عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ -19 کے خلاف متحدہ جنگ کی اپیل کی

प्रविष्टि तिथि: 17 MAY 2021 4:38PM by PIB Delhi

                                                                     

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے  مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے  دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ کووڈ عالمی وبا ایک ایسی تباہی ہے، جو ایک صدی میں ایک بار آتی ہے  اور  بنی نو ع انسان  کے وسیع مفاد میں کووڈ سے لڑنے کے لئے سیاست سے اوپر اٹھنے کا وقت آ گیا ہے۔

 

میڈیا سے ایک خاص بات چیت میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس صورت حال پر مایوسی کا اظہار کیا کہ کئی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ ساتھ نام نہاد دانشوروں نے اپنا کافی وقت  اور توانائی ، پریس کو بیان جاری کرنے  یا مودی سرکار پر عالمی وبا کے سلسلے میں مبینہ  بدانتظامی  پر ٹوئیٹ کرنے میں ضائع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ، اگر اس چنوتی  سے نمٹنے کےلئے انتظامیہ اور ہم خیال شہریوں  کے ساتھ مل کر کام کرنے میں لگایا جاتا، تو بھارت کی کووڈ کیخلاف جنگ بہت آسان ہو جاتی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001990V.jpg

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  حال ہی میں ہم نے ایک  عجیب و غریب بات کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ ساتھ کچھ نامہ نگار حضرات کے درمیان سرکار کی مذمت کرنے والی مہم کو مسلسل چلانے کے لئے کسی طرح اتحاد قائم ہو گیا ہے۔ انہوں نے اس طرح کی نکتہ چینی کرنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ اگر وہ حقیقت میں کوئی نقص دیکھتے ہیں، تو وہ آگے آئیں اور اِس خلا کو پُر کرنے میں تعاون کریں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایسے ناقدین  پر بھی  سخت بیان دیا، جو روز چیخ چیخ کر دنیا کو بتاتے ہیں کہ بھارت سرکار عالمی وبا کی دوسری لہر کی سنگینی کا اندازہ لگانے میں نا کام رہی ہے۔

انہوں نے ایسے  لوگوں سے ریکارڈ کی جانچ کرنے کے لئے کہا ، جس سے انہیں پتہ چلے کہ اس سال فروری کے آخر تک، دنیا بھر کے ممتاز سائنسدانوں اور طبی پیشے سے منسلک لوگوں نے بھی پیش گوئی نہیں کی تھی کہ دوسری لہر اتنی سنگین ہوگی۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ان میں سے بہت سوں نے یہ بات آن  ریکارڈ کہی ہے  کہ دوسری لہر میں وائرس کا پھیلا ؤزیادہ ہو سکتا ہے، لیکن  ہلاکت خیزی  کم ہوگی، جبکہ کئی کووڈ مریضوں میں جو وائرس آج ہم دیکھ رہے ہیں، یہ اُس پیش گوئی کے  بالکل برعکس  ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ ایسے میں کووڈ کی دوسری لہر کے لئے مودی سرکار کو قصوروار ٹھہرانا کتنا  مناسب ہوگا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسے سبھی کے لئے مشکل وقت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی وجوہات سے متاثر تنقید کرنے یا خارجی مصلحتوں  کے لئے تنقید کرنے کا موقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس عوام الناس کے درمیان اعتماد پیدا کرنا  اور انہیں یہ باور کرانا اہم ہے کہ 135 کروڑ سے زیادہ کی آبادی والے بھارت جیسے وسیع ملک میں کووڈ-19 عالمی وبا سے  جنگی سطح پر مؤثر ڈھنگ سےکیسے لڑا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سبھی سے  کسی نتیجے پر پہنچنے اور اس طرح کے عوامی تبصرہ کرنے سے پہلے حقائق کی جانچ کرنے کی بھی اپیل  کی، جو سماج میں  گھبراہٹ اور سراسیمگی پیدا کرتے ہیں۔

*************

ش ح ۔  ک ا

U. No.4621

 


(रिलीज़ आईडी: 1719883) आगंतुक पटल : 277
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Punjabi , Tamil , Telugu