بھارت کا مسابقتی کمیشن

سی سی آئی نے اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنومک زون لمیٹیڈ کے ذریعہ اڈانی کرشنا پٹنم پورٹ لمیٹیڈ کی اضافی 25 فیصد شیئرہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دی

Posted On: 18 MAY 2021 5:56PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا  (سی سی آئی ) نے اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنومک زون لمیٹیڈ کے ذریعہ اڈانی کرشنا پٹنم پورٹ لمیٹیڈ کی اضافی 25 فیصد شیئرہولڈنگ کے مجوزہ حصول کو منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ مرکب اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنومک زون لمیٹیڈ (خریدار) کے ذریعہ اڈانی کرشنا پٹنم پورٹ لمیٹیڈ (ٹارگیٹ) کی اضافی 25 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کا تصور پیش کرتا ہے۔

خریدار ایک پرائیویٹ ملٹی پورٹ آپریٹر ہے۔ یہ اس وقت چھ سمندری ساحلی ریاستوں ، گجرات ، گوا ، کیرالہ ، آندھراپردیش، تمل ناڈو اور اڈیشہ میں 11 بندرگاہوں میں موجود ہے۔ اس کے پاس پہلے سے ہی ٹارگیٹ کمپنی کی 75 فیصد شیئرہولڈنگ ہے۔ مجوزہ مرکب کے نتیجے کے طور پر حصول کنندہ کے پاس ٹارگیٹ کمپنی کی 100 فیصد شیئرہولڈنگ اور مکمل کنٹرول ہوگا۔

ٹارگیٹ کمپنی آندھراپردیش حکومت کی طرف سے تعمیر - آپریٹ - ساجھیداری - منتقلی کنسیشن کے تحت کرنشاپٹنم، آندھراپردیش میں واقع آل ویدر ، ڈیپ واٹر کثیرالمقاصد بندرگاہ کی ڈیولپر اور آپریٹر کے طور پر جڑی ہوئی ہے۔

اس سے متعلق تفصیلی آرڈر بعد میں جاری کیا جائے گا۔

*******

 

ش ح۔ ف  ا- م ص

18-05-2021

(U: 4602)



(Release ID: 1719816) Visitor Counter : 128