امور داخلہ کی وزارت

موجودہ ایف سی آر اے کھاتہ داروں کو ایس بی آئی کی مختص نئی دہلی برانچ میں ’’ایف سی آر اے اکاؤنٹ‘‘ کھولنے کے لئے 30 جون 2021 تک مزید وقت دیا گیا ہے

Posted On: 19 MAY 2021 6:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  19/مئی2021 ۔ وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے موجودہ فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ (ایف سی آر اے) یعنی غیرملکی عطیات انضباطی قانون کے تحت کھاتہ داروں کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی نئی دہلی واقع مین برانچ (این ڈی ایم بی)، 11 سنسد مارگ، نئی دہلی ۔ 110001 میں اپنا ’’ایف سی آر اے اکاؤنٹ‘‘ 30 جون 2021 تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس تاریخ کے بعد وہ این ڈی ایم بی میں کھولے گئے ’’ایف سی آر اے اکاؤنٹ‘‘ کے علاوہ کسی بھی دیگر اکاؤنٹ میں غیرملکی عطیہ حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔

وزارت داخلہ نے ایک عوامی اطلاع، جو www.fcraonline.nic.in  پردستیاب ہے، میں کہا ہے کہ ایسے سبھی افراد / این جی او / ایسوسی ایشن جنھیں پہلے ہی مرکزی حکومت کے ذریعے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ یا پیشگی اجازت دی جاچکی ہے، انھیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ وہ اس طرح کا اکاؤنٹ کھولنے کی تاریخ یا یکم جولائی 2021 سے، جو بھی پہلے ہو، ایس بی آئی کی این ڈی ایم بی، 11 سنسد مارگ، نئی دہلی – 110001 کو کھولے گئے مخصوص ’’ایف سی آر اے اکاؤنٹ‘‘ کے علاوہ کسی بھی دیگر اکاؤنٹ میں کوئی غیرملکی عطیہ حاصل نہیں کرپائیں گے۔

موجودہ ایف سی آر اے کھاتہ داروں کو اس سے قبل ایف سی آر اے، 2010 کی ترمیم شدہ دفہ 17(1) کے تحت این ڈی ایم بی میں اپنا ایف سی آر اے اکاؤنٹ کھولنے کے لئے 31 مارچ 2021 تک کا وقت دیا گیا تھا۔ ترمیم شدہ دفعہ 29 ستمبر 2020 سے نافذ ہوئی تھی۔ کووڈ-19 کی وبا سے پیداشدہ لازمیت کو پیش نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ترمیم شدہ ایف سی آر اے نظام کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے ذریعہ احسن طریقے سے اپنائے جانے کو یقینی بنانے کے لئے ہی موجودہ ایف سی آر اے کھاتہ داروں کو اپنا ایف سی آر اے اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کچھ اضافی وقت دیا گیا ہے۔

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4637


(Release ID: 1720076) Visitor Counter : 315