شہری ہوابازی کی وزارت
تریوندرم ایئر پورٹ سے لازمی طبی سازوسامان کی فراہمی کسی روک ٹوک کے بغیر جاری
مجموعی طور پر 300 آکسیجن کنسنٹریٹر ، 180 آکسیجن سلنڈر کی نقل و حمل کی گئی
Posted On:
20 MAY 2021 4:07PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 مئی .2021
تریوندرم ایئر پورٹ اور اس کے فرنٹ لائن کورونا واریئرزلازمی طبی سازوسامان کی خوش اسلوبی فراہمی میں سہولیات کے ذریعہ کووڈ-19 سے لڑائی میں سرگرم رول ادا کررہے ہیں۔
تریوندرم ایئرپورٹ سے 19 مئی 2021 تک مختلف ایئر لائن کے ذریعہ کووڈ-19 ویکسین کے مجموعی طور پر 313 باکس (9.76 ایم ٹی ) کی نقل وحمل کی گئی۔ آکسیجن کے بحران پر قابو پانے کے لئے مجموعی طورپر 300 آکسیجن کنسنٹریٹر ، 180 آکسیجن سلنڈر، کیرالہ میں تریوندرم کے ذریعہ 19 مئی 2021 تک بھارتی فضائیہ کے طیارے جیسے سی 17، اے این 32 کے ذریعہ بھیجے گئے۔
اس کے علاوہ تریوندرم ایئر پورٹ کووڈ-19 سے متعلق تمام رہنما اصول اور پروٹوکال پر مرکزی اورریاستی حکومتوں کی ہدایات کے مطابق عمل بھی کررہا ہے تاکہ مسافروں کے لئے محفوظ سفر کو یقینی بنایاجاسکے۔ ایئر پورٹ کا عملہ مسلسل تمام مسافروں ، فریقوں ، وزیٹرس، ملازمین وغیرہ سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ہمیشہ کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ کریں اور بھیڑکو کم کرنے کے لئے الگ الگ اوقات کا استعمال کریں۔ کووڈ-19 سے متعلق مناسب برتاؤ ، مسافروں کے تحفوظ کو یقینی بنانے کے لئے بیداری پیدا کرنے کی غرض سے ایئرپورٹ ٹرمینل میں بہت سے الیکٹرونک اور مستقل ڈسپلیز کے ذریعہ ہدایات بھی دیتا رہتا ہے۔
سبھی ایئرپورٹ ہرلڑائی میں جتنی کوشش کرسکتے ہیں کرتے ہیں۔ تریوندرم ایئرپورٹ نے بھی تمام حفاظتی اقدامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ریاستی حکومت کے اشتراک اور حمایت سے ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے ملازمین اور دیگر فریقوں کے لئے کووڈ-19 ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا ۔
12 مئی 2021 کو آئی اے ایف اے این 32 کا موومنٹ
*******
ش ح۔ ف ا- م ص
(U:4671)
(Release ID: 1720447)
Visitor Counter : 221