محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے فروری 2021 میں 12.37 لاکھ صارفین جوڑے


موجودہ مالی سال میں فروری تک 69.58 لاکھ صارفین جوڑے گئے

Posted On: 20 APR 2021 5:08PM by PIB Delhi

ای پی ایف او کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار 20 اپریل 2021 کو جاری کردیئے گئے ہیں۔اس کے مطابق ، فروری 2021 میں ، مجموعی طور پر 12.37 لاکھ صارفین شامل کیے گئے ہیں ، جو صارفین کی تعداد میں مستقل اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔کووڈ- 19 وبا کے باوجود مالی سال میں تقریبا 69.58 لاکھ صارفین جوڑے گئے ہیں۔

ای پی ایف او کے صارفین میں جنوری 2021 کے مقابلے فروری میں  3.52 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سالہا سال تقابل کی بنیاد پر دیکھا جائے تو ، فروری 2020 کے مقابلہ میں فروری 2021 میں پے رول کے اعدادوشمار میں 19.63 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ای پی ایف او کے پیرول سے متعلقہ اعدادوشمار میں اضافے اور  اس کی رکنیت کی بنیاد میں تیزی سے توسیع کے علاوہ ، کووڈ 19 وبا کے درمیان حکومت ہند کی جانب سے اے بی آر وائی ، پی ایم جی کے وائی اور پی ایم آر پی وائی جیسی اسکیموں کے ذریعہ معیشت کو معمول پر لانے کے لئے دی جانے والی پالیسی کی حمایت کے علاوہ اي پی ایف او کے ذریعہ ہموار اور بلا تعطل خدمات کی فراہمی کے لئے اٹھائے گئے ای - پہل سے جڑے اقدام کو دیا جاسکتا ہے۔

فروری 2021 کے مہینے میں جوڑے گئے 12.37 لاکھ صارفین میں سے ، 7.56 لاکھ نئے ممبران پہلی بار ای پی ایف او کے سوشل سیکیورٹی کے دائرے میں آئے ہیں۔اس کے علاوہ ، 4.81 لاکھ صارفین  اسکیم کے دائرے سے باہر نکل گئے ۔  لیکن ان لوگوں نے اپنی نوکری بدل کر  دوسرے اداروں میں نوکری کی اور وہاں پر ای پی ایف او کی رکنیت کے تحت اپنی جمع رقم کو  منتقل کر لئے ہیں۔ ان لوگوں نے ای پی ایف او کے کھاتے سے پیسہ نکالنے  کے بجائے اسے جاری رکھنے کا انتخاب کیا ہے۔

باہر نکلنے والے ممبروں کا ڈیٹا افراد / اداروں کے ذریعہ پیش کردہ دعووں اور آجروں کے ذریعہ اپلوڈ کردہ خارج ہونے والے ڈیٹا پر مبنی ہوتا ہے جبکہ نئے صارفین کی تعداد سسٹم میں نشان زد یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) پر مبنی ہے اور انہیں غیر صفر ممبرشپ ملی ہوئی ہے۔

عمر کے لحاظ سے تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2021 کے دوران ، 22-25 سال کی عمر کے افراد کا کل 3.32 لاکھ صارفین کے ساتھ سب سے زیادہ اندراج ہے۔ اس کے بعد  تقریبا 2.51 لاکھ اندراج کے ساتھ 29-35 سال کی عمر کے گروپوں نے اندراج کیا ہے۔ اس عمر کے گروپ کو تجربہ کار ملازمین سمجھا جاسکتا ہے جنہوں نے کیریئر کی ترقی کے لئے نوکریاں بدلیں اور ای پی ایف او کے ساتھ رہنے کا انتخاب کیا۔

صنعتوں کے زمرے کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2021 میں 4.99 لاکھ افراد کے جڑنے سے  "ماہر خدمات" کے زمرے کا غلبے کی عکاسی ہوتی ہے۔ اس کے بعد تجارتی-کاروباری اداروں کے زمرے میں تقریبا 84 ہزار صارفین کا تعاون ہے۔

ملک بھر میں موازنہ سے پتہ چلتا ہے کہ اجرت میں اضافے میں مہاراشٹر ، ہریانہ ، گجرات ، تمل ناڈو اور کرناٹک سب سے آگے ہیں۔ ان پانچ ریاستوں نے رواں مالی سال کے دوران 38.14 لاکھ کل صارفین کو شامل کرکے تمام عمر کے گروپوں کے کل صارفین میں 54.81 فیصد کا تعاون کیا ہے۔

 

صنف کی بنیاد پر ، تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ فروری 2021 کے مہینے میں ، تقریبا 2.60 لاکھ خواتین صارفین ہیں۔ جو فروری میں شامل ہونے والے نئے صارفین کی تعداد کا 21 فیصد ہے۔  ماہانہ  تقابل کی بنیاد پر جنوری 2020 میں تقریبا  12.74 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

تنخواہ کی ادائیگی سے متعلق یہ ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مستقل عمل ہے اور ڈیٹا کی تخلیق ایک مستقل سرگرمی ہے۔ لہذا ، پچھلے اعداد و شمار کو ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔  اپریل 2018 سے ، ای پی ایف او ستمبر 2017 اور اس سے آگے کی مدت کے لئے پے رول کا ڈیٹا جاری کرتا رہا ہے۔شائع شدہ اعدادوشمار میں وہ ممبر شامل ہیں جو ان مہینوں کے دوران نوکری جوائن کی اور جنکا تعاون حاصل ہوا ہے۔

کووڈ- 19 وبائی بیماری کے مشکل وقت کے دوران ، ای پی ایف او اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدد فراہم کرنے کا پابند ہے اور اپنی جدت طرازی پر مبنی سماجی تحفظ کی تنظیم کے طور پر بلا تعطل خدمات دینے اور بلا کسی رکاوٹ کے  خدمات کو یقینی بناتی ہے۔

****

 

 

ش ح۔ع ح۔ ک ا

(20.04.2021)

(U: 4665)


(Release ID: 1720253) Visitor Counter : 208