ریلوے کی وزارت

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیوں نے ملک میں 727 سے زیادہ ٹینکروں میں تقریباً 11800 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی


ابھی تک 196 آکسیجن ایکسپریس گاڑیوں نے اپنا سفر طے کیا

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں اب ملک میں روزانہ تقریباً 800 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آ کسیجن پہنچا رہی ہے

Posted On: 19 MAY 2021 5:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 19مئی، 2021/بھارتی ریلوے سبھی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اور نئے طریقوں کو اپناتے ہوئے ملک کی مختلف ریاستوں میں رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچا کر اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ بھارتی ریلوے نے ابھی تک ملک کی مختلف ریاستوں میں 727 سے زیادہ ٹینکروں میں  تقریباً 11800 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک 196 آکسیجن ریل گاڑیوں نے اپنا سفر طے کر کے مختلف ریاستوں کو راحت پہنچائی ہے۔

اس بیان کے جاری ہونے تک 11 لدی ہوئی آکسیجن ایکسپریس ریل گاریاں  اپنے سفر پر ہیں جن میں 43 ٹینکروں میں 717 میٹرک ٹن سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن ہے۔

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں پچھلے کچھ دنوں سے ملک میں ہر دن تقریباً 800 میٹرک ٹن رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچا رہی ہے۔

بھارتی ریلوے کی یہ کوشش ہے کہ جن ریاستوں کی طرف سے درخواست موصول ہوئی ہے انہیں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچائی جائے۔

آکسیجن ایکسپریس ریل گاڑیاں 13 ریاستوں میں آکسیجن راحت لے کر پہنچی ہیں۔ یہ ریاستیں ہیں، اترا کھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش، راجستھان، تمل ناڈو، ہریانہ، تلنگانہ، پنجاب، کیرالہ، دہلی اور اتر پردیش۔

ریلوے کے محکمے نے آکسیجن سپلائی کی جگہوں کے لیے مختلف راستوں کی نشاندہی کی ہے اور وہ ریاستوں کی ابھرتی ہوئی ضرورتوں کو نظر میں رکھتے ہوئے خود کو رقیق میڈیکل آکسیجن پہنچانے کے لیے تیار رکھتا ہے۔

۔۔۔

م ن ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U –4638



(Release ID: 1720403) Visitor Counter : 181