے  کو کہا۔  انہو ں نے کہاکہ   کووڈ -19 کے لئے طبی اور انتظامی تدابیر   کے ساتھ ساتھ  معاشرتی انتظام  کئے جارہے ہیں۔   معاشرتی تدابیر  بھائی چارے کے ماحول میں  ہونی چاہئے۔   انہوں نے  غیر ضروری طور سے  دواؤں اور آکسیجن  کی جمع خوری کرنے  کے سلسلہ میں  بیداری  پیدا کرنے  کی بھی اپیل کی۔

ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا  کہ وہ تمام   8 شمال مشرقی ریاستوں سے کووڈ-19 کی موجودہ صورتحال  اور صحت خدمات  نیز  کووڈ وبا سے  موثر طریقے سے  نمٹنے کے لئے  ضروری صحت خدمات  اور بینادی ڈھانچے کے سلسلہ میں    یومیہ بنیاد پر   معلومات لیتے ہیں۔ انہوں نے تمام شمال مشرقی ریاستوں میں وافر آکسیجن کے ذخیرہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ   نئے آکسیجن پلانٹ جنگی پیمانے پر   قائم کئے جارہے ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ شمال مشرقی خطہ  کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی   کونسل  شمال مشرق ریاستوں کے لئے  کووڈ-علاج کے متعلق   بینادی ڈھانچہ  کو یقینی بنانے کے لئے   سرگرم طریقے سے قدم اٹھارہے  ہیں۔   انہوں نے ایک مرتبہ پھر سے   شمال مشرقی ریاستوں سے   کووڈ-19 صحت سےمتعلق   تجویز  کی ترجیح کی بنیاد پر     بھیجنے کو  کہا اور مرکز کی سطح پر ایسی تمام تجاویز پر جلد سے جلد منظوری دی جائے گی۔  انہوں نے کہاکہ  منی پور اور میزورم سے   حال ہی میں  حاصل  ہوئے 100 بستروں  کے نئے اسپتال قائم کرنے کی تجاویز پر    وزارت  جلد ہی   ردعمل دے گی۔

 ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرقی ریاستوں کو  کووڈ-19 وبا سے موثر ڈھنگ سے  نمٹنے کے لئے   گزشتہ مارچ کے مہینے میں دئے گئے  25 کروڑ روپے کے فنڈ کا ذکر کیا۔   انہوں نے کہاکہ   اس رقم میں  کئی ریاستوں کو مختلف اسپتالوں میں  ضروری صحت دیکھ بھال ،    آلات کی  خریداری میں  موثر طریقے سے   مدد کی ہے۔

ایمس اسپتال کے  ایک  سینئر میڈیکل ڈاکٹر   لکشمن نے  ماسک پہننے، سماجی فاصلے کے اصولوں  کی تعمیل کرنے،  حادثات روکنے اور دیگر   بچاؤ تدابیر  پر  افسران اور کارکنان کو   بیدارکرنے کے لئے ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی۔    ڈاکٹر لکشمن نے  افسران اور کارکنان سے  غیر ضروری طریقے سے   ٹیکے کی قسم  پر تشویش کئے بغیر  جلد سے جلد    ٹیکہ لگانے کی درخواست  کی۔    انہوں نے کہاکہ    ٹیکہ اس  وائرل انفیکشن سے  بچنے کے لئے  حفاظ کی گارنٹی ہیں۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4682



(Release ID: 1720513) Visitor Counter : 156