اسٹیل کی وزارت

جناب دھرمیندر پردھان نےمغربی بنگال کے آکسیجن گیس کی سہولت کے ساتھ جمبو کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح کیا


کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کے لئے مزید ٹسٹ کرنے، متاثرہ افراد کا پتہ لگانے اور ٹیکہ کاری کی اپیل کی

Posted On: 19 MAY 2021 6:51PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 19مئی 2021/فولاد اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے  مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے   آج مغربی بنگال  کے سیل- آئی ایس پی برنپور  کے ذریعہ   شروع کیا گیا  200  بستروں والا  جمبو  کووڈ کیئر سینٹر  کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لئے  وقف کیا۔  فولاد کے وزیر مملکت   جناب  فگن سنگھ کولستے  ، ماحولیات ، جنگلات اور   تبدیلی آب و ہوا  کے وزیر مملکت  جناب  بابل سپریو ،  جنوبی آسنسول کی رکن اسمبلی، محترمہ   اگنی مترا پال  اور  اسٹیل اتھارٹی  آف انڈیا لمیٹیڈ کی سربراہ  محترمہ    سونا منڈل نے بھی  اس ورچوئل تقریب میں  حصہ لیا۔

اس موقع پر  اپنے خطاب میں جناب پردھان نے   ملک کی  لیکیوڈ میڈیکل آکسیجن کی زیادہ تر ضروریات کو    پورا کرنے میں  بڑھ چڑھ کر   کام کرنے کے لئے  فولاد کے شعبے کی   ستائش کی۔ انہوں نے    کہا کہ   فولاد پلانٹس میں  فولادی   ارادہ دکھایا ہے۔لیکوڈ میڈیل آکسیجن  کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے  فولاد کے پلانٹس میں  آکسیجن گیس کا  استعمال  کم کردیا ہے۔ فولاد کے وزیر نے کہا کہ کووڈکی  پہلی لہر میں  آکسیجن کی سب سے زیادہ مانگ 3000 میٹرک ٹن  یومیہ سے کم تھی، جو اب بڑھ کر تقریباً 10 ہزار میٹرک ٹن   یومیہ ہوگئی ہے، جس میں سے 4 ہزار میٹر ٹن سے زیادہ    آکسیجن  فولاد پلانٹوں کے ذریعہ مہیا کی جارہی ہے،  اس میں  نجی شعبے کا  تعاون بھی  شامل ہے۔

معزز وزیراعظم جناب  نریندر مودی کے ذریعہ   آکسیجن گیس کے پیداوار مراکز کے  پاس ہی کووڈ دیکھ بھال  مراکز   قائم کرنے کی  اپیل کا  ذکر کرتے ہوئے  جناب پردھان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ    برنپور میں   آکسیجن گیس  سہولت کے ساتھ ہی  سیل آج اپنی  پہلی   ایسی کووڈ  -دیکھ بھال سہولت   شروع کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ   آکسیجن گیس کو  طویل فاصلے تک   لے جانا  مشکل ہے، جناب پردھان نے کہاکہ   فولاد اور پیٹرولیم شعبوں نے   موصولہ ہدایات کو نافذ کرنے کے لئے   تیز رفتار    کارروائی کی ہے، جس میں  اس وبا کے وقت میں  راحت فراہم کی ہے۔

