صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ راحتی امداد کی تازہ ترین صورت حال


اب تک 12800 سے زیادہ آکسیجن کنسنٹریٹر، 15800 سے زیادہ آکسیجن سلنڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹس، 9900 وینٹی لیٹرس/ بائی پی اے پی، 6.1 لاکھ ریمڈیسیور وائلس تیزی کے ساتھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچ گئے / روانہ کئے گئے

Posted On: 19 MAY 2021 5:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  19/مئی2021 ۔ بھارت سرکار کو مختلف ملکوں / تنظیموں کے ذریعہ 27 اپریل 2021 سے کووڈ راحت رسانی کے ضمن میں طبی رسد اور ساز و سامان کی صورت میں بین الاقوامی تعاون مل رہا ہے۔ انھیں فوری طور پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے روانہ کیا گیا ہے یا یہ پہنچ گئے ہیں۔

مجموعی طور پر 27 اپریل 2021 سے 18 مئی 2021 تک سڑک اور ہوائی راستے سے 12874 آکسیجن کنسنٹریٹر، 15801 آکسیجن سلنڈر، 19 آکسیجن جنریشن پلانٹس، 9925 وینٹی لیٹرس/ بائی پیپ (پی اے پی)، 601 لاکھ ریمڈیسیور وائلس پہنچائے گئے ہیں یا پھر روانہ کئے گئے ہیں۔

بڑی کھیپیں 17/18 مئی 2021 کو اسپین، اونٹاریو، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور جرمنی سے موصول ہوئیں، جن میں شامل ہیں:

کھیپ

مقدار

آکسیجن کنسنٹریٹر

191

وینٹی لیٹرس / بائی – پی اے پی/ سی پی اے پی

1399

انفراریڈ تھرمامیٹر

500

 

ان سامانوں کا فوری طور پر الاٹمنٹ اور وصول کرنے والی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور اداروں تک  بحسن و خوبی رسائی ایک مسلسل جاری رہنے والی مشق ہے۔

مرکزی وزارت صحت مستقل بنیاد پر اس عمل کی جامع نگرانی کررہی ہے۔ مرکزی وزارت صحت میں اسی کام کے لئے مخصوص ایک کوآرڈنیشن سیل بنایا گیا ہے، تاکہ گرانٹس / امداد اور عطیات کی شکل میں ملنے والے بین الاقوامی تعاون کی شکل میں کووڈ راحتی ساز و سامان کی موصولگی اور الاٹمنٹ کے کام میں تال میل قائم کرسکے۔ اس سیل نے 26 اپریل 2021 سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ ایک معیاری آپریٹنگ پروسیجر بنایا گیا ہے اور 2 مئی 2021 سے صحت کی وزارت اس کا نفاذ کررہی ہے۔

 

******

شح۔ م م۔ م ر

U-NO.4634



(Release ID: 1720038) Visitor Counter : 174