جل شکتی وزارت

 حکومت نے جل جیون مشن کے  تحت مالی سال 22-2021کے لئے  15 ریاستوں کو 5968 کروڑ روپے کا  مرکز کی جانب سے  عطیہ جاری کی

Posted On: 17 MAY 2021 4:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 17مئی 2021/ حکومت ہند نے مال سال 22-2021 میں جل جیون مشن لاگو کرنے کے لئے 15 ریاستوں کو 5968 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔  یہ رقم اس برس جاری کی جانے والی   چار  حصوں کی رقم میں سے  پہلے حصے کی رقم ہے۔  دیگر 17 ریاستوں  /مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کہا گیا ہے کہ  وہ رقم جاری کرنے کے لئے  اپنی تجاویز قومی جل جیون  مشن کو  بھیجیں۔

جل جیون مشن کے تحت مختص مرکزی گرانٹ میں سے   93 فی صد رقم کا استعمال  پینے کے پانی سے فراہمی سے  متعلق   پانچ فی صد کا استعمال   معاون سرگرمیاں   اور دو فی صد رقم کا استعمال   پانی کے معیار کو جانچنے اور نگرانی سرگرمیوں میں کے استعمال کے لئے ہیں۔ مرکزی فنڈ  حکومت ہند کے ذریعہ  ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دیئے گئے  نل کے پانی کے  کنکشن اور دستیاب مرکزی اور   اس کے مساوی   ریاستی حصہ کے   استعمال کی بنیاد پر جاری کیا جاتا ہے۔

ریاستوں کو مرکزی فنڈ  جاری کئے جانے کے 15 دنوں کے اندر ریاست کے مساوی حصہ کے ساتھ  جاری  مرکزی فنڈ کو واحد نوڈل  کھاتے میں منتقل کرنا ہوگا۔  ریاستوں کو  مساوی ریاستی حصے کے لئے  پرویژ ن دینی  ہوگی اور یہ  یقینی بنانا ہوگا کہ نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو   رقم  کی کمی نہ ہو،  مناسبب اخراجات  منصوبہ تیار ہو،   تاکہ پورے سال   مساوی طور سے  خرچ ہوسکے۔

مرکزی حکومت اولی ترجیحات دیئے جانے  کے سبب   جل جیون مشن کے  بجٹ کی تقسیم   22-2021 میں خصوصی طور سے  بڑھ کر  50  ہزار   11 کروڑ روپے ہوگیا ہے ۔ اس کے علاوہ پندرہویں  مالی کمیشن   سے جڑا 26940 کروڑ روپے کی گرانٹ  پی آر آئی  کو آبی اور   صاف صفائی خدمات  کے لئے   مہیا ہوں گی۔  فنڈ کے برابر  ریاستی حصہ   اور باہری امداد  پروجیکٹوںکے ذریعہ سےبھی دستیاب ہوگا۔ اس طرح    22-2021 میں دیہی گھروں میں  پانی کی سپلائی یقینی بنانے کے لئے    ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ   سرمایہ   کاری کرنے  کا منصوبہ ہے۔   امید ہے کہ    اس طرح   سرمایہ کاری آئندہ   تین برسوں تک   جاری رہے گی۔  تاکہ  ہرگھر جل کا ہدف حاصل کیا جاسکے۔

پینے کے پانی کی سپلائی کے لئے   بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اس کو چلانے اور رکھ رکھاؤ   کھاری پانی   کو صاف کرنا   اور دوبارہ استعمال کے سلسلہ میں   بڑھائے گئے بجٹ  کا  اثر  دیہی معیشت پر   پڑے گا۔  اس سے وسیع بنیادی ڈنچہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔  جس سے  گاؤں میں  پیداواری  اثاثے  پیدا ہوں گے۔ جے جے ایم کے تحت موٹروں، ٹوٹیوں ،نل اور پائپ وغیرہ کی مانگ میں    اضافے سے   مینوفیکچرنگ شعبے کی   بڑی حوصلہ افزائی ہوگی    کیونکہ تمام    بقیہ گاؤں میں   کام شروع ہوں گے۔  گاؤں میں  آبی  فراہمی  نظام   کے فروغ اور  نگرانی  و  دیکھ بھال ، روزگار کے   وسیع تر  مواقع  دستیاب کرانے کے لئے   راج مستری ،  پلمبر،  آپریٹروں وغیرہ کا   گروپ تیار کرنے کے لئے  دیہی لوگوں کو  صلاحیت اور ہنر  مہیا کیا جائے گا۔