 جناب پردھان نے برنپور میں  کووڈ کیئر سینٹر سے درخواست کی کہ  ٹھیکہ مزدوری،  مقامی  پھیری  والوں  اور دکانداروں سمیت   ان سبھی  لوگوں  کی  دیکھ بھال  کی جائے گی  جو اس کے  حق دار ہیں یا آس پا س رہتےہیں۔  انہوں نے کہاکہ یہ حفاظتی پروٹوکول کا حصہ ہونا چاہئے ، کی ٹاؤن شپ میں ہونے والے  لوگوں کو  وہاں  صحت خدمات  مل سکیں۔ مرکزی وزیر نےکہا کہ  کیئر سینٹر میں جانچ اور متاثرین کا  پتہ لگانے کی   سہولت بھی شروع کی جائے،  ساتھ ہی سہولت دستیاب کرانے کے  علاوہ  سینٹر کے   رکھ رکھاؤ اور صفائی کا کام  آئی ایس پی   (مربوط  فولاد پلانٹ)  کے ذریعہ کیاجانا چاہئے۔ وزیر فولاد نے  سیل سے اپنے  ملازمین، ان کے خاندانوں،  ٹھیکے پر کام کرنے والوں  اور  دیگر جو لوگ    کمپنی کے    ایکو سسٹم  کا حصہ ہیں،  ان تمام کے لئے  بڑے پیمانے پر ٹیکہ کاری کرنے کی اپیل کی۔

جناب کلستے نے بحران کے   اس وقت میں    سیل کے اعلی کردار کے لئے  اس کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے کہاکہ سیل اب تک 69 ہزار میٹرک ٹن سے زیادہ  لیکوڈ آکسیجن فراہم کرچکا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ کمپنی  اپنی صحت سہولیات کی بھی توسیع کررہی ہے اور    عوام کی مدد کررہی  ہے۔  جناب کلستےنےکہا کہ  یہ سب    اس  غائب دشمن (نظر نے آنے والے) سے لڑنے کے لئے تئیں ہمارے عزم کی علامت ہے۔

سیل کے تمام  پانچ  انٹیگریٹیڈ فولاد پلانٹس (آئی ایس پی)   نے  آکسیجن سے لیس   کووڈ دیکھ بھال ل  اسپتال   قائم کرنے کا کام   اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔  آئی ایس پی   برنپور  مرحلہ وار طریقے سے   آکسیجن گیس کی  سہولت کے ساتھ   500 بستروں والی  جمبو کووڈ  دیکھ بھال   سہولت فراہم کرنے کے لئے  تیار ہے۔  پہلے مرحلے میں  ، سیل،  آئی  ایس  پی برنپور  نے  32 کمروں والے  چھوٹا دھاری ودیاپیٹھ  ایچ ایس اسکول کو  200بستروں والی،  جمبو  کووڈ کیئر  فیسلٹی میں  تبدیل کردیا ہے جو آج سے خدمات فراہم کر رہی ہے۔  تین ہفتوں سے بھی  کم وقفے کے اندر    اسپتال کی    ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اسکول کی عمارت کی تجدید کی  گئی ہے۔ پہلی منزل تک  مریضوں کی   آسانی سے آمدورفت کے لئے ایک ڈھانچہ اسٹیل ریمپ  بنایا گیاہے ۔  نئی سہولیات کے ساتھ8 بستروں والے آئی سی یو   کی سہولت بھی   رکھی گئی ہے ۔ آئی سی یو کے لئے  کمپریسڈ  ایئر  اور  سکشن لائن جیسی   اہم ضرورتیں   پوری کی جارہی ہیں ۔    پلانٹس سے    آکسیجن گیس کے    نقل و حمل کے لئے   ڈیڑھ کلو میٹر لمبی   پائپ لائن بچھائی گئی ہے۔ مرکز کو چلانے کے لئے   ضلع انتظامیہ   کو سونپ دیا جائے گا اور پلانٹ مفت پانی ، بجلی، اور آکسیجن  مہیا کرتا رہے گا۔

اسٹیل پلانٹ لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کی سپلائی   یکم اپریل 2021  کو 538 میٹرک ٹن سےبڑھا  دی گئی ہے۔ سیل نے کل 1345 میٹرک ٹن  لیکویڈ میڈیکل آکسیجن کا تعاون دیا  ، جبکہ فولاد  شعبے کا حصہ  3914 میٹرک ٹن تھا۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4642

 



(Release ID: 1720158) Visitor Counter : 143