سال 22-2021 کے لئے مرکزی بجٹ کے   اعلان کے بعد   جل جیون مشن کے    منصوبے اور نفاذ پر  غورکرنے کے لئے  مرکزی جل شکتی وزیر نے   ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے   دیہی  آبی سپلائی وزیر / تمام پی ایچ ای ڈی وزراکے اجلاس کی  صدارت کی۔ مالی سال 22-2021 کا آغاز 9 اپریل  سے شروع ہونے والی  سالانہ عملے منصوبے کو  حتمی شکل دینے سے ہوا۔ جے جے ایم کے لئے یہ تیسرا سال کافی اہم ہے    کیونکہ گزشتہ دو برسوں  کے  ترقی اور ادارہ جاتی تیاریوں کی     بنیاد پر مشن کو نافذ کرنے کے لئے   منصوبہ کی گہری پلاننگ  ، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی    صلاحیتوں کے جائزے کی   ضرورت ہے۔

مشن  کو نافذ کرنے میں ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو آبی  معیار   سے متاثرہ   علاقوں  ، خشک سالی سے متاثر   ہونے والی ریاستوں،  ریگستانی علاقوں،  درج فہرست ذات / قبائل   اکثریت والے گاؤں   امید افزا اور  جے ای ای ایس    سے متاثرہ ضلعوں  ، رکن پارلیمان   آئیڈکل گاؤں اسکیم کو    ترجیح دینی ہوگی    تاکہ تیزی سے  سبھی گھروں  کونل کے پانی کا کنکشن  دیا جاسکے۔

پانی کی کوالٹی کو جانچنے اور نگرانی (ڈبلیو کیو ایم ایس) سرگرمیوں کو   ترجیح دی جاتی ہے۔ جیسے  لیبارٹریز کا قیام ، اس کی  تسلیم کرنے / اپڈیشن،  تربیت /صلاحیت کا فروغ / آئی ای سی سرگرمیوں چلانا    پانچ  افراد خصوصی طور سے   ہر گاؤں کی    خواتین کو  گاؤں کی سطح پراسکولوں اور آنگن واڑی مراکز  کی سطح پر   فیلڈ ٹسٹ کٹ کا    استعمال کرکے   پانی کی کوالٹی کو جانچنے کے لئے     تربیت دی جانی ہے۔

شفافیت لانے  اور شہریوں کو   معلومات فراہم کرانے کے لئے جے جے ایم نے   جے ایم ایم  ڈیش بورڈ تیار کیا ہے،  جس میں  نفاذ کی   آن لائن ترقی  اورنل کے پانی کی  فراہم کی  صورتحال عوام  کے لئے دستیاب ہےْ۔جے جے ایم  ڈیش بورڈ مختلف گاؤں میں جاری  سینسر کی بنیاد پر    اے او ٹی پائلٹ پروجیکٹ   کو دکھاتا ہے۔  اس میں  مقدار،  کوالٹی اور  باقاعدگی  کے سلسلہ میں  یومیہ  آبی سپلائی   کی صورتحال  دکھائی دیتی ہے۔   ان پائلٹ پروجیکٹوں میں  پانی کی کوالٹی اور   روزانہ بنیاد پر    فی کس  سپلائی   ظاہر ہوتی ہے۔    ڈیش بورڈ پر    https://ejalshakti.gov.in/jjmreport/JJMIndia.aspx سے پہنچا جاسکتاہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-4572

 



(Release ID: 1719817) Visitor Counter : 153